Best online Teacher23

Best online Teacher23 Learn Online Urdu, Quran with Tajweed and Islamic study

01/09/2026

بے شک، اللہ تعالیٰ سنتا بھی ہے اور دیکھتا بھی ہے۔ 🤍

جب کوئی آپ کے ساتھ ظلم و زیادتی کرے، آپ کا حق چھینے، آپ کو تکلیف دے، اور آپ کے پاس خاموش رہنے کے سوا کوئی راستہ نہ ہو، تو گھبرائیے نہیں۔

اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کر دیجیے۔

خاموشی کمزوری نہیں، کبھی کبھی یہ اُس صبر کی علامت ہوتی ہے جس کے پیچھے اللہ تعالیٰ کی مدد ہوتی ہے۔

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظَّالِمُونَ

"اور ہرگز یہ گمان نہ کرو کہ اللہ ظالموں کے اعمال سے بے خبر ہے۔"
(سورۃ ابراہیم: 42)

اور فرمایا:

إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ

"بے شک اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔"
(آل عمران: 57)

اس لیے اگر آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو بدلہ لینے کے لیے خود کو مت توڑیے۔
اللہ کو اپنا وکیل بنا لیجیے۔

آپ کا صبر، آپ کے آنسو، آپ کی خاموشی اور آپ کے دل کی ہر آہ اللہ کے علم میں ہے۔

اللہ ظالم کو مہلت دے سکتا ہے، لیکن اسے بھولتا نہیں۔

بس صبر رکھیے، دعا کرتے رہیے اور معاملہ اُس ذات کے حوالے کر دیجیے جو دلوں کے حال بھی جانتی ہے اور انصاف کرنا بھی جانتی ہے۔

بے شک، اللہ تعالیٰ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔

جو حق اللہ کے سپرد کر دیا جائے، اسے اللہ کبھی ضائع نہیں ہونے دیتا۔ 🤍

29/07/2026

#

03/04/2026

ظالم ہمیشہ دوسرے ظالم کا ساتھ دیتا ہے
دنیا کا یہ ایک تلخ ترین سچ ہے کہ باطل ہمیشہ " اپنے مفادات کے لیے متحد رہتا ہے
ظالم لوگ نظریات کی بنیاد پر نہیں بلکہ ایک دوسرے کے جرائم پر پردہ ڈالنے اور اپنے اقتدار و جبر کو برقرار رکھنے کے لیے ایک دوسرے کے بازو بنتے ہیں
دنیا کا اصول ہے کہ روشنی ہمیشہ اکیلی سفر کرتی ہے، مگر اندھیرے ہمیشہ جتھوں کی صورت میں آتے ہیں۔ جب کوئی ایک انسان دوسرے کا حق مارتا ہے، تو اسے سب سے پہلے کسی ایسے ساتھی کی تلاش ہوتی ہے جو اس کے اس غلط کام پر خاموش رہے یا اس کی واہ واہ کرے۔ یہ ظالموں کا آپسی اتحاد ہی ہے جو انہیں طاقتور بناتا ہے، کیونکہ تنہا ظالم تو بزدل ہوتا ہے۔ جب ایک خود غرض دوسری خود غرض کا ہاتھ تھامتا ہے، تو وہ انصاف کے سامنے
ایک مضبوط دیوار کھڑی کر دیتے ہیں۔ آج کے دور
میں اگر ہمیں طاقت کا یہ توازن بدلنا ہے، تو یاد
رکھیں کہ برائی کی طاقت اس کی اپنی نہیں
بلکہ ان لوگوں کا ساتھ ہے جو خاموشی سے تماشہ
دیکھتے ہیں۔ سوچیں، کہیں ہم بھی اس خاموش
ساتھ کا حصہ تو نہیں؟

30/03/2026

*السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ ﷲِ وَبَرَكـَـاتُه* 🌸
*صبح بخیر!*🕊️🤍
`قــرآن صرف الـفـاظ نہیں، یہ تمہارے اللّٰــہ کی طرف سے تمہارے لیے ایک محبت بھرا پیـغــام ہے۔`♥️🤌🏻
*ہر آیت تم سے بات کرتی ہے، تمہیں سنبھالتی ہے، تمہیں سمجھاتی ہے۔*
*جب دنیا کی باتیں تھکا دیں، تو قرآن کی باتیں سن لو سکون مل جائے گا*۔

`قــــرآن روح کـا مــــرہـــم ہے۔`🤍💫

29/03/2026

اپنے کاروبار کا تعارف کروائیں
تاکہ لوگ آپ سے رابطہ کر سکیں

  Learn online Quran
25/03/2026


Learn online Quran

18/03/2026

*_ٱلسَّـــــــــــــــــــــلَامُ_ _عَلَــــــــــــــــــــــيْكُمُ وَرَحْمَةُ ٱللَّٰهِ 🤝وَبَرَكَاتُهُ 🦋🍒❤️✨_*

*_🌹❣️_*

*_کیسے ہیں آپ_*💖🤍😍
*_امید ہے کے آپ سب لوگ خیریت سے ہونگے*🌹🌸

*_بِسْــــــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمَنِ الرَّحِيم_*
✨💫🌸
*_اَللّٰھُمَّ صَلِِ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّد کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ_*

*_اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ_*💫✨🌸🕊️🎀🌺

*◆━━▣!🎀 اللّٰہ کی طرف لوٹ آؤ 🎀!▣━━◆*

13/03/2026

وہ خاتون جو روزہ رکھ کر اہل خانہ کیلئے افطار تیار کرتی ھے اور پھر کھانے کے بعد برتن وغیرہ دھوتی ھے،یارب اس کے گناہوں کو دھو ڈال

11/03/2026

مرتضیٰ شیرِ حق اشجع الاشجعیں
ساقی شیٖر و شربت پہ لاکھوں سلام

اصل نسلِ صفا وجہِ وصلِ خدا
بابِ فصلِ ولایت پہ لاکھوں سلام

اّولیں دافعِ اہلِ رفض و خروج
چارمی رکنِ ملّت پہ لاکھوں سلام

شیرِ شمشیر زن شاہِ خیبر شکن
پرتوِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام

ماحیِ رفض و تفضیل و نصب و خروج
حامیِ دین و سنت پہ لاکھوں سلام

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Best online Teacher23 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Best online Teacher23:

Shortcuts

Share