مجلس صوفی تبسم

مجلس صوفی تبسم

Share

Exploring Urdu & Persian Literature | South Asian Heritage | Uplifting Culture, Creativity & Connection | Join a journey through words & tradition!

Majlis-e-Sufi Tabassum, GCU Lahore promotes literary activities irrespective of the language. It itself conducts many literary activities like Annual Mushaira, Study tours, Mehfil-e-Samaa, Dinner and multiple seminars, motivational lectures and conferences on various literary topics and paradigms. Its office is the Room No. 5 of Persian department situated in the main building.

Photos from ‎مجلس صوفی تبسم‎'s post 08/11/2025

6 نومبر بروز جمعرات، “ بہ یادِ اقبال” کے عنوان سے ایک پُرمغز سیمی نار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر بابر نسیم آسی نے فرمائی۔ مجلسِ صوفی تبسّم کی نگران ڈاکٹر اقصیٰ ساجد نے اپنے پُراثر خیرمقدمی کلمات کے ذریعے مہمانوں کا استقبال کیا۔
اقبال اکیڈمی کے ڈائریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائی اور اپنی عالمانہ گفتگو میں علامہ اقبال کے فکری و ادبی پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جس سے طلباء و طالبات کو اقبال کی شاعری کے پیغام کو گہرائی سے سمجھنے کا موقع ملا۔
تقریب میں محترم رانا اعجاز حسین اور پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد کی گفتگو نے بھی حاضرین کی دلچسپی اور علم میں اضافہ کیا۔
نذیر احمد میوزک سوسائٹی کے طلبہ نے خوبصورت انداز میں کلام اقبال پیش کیا۔
اختتامی لمحات میں ڈاکٹر بابر نسیم اسی نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ مجلس کی جانب سے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں اعزازی اسناداور شیلڈز تقسیم کی گئیں
یوں یہ دو روزہ تقریباتِ یومِ اقبال ایک پروقار اور یادگار انداز میں اختتام پذیر ہوئیں، جو طلبہ میں اقبال کے افکار و فلسفے سے نئی وابستگی اور شعور پیدا کرنے کا باعث بنیں۔

Photos from ‎مجلس صوفی تبسم‎'s post 08/11/2025

یومِ اقبال کے سلسلے میں مجلسِ صوفی تبسّم، جی سی یونیورسٹی لاہور کے زیرِ اہتمام پانچ اور چھ نومبر کو دو روزہ تقریبات کا انعقاد ہوا۔نظامت کے فرائض خوشنود اختر اور غلام مصطفیٰ نے ادا کیے۔
پانچ نومبر 2025 کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں مختلف علمی و ادبی مقابلہ جات منعقد کیے گئے، جن میں تحتُ اللفظ، اردو و فارسی مترنم کلامِ اقبال، اور مضمون نویسی کے مقابلے شامل تھے۔ طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے جوش و جذبے کے ساتھ ان مقابلہ جات میں حصہ لیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی عصرِ حاضر کے معروف اقبال شناس پروفیسر ڈاکٹر وحید الزمان طارق تھے، جب کہ مہمانِ اعزاز کے طور پر پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ اقبالیات کے ڈائریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر شعیب احمد نے شرکت فرمائی ۔فکرِ اقبال کی ترویج کے حوالے سے معزز مہمانوں کی پُراثر اور بصیرت افروز گفتگو نے طلباء و طالبات میں نئی روح پھونک دی اور اُن کے
ذوقِ علم وادب کو مزید جِلا بخشی ۔
اس موقع پر صدرِ شعبہ فارسی ڈاکٹر بابر نسیم اسی، ممتاز استادِ فارسی پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد، ڈاکٹر غلام اکبر، اور ڈاکٹر رضوانہ خالق صاحبہ نے بھی اپنی شرکت سے محفل کو وقار بخشا اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

05/11/2025
04/11/2025

نہ تو زمیں کے لیے ہے نہ آسماں کے لیے
جہاں ہے تیرے لیے، تو نہیں جہاں کے لیے

01/11/2025

یومِ اقبال کی مناسبت سے دو روزہ تقریبات 🌹
زیرِ اہتمام: مجلسِ صوفی تبسم، جی سی یونیورسٹی لاہور

پہلا دن اقبالؒ کے افکار و فن سے منسوب مختلف مقابلہ جات پر مشتمل ہوگا:

🎤 کلامِ اقبال مترنم
اپنی آواز میں اقبالؒ کا کلام ترنّم کے ساتھ پیش کریں۔
⏱️ دورانیہ: زیادہ سے زیادہ 3 منٹ
🎶 ساز یا موسیقی کا استعمال ممنوع

🗣️ کلامِ اقبال تحت اللفظ (اردو، فارسی)
⏱️ دورانیہ: زیادہ سے زیادہ 3 منٹ
📖 صرف علامہ اقبالؒ کا کلام
📝 تلفظ، ادائیگی اور جذبے کا اظہار نمایاں ہو

✍️ مضمون نویسی
موضوع: "عصرِ حاضر میں مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کا حل، فکرِ اقبال کے تناظر میں"
📄 الفاظ: 800 تا 1000
🔗 مضمون پی ڈی ایف فارم میں دیے گئے رجسٹریشن لنک پر ارسال کریں

✨ آئیے، فکرِ اقبال سے اپنے حال کو روشن کریں!
#یومِ_اقبال #مجلسِ_صوفی_تبسم #فکرِ_اقبال

Photos from ‎مجلس صوفی تبسم‎'s post 11/10/2025

Meet our Visionary Leaders
Senior or Vice Presidents 🌟💥

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Lahore