Late Professor Doctor Muhammad Afzal Kanjoo

Late Professor Doctor Muhammad Afzal Kanjoo

Share

Muhammad Afzal Kanjoo, Associate professor. Head of the Shariah Deptt. Minhaj College for Women, Minhaj University,Township,Lahore.

02/04/2025
Photos from Late Professor Doctor Muhammad Afzal Kanjoo's post 11/10/2024
09/09/2024

🥹😭

08/09/2024

الحمد للّٰه محفلِ میلاد مصطفیٰ بسلسلہ ایصال ثواب قبلہ والد گرامی رحمهٗ اللّٰه بموقع دوسری سالانہ برسی بخیر و عافیت مکمل ہوئی…

تمام احباب جنہوں نے شرکت کی ایصال ثواب دیا، یا کسی اور طریقے سے تعاون کیا آپ تمام کا شکریہ…

محمد ابرہیم کانجو عطاری مدنی لاہوری نظامی

08/09/2024

آج ابو جان رحمهٗ اللّٰه تعالیٰ کی دوسری سالانہ برسی ہے
ایصال ثواب اور دعائے خیر کی عرض ہے۔

01/09/2024

2 sal hony wale bs 7 din reh ge...... wqt ka pta he ni chla k kitni jaldi guzar gya....
Or aj be aysa he lgta k baba g hayat hain ... Missing the precious time spent with Baba ji😢😭

Photos from Late Professor Doctor Muhammad Afzal Kanjoo's post 01/09/2024

Baba g k diye ge autograph 😭
Admin: Nabeela Arshad

20/08/2024

محترم المقام پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کانجو، میرے تمام اساتذہ کرام (جن سے بچپن سے لیکر آج تک شرفِ تلمذ کیا) میں معتبر ہیں۔ اسکی وجہ سر کا "ادب" ہے۔ سر اس محاورے "با ادب، با نصیب" کا مصداق تھے۔ چاہے پھر وہ بارگاہ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا ادب ہو یا علم کا ادب۔ مجھے آج بھی یاد ہے کہ سر کلاس میں "الآداب والأخلاق" کا مضمون پڑھاتے ہوئے جب حدیث مبارکہ کا متن پڑھتے تو "قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم" پڑھتے ہی رو پڑتے۔ پھر فرماتے "میرے بیٹے! میں پاگل ہوں اللّٰہ پاک آپکو بھی پاگل بنائے".
کبھی امتحانات کے دوران اگر کوئی طالبہ اپنے پیپر میں حضور نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم مبارک بغیر درود شریف کے لکھ دیتی تو سر پیپر چیک کرتے ہوئے خود اس میں درود شریف لکھ دیتے۔
اگر سر کے علمی مقام کی بات کی جائے تو بیک وقت اردو، انگلش، عربی، فارسی، سرائیکی جیسی زبان پر سر کو مکمل عبور تھا۔ مشکل سے مشکل مضمون نہایت آسان انداز میں پڑھا دیتے۔
سر کے پڑھانے کا انداز ایسا تھا کہ کلاس کے ہر طالب علم کو لیکچر ازبر ہو جاتا تھا۔
سر ہمیں اکثر ایسے قواعد سکھاتے جو کسی بھی عام استاذ کے بس کی بات نہیں۔
یہ دنیا ایک ہیرے سے محروم ہو گئی۔ سر جیسا استاد اب یہ دھرتی پیدا نہیں کر سکتی۔
سر کے چلے جانے سے علم و ادب کی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہو گیا۔
اللّٰہ رب العزت آپ کے روحانی درجات میں بلندیاں عطا فرمائے۔ آمین ۔

10/04/2024

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ
آپ سب متعلقین و متعلقات کو کانجو فیملی کی جانب سے عید الفطر مبارک ہو۔
قبلہ والد صاحب مرحوم و مغفور کیلئے دعائے خیر کی عرض ہے۔
جَزَاکَ اللَّهُ خَيْرًا
ایڈمن: محمد ابراہیم کانجو

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Jami Masjid Anwar E Madina, 2 A2, Town Ship
Lahore
54000