29/09/2026
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے 47ویں ریجنل رہبر امت کنونشن کے موقع پر "شہدائے ملت محبین کنونشن" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محبین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محبین کے درمیان مختلف مقابلہ جات کروائے گئے جن میں تقاریر، تصویر نگاری اور کوئز کے مقابلے شامل تھے۔ مقابلہ جات میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے محبین کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات تقسیم کیے گئے۔