27/06/2025
*یکم محرم یوم شہادت خلیفہ دوم مراد رسول امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ آپ رضی اللہ عنہ کی خصوصیات*
*🌴 مراد رسول*
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے مسلمان ہونے کی دعا فرمائی
*🌴قران کریم کا آپ کی رائے کے موافق اترنا*
*کئی موقعوں پر قرانی آیات آپ رضی اللہ عنہ کی رائے کے موافق اتری ہیں*
*🌴اسلام کے دوسرے خلیفہ:*
آپ رسول اللہ ﷺ کے بعد خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ کے بعد دوسرے خلیفہ بنے۔
*🌴 اسلام کی طاقت ور شخصیت*:
آپ کے اسلام لانے سے مسلمانوں کو کھل کر عبادت کا موقع ملا، اسی لیے نبی کریم ﷺ نے دعا کی تھی:
"اللهم أعز الإسلام بأحب الرجلين إليك بعمر بن الخطاب أو بأبي جهل"۔
*🌴. فاروق لقب*:
آپ کو رسول اللہ ﷺ نے "فاروق" کا لقب عطا فرمایا، یعنی حق و باطل میں فرق کرنے والے۔
*🌴 عدل و انصاف کی علامت*:
حضرت عمرؓ کا دور خلافت عدل، مساوات، قانون اور نظم و ضبط کا عظیم نمونہ تھا۔
*🌴. بڑے مفتی اور فقیہ*:
صحابہ میں آپ کا شمار بڑے فقیہ، عالم اور صاحبِ رائے افراد میں ہوتا تھا۔
*🌴 نبی کریم ﷺ سے قرب*:
آپ عشرہ مبشرہ میں شامل ہیں، نبی کریم ﷺ نے آپ کو جنت کی بشارت دی سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کے بعد اقا علیہ الصلوۃ والسلام کے سب سے قریب اپ تھے۔
*🌴 طاقتور حاکم*:
آپ کے دور میں اسلامی ریاست بہت وسیع ہوئی — عراق، شام، مصر، فارس، بیت المقدس، ایران اور دیگر علاقے فتح ہوئے اپ کے خلافت 22 لاکھ مربع میل پر پھیلی ہوئی تھی۔
*🌴سادگی و زہد*:
دنیا پرستی سے کوسوں دور، سادہ لباس، کھجور و پانی پر گزارا، راتوں کو رعایا کی خبر گیری۔
*🌴. پہلا باقاعدہ نظمِ حکومت*:
آپ نے دیوان، بیت المال، پولیس، عدالتی نظام، قاضیوں کی تقرری، باقاعدہ فوج، اور دیگر ریاستی نظام کی بنیاد رکھی۔
*🌴. اجتماعی عبادات کی تنظیم*:
تراویح کو جماعت سے پڑھوانا، نمازِ جمعہ کا باقاعدہ انتظام، اذان کی ترتیب جیسے کئی امور میں اصلاحات کیں۔
*🌴. غیر مسلم رعایا کے حقوق کا تحفظ*:
ذمیوں کے حقوق کی حفاظت، ان پر ظلم سے سختی سے منع فرمایا۔
*🌴. بزرگ صحابہ کی عزت*:
مشورے کے لیے ہمیشہ صحابہ کرام خاص طور پر حضرت علیؓ، عثمانؓ، عبد الرحمن بن عوفؓ، اور دیگر اہل علم کو شامل کرتے۔
*🌴. تقویٰ اور خوفِ خدا*:
ایک مرتبہ اپ نے ارشاد فرمایا: "دریا کے کنارے ایک کتا بھی بھوکا مر جائے تو عمر سے سوال ہوگا۔"
*🌴. شہادت کا عظیم مرتبہ*:
آپ کو فجر کی نماز کے دوران ابو لؤلؤ مجوسی نے شہید کیا،
*🌴 آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے پہلو میں تدفین*
حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ حمزہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ کے حجرہ مبارکہ میں نبی کریم ﷺ اور حضرت ابوبکرؓ کے ساتھ آرام فرما ھیں۔..........
Let the light of the Quran bring peace to your heart and soul.
At Learn Furqan Quran Academy, we offer online classes in Nazirah, Tajweed, Translation, and Quran Understanding – all tailored to your schedule.
Qualified teachers, flexible timings, and a chance to learn from the comfort of your home.
Register now and start your spiritual journey!
🔗 Registration Link: learnfurqan.com/registration
📲 WhatsApp: 0304 4737718