02/05/2026
محکمہ تعلیم پنجاب نے ابتدائی آگاہی کی وجہ سے گورنمنٹ کے کھربوں بچا رکھے۔
نادرا پر کڑوروں غریب بچوں کی رجسٹریشن میں تعاون کیا۔
ہر وبائی مرض کے بچاؤ کی آگاہی دے کر گورنمنٹ کے ہیلتھ سسٹم کو collapse ہونے سے بچایا۔
رحمت کارڈ لانچ ہوا۔ x فیس بک ٹویٹر سے یہ کتنے لوگوں تک پہنچ جائے گا۔ وہاں سے کتنے فراڈ کے لنک جنریٹ ہونگے۔
قومی روایات ، قومی ہیروز کی عزت اور توقیر ماسوائے سرکاری اداروں کے سیکھانا کیسے ممکن تھا۔
سرکاری سکول قومی روایات کے امین ہیں۔
وزیرتعلیم یا سکرٹری تعلیم کے ذریعے گورنمنٹ کا ہر پیغام سکول تک منٹوں میں جاتا اور اگلے دن ہر گھر تک چلا جاتا۔
اس کی سب سے شاندار تشہیر یہ تھی کہ آپ ہر گاؤں اور کونے میں موجود سرکاری سکول کے باہر یہ لگوا دیتے۔
کسی اشتہار کی ضرورت نہ رہتی۔ صرف ایک میسج پر ۔
لیکن وہاں بیٹھا بابو کہتا کہ Knock Down Govt School ۔
کوئی ان کو بتائے کہ بچے کم استاد نہ ہونے کی وجہ سے استاد بھیجنے۔ یہ عمارتیں تو اس علاقے میں سوشل سروس کا ذریعہ ہیں۔ وہاں موجود ٹیچر صرف 50 ہزار تنخواہ میں پڑھانے نہیں آتا ۔ وہ گورنمنٹ کے اقدامات بھی تو ہر ان پڑھ کے گھر تک پہنچاتا۔ لوگوں سے آگاہی کا مستند ذریعہ سرکاری سکولز ہیں۔