24/05/2026
University of the Punjab
Established in 1882 at Lahore, the University of the Punjab is the largest and the oldest seat of higher learning in Pakistan.
It was the first to be established in the sub-continent in Muslim majority area. Located in the historical and culturally alive city of Lahore, this University has played a leading role in higher education in the country. The University strives to provide a conducive environment for the pursuit of the academic activities. On account of its quality degrees, pleasant environment and low tuition fees
24/05/2026
Student societies shaping leaders, building communities, and creating impact at University of the Punjab. 🎓
University of the Punjab Established in 1882 at Lahore, the University of the Punjab is the largest and the oldest seat of higher learning in Pakistan. It was the first to be established in the sub-continent in Muslim majority area.
20/05/2026
پنجاب یونیورسٹی اور سچوان ووکیشنل کالج آف کلچرل انڈسٹریز چین کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط
لاہور(20مئی،بدھ): پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اور سیچوان ووکیشنل کالج آف کلچرل انڈسٹریز، چین کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی تعلیمی اشتراک کو مضبوط بنانے کے لیے ایک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں نائب صدر سیچوان ووکیشنل کالج آف کلچرل انڈسٹریز چین مسٹر چن چِنگ گوئی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ نسیم، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجزپروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان و دیگر نے شرکت کی۔ معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان باہمی دوستی، تعلیمی روابط کو مزید مستحکم کرنا اور باہمی احترام،مساوات اور تعاون کے اصولوں کے تحت شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ معاہدے کی رو سے،دونوں ادارے اساتذہ اور محققین کے تبادلے، طلبہ کے تبادلہ پروگرامز، سیمینارز، ورکشاپس اور علمی کانفرنسوں کے انعقاد، مشترکہ تربیتی مراکز کے قیام اور سائنسی تحقیق میں تعاون کے مواقع تلاش کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ادارے مستقبل میں باہمی اتفاق سے مختلف تعلیمی اور علمی اقدامات بھی کریں گے۔یہ لیٹر آف انٹینٹ عالمی تعلیمی شراکت داریوں کے فروغ، طلبہ اور اساتذہ کے لیے بین الاقوامی مواقع پیدا کرنے اور تعلیم و تحقیق میں اعلیٰ معیار کو فروغ دینے کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔دونوں اداروں کے نمائندوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون علمی تبادلے، تعلیمی ترقی اور پاکستان اور چین کے درمیان تعلیمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری دونوں اداروں کے درمیان علمی جدت اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
19/05/2026
بنگلہ دیشی جامعات کے وائس چانسلرز کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ
لاہور(19مئی،منگل):بنگلہ دیش یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مامون احمد کی قیادت میں سینئر ماہرینِ تعلیم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی، سینئر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم سے ملاقات کی۔15 رکنی وفد میں یو جی سی بنگلہ دیش سے پروفیسر ڈاکٹر معصومہ حبیب اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب اسلام، یونیورسٹی آف راجشاہی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فرید الاسلام، یونیورسٹی آف چٹاگانگ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد الفورکان، شیرِ بنگلہ ایگریکلچرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد اللطیف، نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد الحنان چوہدری، اسٹیٹ یونیورسٹی آف بنگلہ دیش کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین خان، یونیورسٹی آف لبرل آرٹس بنگلہ دیش کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شمساد مرتضیٰ، ڈیفوڈل انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم آر کبیر سمیت دیگر ممتاز ماہرینِ تعلیم شامل تھے۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کی ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجزپروفیسر ڈاکٹر یامینہ سلمان,ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر عقیل انعام اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی پراجیکٹ ڈائریکٹر صائمہ نورین بھی موجود تھیں۔ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی وفد کے اراکین نے پاکستانی جامعات کے ساتھ تعلیمی روابط مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کو خطے کی قدیم اور ممتاز ترین جامعات میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی کا دورہ کر کے بے حد خوش ہیں۔ وفد نے مشترکہ تحقیق، تعلیمی شراکت داری، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کے تبادلہ پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اساتذہ، محققین اور طلبہ پر مشتمل تبادلہ پروگراموں اور تعلیمی اشتراک کا خیر مقدم کرتی ہے۔ انہوں نے وفد کو یونیورسٹی کی تعلیمی کامیابیوں، تحقیقی منصوبوں اور ترقیاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اس دورے کا مقصدپاکستان اور بنگلہ دیش کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینا اور باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ وفد کے اس دورے نے علاقائی تعلیمی تعاون اور عوامی روابط کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پاکستانی اور بنگلہ دیشی جامعات کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں سے تعلیمی معیار، جدت اور ثقافتی ہم آہنگی کے فروغ میں مزید تعاون کی راہیں ہموار ہونے کی توقع ہے۔بعد ازاں معزز شرکاء کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
بنگلہ دیشی جامعات کے وائس چانسلرز کا پنجاب یونیورسٹی کا دورہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
54590
Opening Hours
| Monday | 08:00 - 16:00 |
| Tuesday | 09:00 - 17:00 |
| Wednesday | 09:00 - 17:00 |
| Thursday | 09:00 - 17:00 |
| Friday | 09:00 - 17:00 |