Pak Urdu Schools System

Pak Urdu Schools System اُردو میں معیاری تعلیم اور کردار سازی کا ایک جدید اور م?

//ہمارا ویژن //
ہمارا ویژن ایسے اعلیٰ اور پراعتماد زبان کی تیاری ہے جو آئندہ نسلوں کی قیادت کر سکیں، جو مفید باشعور معاشرہ کی تشکیل کے ساتھ قیام پاکستان کے مقاصد اور اسلام کے آفاقی نظام کی طرف پیش قدمی کر سکیں۔
//ہمارا مقصد //
ہمارا مقصد قومی زبان میں تعلیم اور جدید طریقہ تدریس کے ذریعے عصری تصورات کا کامل فہم پیدا کرنا، سماجی آگہی پیدا کرنا اور اخلاقی و معاشرتی قدروں کو پروان چڑھانا ہے۔
//پاک ارد

و سکول سسٹم کی ضرورت کیوں؟//
پوری دنیا میں اور خاص طور پر یورپی ممالک میں ساری تعلیم قومی زبان میں دی جاتی ہے، جس سے سارا وقت زبان سیکھنے کے بجائے تصورات و نظریات پر خوردوغوض میں گزرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اقوام آج دنیا پر علمی حکمرانی کر رہی ہیں اور ہم انگریزی زبان کی گرامر سیکھنے میں عمریں گزار رہے ہیں۔ اس ضمن میں پاک اُردو سکول سسٹم کے قیام کی ضرورت اور ناگزیریت واضح تھی۔ لہٰذا ہم اہل پاکستان کو یہ خوشخبری دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قائد اعظم کے ویژن اور فکر اقبال کی روشنی میں اپنی قومی زبان اردو میں تعلیم کا آغاز ہو چکا ہے۔ جو ہمارے عہد رفتہ کے گم شدہ تشخص کو دوبارہ بحال کرے گا۔ اس سسٹم میں تمام نصاب اردو میں پڑھایا جائے گا۔ انگریزی کو بطور مضمون پڑھایا جائے گا۔ تمام مضامین کی اہم اصلاحات اُردو کے ساتھ انگریزی میں بھی درج ہونگی تاکہ تصورات کی تفہیم کے ساتھ جدید اصلاحات سے بھی واقفیت رہے۔
//نمایاں خصوصیات//
٭ قومی زبان (اُردو ) میں تعلیم
٭تعلیم کے فروغ کے لئے نہایت کم قیمت پر فرنچائز رجسٹریشن
٭کم قیمت نصاب کی فراہمی
٭قومی سطح پر موجودگی
٭کم فیس میں اعلیٰ تعلیمی معیار
٭اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت کے پروگرامز
٭ناظرہ و حفظ قرآن کلاسز
٭سائنس و ٹیکنالوجی کی جدید تعلیم
٭مرکزی نظام امتحانات
٭سائنسی اصولوں پر مبنی کردار سازی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ
٭کیمپس مینجمنٹ سسٹم CMS
٭عملی سرگرمیوں کے ذریعے تعلیم
٭اردو میں تعلیم کے ساتھ تمام مضامین کی بنیادی اصطلاحات انگریزی میں
٭انگریزی بطور مضمون

23/03/2022
03110370365..
16/03/2022

03110370365..

pak urdu SchoolS System..03110370365.
16/02/2022

pak urdu SchoolS System..03110370365.

Address

آغوش کمپلیکس ، سوک سنٹر ، ٹاؤن شپ لاہور
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Urdu Schools System posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Pak Urdu Schools System:

Shortcuts

Share

Category