Aligarh Public School and College Manga Lahore

Aligarh Public School and College Manga Lahore

Share

APS&C Manga is a residential educational institution for boys from One to intermediate classes, while girls avail the same facility without being boarded.

Aligarh Public School and college was established in 1967at Manga (Lahore ) by Tehzibul Akhlaq Trust Lahore, conceived and created by a group of old boys of the Aligarh Muslim University and some other eminent scholars of country , with the primary aim of preservation and promotion of Islamic values through opening educational institution on the lines of Aligarh Muslim University , a unique Islami

25/12/2023

٭٭٭٭٭٭٭٭ ایک قومی نظریہ ٭٭٭٭٭٭٭٭

جناح صاحب!
مالک سے امید واثق ہے
کہ آپ کو بہشتِ بریں میں
آرام پہ "مامور" کیا گیا ہوگا
کہ وہاں بھی آپ کی ضد ہو گی؛
"کام، کام اور بس کام"

اڑتی اڑتی سنی ہے کہ
اُدھرباغ ہائے ارم میں
ہمارے یہاں کی خبروں پہ
"بوجوہ" پابندی ہے
بات بھی ٹھیک ہے
آخر کو وہ جنت ہے!!!

خیر، یہ عریضہ لکھ رکھا ہے
اسے اپنے سرہانے تلے، بچے کی مثل
متوکلاً رکھتا ہوں
ہوا لے جائے، صدا لے جائے
دستِ دعا لے جائے
یا کسی دکھے دل کی آہ لے جائے

جناح صاحب!
یہ دو ہزار چوبیس ہے
پچھتر برس ہوتے ہیں
آپ کو ہم سے جدا ہوئے
اپنے آدرش پہ فدا ہوئے
اور راہیِ راہِ خدا ہوئے

آپ کی رخصتی پہ ہی ہم
دو حصوں میں بٹ گئے تھے
عوام؛ آسمان جن کے سر سے اٹھ گیا تھا
اور
حاکم؛ ایک لمحے میں جنہیں
زمین اور رعایا میسر آ گئے تھے
دو قومی نظریہ کا خواب ؛
اسی دن "شرمندہ تعبیر" ہو گیا تھا

لوگ کہتے ہیں، وقت دعا ہے
آپ ہمارے بڑے ہیں، آپ بھی
دعا کیجیے کہ یہ نظریہ
اب دو قومی نہ رہے
ایک قومی ہو جائے

فلک شیر چیمہ

25/08/2022

السلام علیکم!
ہم مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں اولڈ علیگیرینز کے ساتھ برادرانہ تعاون کے لیے ایک چھوٹا سا قدم اٹھا رہے ہیں ، آئندہ ایک دو روز میں وہ واضح شکل میں سامنے آنے کی امید ہے ۔ اندرون و بیرون ملک سے اولڈ علیگیرینز نے اجناس (چاول، دال، کوکنگ آئل ، خیموں) اور نقدی کی صورت میں مدد کا وعدہ کیا ہے ۔ تمام اولڈ علیگیرینز سے درخواست ہے کہ اس سلسلے میں عزیزم رانا نعمان سے رابطہ کریں، وہ ان شاءاللہ اسے کوآرڈینیٹ کریں گے۔
شکریہ
فلک شیر چیمہ
Rana Nauman: 03226781860

24/08/2022

میں احباب کو بالعموم اور بالخصوص علیگیرین فیملی کو ترغیب دلاتا ہوں کہ وہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اپنے علیگیرین بھائیوں سے رابطہ پیدا کریں اور مقامی سطح پر اشیاء ، ادویات اور نقدی پہنچانے کا سامان کریں۔ رات گیارہ بجے Meer Haider غلام حیدر رند کا فون آیا ، ان کا اوستا محمد ،ضلع جعفر آباد سے تعلق ہے۔ وہاں سیلاب نہیں ، صرف بارشوں سے ہی شہر زیر آب آ گیا ہے ، ابھی صبح تک وہ پانی نکلوانے میں مصروف تھے۔ کئی سو افراد کے شیلٹر اور خوراک کا انتظام غلام حیدر کے والد، جو قابل اعتماد مقامی سیاستدان بھی ہیں ، کر رہے ہیں ۔ وہاں ڈائریا وغیرہ پھیل چکا ہے، ادویات اور ڈاکٹروں کی شدید ضرورت ہے، اسی طرح دیگر ساز و سامان بھی درکار ہے۔ جو کوئی، کچھ بھی کر سکتا ہے ، اسے دیر نہیں کرنا چاہیے ۔ نیچے غلام حیدر کے دو نمبر شئیر کر رہا ہوں ، ذاتی طور پر رابطہ کیجیے۔
03013253183
03355443773

09/11/2021

Iqbal Day 2021

05/10/2021

جن کے کردار سے آتی ہو صداقت کی مہک

ان کی تدریس سے پتھر بھی پگھل سکتے ہیں

سلام میرے معلم

29/02/2020

تہزیب الاخلاق ٹرسٹ لاہور کے سینئر ترین ممبر اور آنریری سیکرٹری جنرل جناب وصف احمد صدیقی صاحب انتقال کر گئے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔۔
۔
۔
۔واصف صدیقی صاحب کے انتقال پر محمدعبدالنعیم خان سابق پرنسپل علی گڑھ پبلک سکول مانگا لاہور کے تاثرات۔
۔
۔
"حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا۔ ۔۔۔۔۔۔ جناب واصف احمد صدیقی حیات فانی سے حیات جاودانی کی جانب کوچ کر گئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ سر سید اور تحریک علی گڑھ سے رشتہ ایسا نبھایا کہ آخری دم تک قائم رکھا۔ دامے، درمے، سخنے کردار کی ایسی مثال اب خال خال ہی نظر آتی ہے۔ ایمان داری، امانت اور دیانت داری کا پیکر دیکھنا ہو تو جناب واصف صدیقی کی پوری زندگی کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ میرا ان سے برسوں نیازمندی کا رشتہ رہا اور میں یہ گواہی دیتا ہوں کہ بہت کم لوگ اس قدر اونچے کردار کے ہمارے معاشرے میں بچے ہیں جو کہ جناب واصف کا خاصہ تھا۔ اب وہ اپنے دیرینہ رفقا کے درمیان ہیں اور یقینا سر سید بھی فخر سے انہیں دیگر خلد آشیانوں سے ملوا رہیے ہوں گے۔ اللہ پاک انہیں ان کے اعلی مقام پر قائم رکھے اور ان کے پسماندگان کو صبر عطا کرے ۔ آمین۔"

22/02/2020

DEAR STUDENTS
ALL THE BEST FOR SSC PART II EXAMS

25/12/2019
Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

38 KM. MULTAN Road, Manga
Lahore

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00