08/05/2026
Its Friday, don't forget to say Salam and Salat on our beloved prophet (PBUH)
A leading online Quran teaching center. One - to - one live Quran class. Its mean teacher teaches only a single student at a time. A small monthly fee.
Voice Of Quran Academy is Online Quran Recitation Quran Academy, Quran Learning Websites, Learn Tajweed, Learn Quran, Learn how to Read Quran, Quran Recitation, Quran Memorization, Quran Teacher Online and Islamic Center Online A Quran class in your living room. Essential Islamic Teaching for children and new Muslims from age of 4 to 70. Highly trained and qualified Quran teachers. Highly reputed academic background. No long term contracts.
08/05/2026
Its Friday, don't forget to say Salam and Salat on our beloved prophet (PBUH)
05/05/2026
Online Quran Academy Provides Quran Reading Education Plus Basic Islamic Teachings.
Email : [email protected]
WhatsApp: +923219000313
31/10/2023
Online Quran Academy Provides Quran Reading Education Plus Basic Islamic Teachings.
Email : [email protected]
Skype : VoQuranAdmin
06/11/2021
میں نے پوچھا :
کون سی ڈگری لی ہے ؟
وہ بولا : ایم ایس سی کی
میں نے کہا :
کتنے سال لگے؟
بولا : سولہ سترہ سال
کیوں کیا ایم ایس سی؟
بولا : جاب کرنے ، پیسے کمانے ، زندگی گزارنے کے لئے
لیکن آپ یہ سب کیوں پوچھ رہی ہیں؟
میں نے کہا : پہلے ایک سوال کا اور جواب دو؟؟
ہمارے ملک میں اوسط عمر کتنی ہے؟
بولا : یہی کوئی ساٹھ سال
میں نے پوچھا : اور تمہاری عمر ؟
بولا : تیس سال
اسے الجھن ہو رہی تھی
میں نے پیار سے اس کے کان کی لو پکڑ لی اور کہا :
میرے پیارے!
جس دنیا میں ساٹھ سال رہنا ہے اس کے لیے سولہ سال پڑھائی اور اس ساٹھ میں سے بھی باقی صرف تیس بچا ہے اور جہاں ہمیشہ کے لیے رہنا ہے وہاں کے لیے (قرآن) پڑھنے کے لیے ایک سال بھی نہیں نکال سکتے؟
وہ شرما گیا
بولا : نہیں ۔۔۔وہ ۔۔۔۔بس ۔۔۔۔مصروفیت ذرا۔۔۔۔
میں نے کہا :
پورا سال بھی مت دو سال بھر بس روزانہ ایک گھنٹہ نکال لو قران سمجھ کر پڑھ لو
میری درخواست ہے تم سے
تمہارے محسن رب کا اتنا بھی حق نہیں تم پر؟
اور ہاں ، راز کی ایک بات بتاوں؟؟
وہ توجہ سے سننے لگا
میں نے کہا;
تم ایک بار اپنا ہاتھ اس کتاب کے ہاتھ میں دے دو ، پھر یہ تمہیں کہیں جانے نہیں دیگی❤
اللہ رب العزت ہم سب کو سمجھ سے قرآن پڑھنے کی توفیق دے ۔۔
فرمودات اقبال
. . . . . . . .
* قرآن مجید کثرت سے پڑھنا چاہیے تاکہ قلب میں نسبت محمدی پیدا کرے.
* قرآن کو اس زاویۂ نگاہ سے مت پڑھو کہ تمہیں فلسفے کے مسائل سمجھائے گا. اسے اس زاویہ نگاہ سے پڑھو کہ اللہ تعالی سے میرا رشتہ کیا ہے اور کائنات میں میرا مقام کیا ہے؟
* تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ لوگ اخلاص اور دیانت کے بہت دشمن ہیں.
* یورپ کی بنی ہوئی چیزیں خوبصورت ضرور ہوتی ہیں مگر ان میں اخلاقی زہر ہوتا ہے.
* کاش! رسول اللہ ص پھر تشریف لائیں اور ہندی مسلمانوں پر اپنا دین بے نقاب کریں.
* آزاد خیالی کا رجحان بالعموم تفرقہ اور انتشار کی طرف ہوتا ہے.
* عربی اسلام ہندوستان میں ایک فراموش شدہ چیز ہے.
* مذہب کا مقصود عمل ہے نہ کہ انسان کے دماغی اور عقلی تقاضوں کو پورا کرنا.
* دل اور دماغ دونوں کے کام کرنے کے طریقوں میں بہت فرق ہے. دماغ اکثر اوقات ہزار ہا مضبوط دلائل کو مسترد کر دیتا ہے اور ان کی کچھ بھی پروا نہیں کرتا لیکن دل اس کے بر خلاف بعض اوقات کمزور سے کمزور چیزوں سے اس قدر متاثر ہو جاتا ہے کہ صرف ایک جھٹکے میں زندگی کا سارا نقشہ بدل جاتا ہے. قبول اسلام کا جس قدر تعلق دل سے ہے دماغ سے نہیں.
* وہ شخص جو دین کو سیاسی پروپیگنڈے کا پردہ بناتا ہے میرے نزدیک لعنتی ہے.
* گدی نشینوں نے جب سے دین کو حصول دنیا کا ذریعہ بنایا اس وقت سے اخلاص رخصت ہو چکا ہے.
* تصوف سے اگر اخلاص عمل مراد ہے تو کسی مسلمان کو اس پر اعتراض نہیں ہو سکتا. ہاں جب تصوف فلسفہ بننے کی کوشش کرتا ہے اور عجمی اثرات کی وجہ سے نظام عالم کے حقائق اور باری تعالی کی ذات سے متعلق موشگافیاں کر کے کشفی نظریہ پیش کرتا ہے تو میری روح اس سے بغاوت کرتی ہے.
* دل ایک ایسی چیز ہے کہ ہر امیر کے پہلو میں نہیں ہوتا.
(ماخوذ از فیضان اقبال مرتبہ شورش کاشمیری )
01/01/2016
05/12/2015
Online Quran Academy Provides Quran Reading Education Plus Basic Islamic Teachings.
Email : info@voquran. com
Skype : VoQuranAdmin