01/04/2023
*نگاہِ مصطفیٰ ﷺ میں عظمتِ سیدہ خدیجۃ الکبریٰؑ*
عَنْ عَائِشَةَ ؓ قَالَتْ: کَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا ذَکَرَ خَدِيْجَةَ أَثْنَى عَلَيْهَا فَأَحْسَنَ الثَّنَاءَ... فَقَالَ:
قَدْ آمَنَتْ بِيْ إِذْ کَفَرَ بِيَ النَّاسُ، وَ صَدَّقَتْنِيْ إِذْ کَذَّبَنِيَ النَّاسُ، وَ وَاسَتْنِيْ بِمَالِهَا إِذْ حَرَمَنِيَ النَّاسُ.
أحمد بن حنبل، المسند، 6: 117، الرقم: 24908
حضرت عائشہ صدیقہؓ بیان فرماتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ جب کبھی بھی حضرت خدیجہؓ کا ذکر فرماتے تو اُن کی خوب تعریف فرماتے... پس آپ ﷺ نے فرمایا:
وہ ایسی خاتون تھیں جو مجھ پر اُس وقت ایمان لائیں جب لوگ میرا انکار کر رہے تھے، اور اُنہوں نے میری اُس وقت تصدیق کی جب لوگ مجھے جھٹلا رہے تھے، اور اپنے مال سے اُس وقت میری ڈھارس بندھائی جب لوگ مجھے محروم کر رہے تھے۔
اپنے بچوں کی دینی اور روحانی تربیت کے لئے ہم سے رابطہ کریں ۔
الصُفّہ آنلائن اکیڈمی پاکستان
برائے رابطہ وٹس اہپ:923109329391+