26/04/2026
پنجاب کے ضلع ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں نے ایک ہی اجتماعی تقریب میں اپنی کزنز سے شادیاں کر کے سادگی اور روایت کا ایک انوکھا مظاہرہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماعی شادی میں 9 دلہے محمد کاشف، محمد عاصم، محمد امین، محمد نعیم، محمد نوید، محمد رشید، محمد بلال، محمد شہباز اور محمد علی شامل تھے، جنہوں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ وہ دلہن والوں پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالیں گے اور جہیز لینے سے مکمل انکار کر دیا۔
یہ تقریب ایک ہی چھت تلے منعقد کی گئی، جس میں 9 جوڑوں کی شادیاں انجام پائیں۔ بعد ازاں ایک ہی دن تمام جوڑوں کی مشترکہ ولیمہ تقریب بھی منعقد کی گئی، جس نے سادگی اور اجتماعی خاندانی اقدار کو اجاگر کیا۔
خاندانی افراد کے مطابق اس شادی کا مقصد کوئی ریکارڈ قائم کرنا نہیں تھا بلکہ معاشرے کو یہ پیغام دینا تھا کہ شادیوں کو سادہ بنایا جائے تو کسی بیٹی کو مالی مشکلات کے باعث انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ منفرد تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے دلہے حضرات کو سادگی کی مثال قائم کرنے پر سراہا اور انہیں ”مثالی نوجوان“ قرار دیا۔ مبصرین کے مطابق یہ اقدام معاشرے میں جہیز کے بغ