Sondhi Translation Society

Sondhi Translation Society

Share

Courage to Know

07/02/2024

سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے نئے وزیرِ اعظم کے لیے کسی اور ہی کا نام دے دیا، 18ویں ترمیم کی خرابیوں، بلدیاتی نظام کی کمزوریوں اور شفاف انتخابات پر اٹھنے والے سوالات کے ساتھ ساتھ اپنی کتاب چاہِ یوسف سے صدا اور گورنمنٹ کالج کی یادوں سے بھرپور انٹرویو آپ کی نذر۔۔۔

21/10/2023

پرندوں کی بولی , سہیل احمد خان
بہت دن ہوئے
ایک تالاب کے پاس میں نے پرندوں کو دیکھا
فلک پر بھٹکتے ہوئے چند بادل تھے
اور صبح کی دھوپ میں ہلکی ہلکی سی ٹھنڈک
وہاں گہرے تالاب کے پاس اونچے درختوں کی اس اوٹ میں
دھوپ کی ٹھنڈی ٹھنڈی سی کرنوں سے لپٹے ہوئے سبز پتے
درختوں سے تالاب میں گر رہے تھے
وہیں میں نے دیکھا کہ دنیا کے سارے پرندے
نہ جانے کہاں سے زمانوں کے پھیلے ہوئے فاصلوں سے
ابھرتے ہیں تالاب کے پاس آ کر اترتے ہیں اور بولتے ہیں
وہیں میں نے ان سب پرندوں کو اونچے درختوں پہ نیلی فضاؤں میں تالاب کے پانیوں پر کناروں پہ ہر سمت دیکھا
وہ اڑتے ہوئے ہنس گاتی ہوئی بلبلیں مور صدیوں کے قاصد کبوتر
وہ ایسے پرندے بھی جو اپنے ناموں کو بس آپ ہی جانتے ہیں
وہ نادر صدائیں کہ جیسے وہ صدیوں کے اسرار کو کھولتی ہوں
وہ چہکار جیسے وہ ان دیکھی دنیاؤں سے آ رہی ہو
پرندوں کی بولی کے اسرار کو سیکھتے دن کٹا رات گزری
بہاریں خزائیں پلٹ کر کئی بار آئیں
بہت دن ہوئے میں نے جب ان پرندوں کو دیکھا
اور اب ان کی غیبی صداؤں کے اسرار کو چار سو دیکھتا ہوں
مجھے علم ہے ہر صدا دور سے آنے والی صدا ہے
ہر اک شے میں کوئی اشارت نہاں ہے

05/07/2023
01/05/2023

Hungry Translations

28/09/2022

shepherd, the keeper of sheep

28/07/2020

سٹیٹ بینک آف انڈیا میں بینکر، ہندوستان ٹائمز میں صحافی، انڈین بینکرز ایسوسی ایشن کے دس سال تک صدر رہنے والے اور ٹیکسٹائل امپورٹر امرت بخشی صاحب کا تعلق چکوال کے موضعہ بھون اور کریالہ سے ہے، وہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں بھی رہے، ان کے والد اور سسر گورنمنٹ کالج لاہور سے فارغ التحصیل تھے، سکھوں کے لیے بہت ہی مقدم شخصیت بھائی پراگا ان کے اجداد میں سے تھے، باقی تفصیلات سنیے اس پروگرام میں، جب میں نے پوچھا کہ بھون کا نام سن کر کیسا محسوس کرتے ہیں تو وہ آبدیدہ ہو گئے۔۔۔۔
https://youtu.be/FnFQ6qjaQMQ

13/07/2020

بلیک ہولز کے حوالے سے ایک خوبصورت ویڈیو۔۔۔ ضرور سنیے اور اگر میرے علم میں مزید اضافہ کر سکیں تو بھی کیجیے۔۔۔

What if Ms Fatima Jinnah would have been the prime minister of Pakistan at that time. 10/07/2020

اگر فاطمہ جناح وزیراعظم بنتیں تو ملک تنزلی کی طرف جاتا۔۔۔
ایشین ٹائیگر والا خواب ایوب خان پورا کر رہے تھے۔۔۔
فاطمہ جناح نے ناصر باغ میں ایوب خان کو بینڈ ماسٹر کہا۔۔
ایوب خان کے پاکستان کو پوری دنیا کے لیے ماڈل بنا کر پیش کیا گیا۔۔۔
سنیے معروف ماہرِ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی پروگرام ظاہری باتیں میں ذاتی تجربات اور مشاہدات پہ مبنی مفصل گفتگو۔۔۔

What if Ms Fatima Jinnah would have been the prime minister of Pakistan at that time.

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

GC University
Lahore