05/05/2023
خونی بواسیر کے لیے مجرب نقش
معزز گروپ ممبران پیارے دوستو بہنو اور بھائیو
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ
میری دعا ہے اللہ رب العزت آپ کی تمام نیک حاجات پوری فرمائے اور خصوصا دعا ان کے لئے ہے جو میری بہنیں بیٹیاں گھروں میں بیٹھی بوڑھی ہو رہی ہیں اللہ رب العزت ان کے لئے نیک اور صالح خاوند کا انتظام فرمائے آمین یا رب العالمین
پیارے دوستو بواسیر ایک بہت موذی مرض ہے اگر کسی بھائی بہن کو یہ مرض لاحق ہو تو آپ اس نقش کو استعمال کرسکتے ہیں درحقیقت میں نے اس نقش کو کبھی استعمال نہیں کیا ہاں مگر یہ مجھے میرے مرشد سے آتا ہوا تھا اس لئے میں اس کی تاثیر پر پورا یقین رکھتا ہوں
میرے پاس جو ایسے بواسیر کے مریض آتے ہیں ان کا علاج دیسی دوائی سے کیا جاتا ہے میرے مرشد اللہ غریق رحمت فرمائے فرماتے تھے حکمت کے بغیر عامل ادھورا ہے خیر میں بات کو زیادہ طویل نہیں کرنا چاہتا سمجھدار لوگ میری بات کا مطلب سمجھ گئے ہوں گے
اس نقش کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ یہ نقش پان کے پتے پر بنا کر اس پر تھوڑا سا گُڑ رکھ کر مریض کو کھلائیں اس عمل کو چالیس دن تک بلاناغہ جاری رکھیں اس عمل کو بدھ کے روز سے شروع کریں نقش لکھنے سے پہلے تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھے اور نقش لکھنے کے بعد تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ کر نقش پر دم کریں
جب یہ عمل استعمال کریں تو کسی بھوکے انسان کو ایک وقت کا پیٹ بھر کر اچھا کھانا کھلانے انشاء اللہ بفضل خدا تعالی شفاء ہوگی
اگر کسی بات کی سمجھ نہ آئی ہو یا اس پوسٹ کے متعلق کوئی سوال ہو تو آپ کمنٹ کریں میں انشاءاللہ جواب دوں گا
اس نقش کی اجازت کے لئے اس پوسٹ کو پانچ لوگوں میں شیئر کریں
دعاؤں کا طلبگار
گروپ ایڈمن
روحانی عامل