Brilliant Science Academy

Brilliant Science Academy Providing quality educational content to help students achieve their goals. 📖

Alhumdhulilh ❤️🥳
06/08/2026

Alhumdhulilh ❤️🥳

06/08/2026

دہم کلاس کا رزلٹ دیکھنے کے لیے تمام بورڈز کی ویب سائٹس کے لنک نیچے دیے گئے ہیں ۔
D.G. Khan
https://www.bisedgkhan.edu.pk/
Bise Bahawalpur
http://www.bisebwp.edu.pk/
Faisalabad
https://www.bisefsd.edu.pk/
Gujranwala
http://www.bisegrw.com/
Lahore
https://www.biselahore.com/
Lahore AI ChatBot
chatbot.biselahore.com
Multan
https://web.bisemultan.edu.pk/
Rawalpindi
https://biserawalpindi.edu.pk/
Sahiwal
https://bisesahiwal.edu.pk/
Sargodha
https://www.bisesargodha.edu.pk/

06/08/2026

میٹرک رزلٹ میسج کے ذریعے معلوم کرنے کا طریقہ

ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺑﮭﺮ ﮐﮯﺗﻤﺎﻡ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺑﻮﺭﮈﺯ میٹرک 2026 ﮐﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﮐﺎ ﺍﻋﻼن 6 اگست بروز جمعرات صبح 10 بجے ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ۔ ﺭﺯﻟﭧ بورڈ ویب سائٹ اور ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻓﻮﻥ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﮯ ﮔﺎ۔ 5 اگست 2026 کو پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا جائے گا ۔

ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺳﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﮱ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﻝ ﻧﻤﺒﺮ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ''ﺑﻮﺭﮈ ﮐﻮﮈ'' ﭘﺮ ﺑﮭﯿﺠﯿﮟ ﮔﮯ۔
ﺗﻤﺎﻡ ﺑﻮﺭﮈ ﮐﮯ ﮐﻮﮈﺯ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﮨﯿﮟ۔
ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ 800240
ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ 800295
ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ 800299
ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ 800296
ﻻﮨﻮﺭ 80029
ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ 800298
ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ 800290
ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ 800292
ﻣﻠﺘﺎﻥ 800293
MATRIC result will be declared on 6 August 2026 at 10:10 AM.
In sha ALLAH
اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
Best of luck 👍❤️

05/08/2026

کچھ والدین اپنے بچے کا اچھے رزلٹ آنے پر خود کو اور اپنے بچے کی محنت اور ذہانت کو کریڈٹ دیتے اور برا آنے پر سارا الزام ٹیچر پر کیوں ؟

04/08/2026

سننے میں آیا ہے نہم کلاس ریاضی اور کیمسٹری کا رزلٹ بہت برا بنا ہے

لاہور بورڈ کا ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سے متعلق اہم اعلان (2026)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور کے مطابق سا...
03/08/2026

لاہور بورڈ کا ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ سے متعلق اہم اعلان (2026)
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) لاہور کے مطابق سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کے لیے بھی ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔

اس پالیسی کے مطابق:

- بورڈ طلبہ کو روایتی (ہارڈ کاپی) رزلٹ کارڈ بذریعہ ڈاک ارسال نہیں کرے گا۔
- ریگولر طلبہ کے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ ان کے متعلقہ تعلیمی اداروں کے لاگ اِن پر دستیاب ہوں گے۔
- پرائیویٹ طلبہ بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنا ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ PDF فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
- طلبہ اپنے ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ کا 100 گرام کے سفید کاغذ پر رنگین (Color) پرنٹ حاصل کر کے بطور اصل رزلٹ کارڈ استعمال کر سکتے ہیں، جو تمام تعلیمی اور سرکاری مقاصد کے لیے قابلِ قبول ہوگا۔

لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ نتائج کے اعلان کے بعد اپنا ڈیجیٹل رزلٹ کارڈ بورڈ کی ویب سائٹ یا اپنے متعلقہ ادارے سے حاصل کریں۔

Announcement of Matric Result on 6th August, 2026
29/07/2026

Announcement of Matric Result on 6th August, 2026


24/07/2026

حکومت نے یونیورسٹیوں کے بجٹ پر ڈاکہ مارا تو یونیورسٹیوں نے پیسے پورے کرنے کے لیے نت نئے طریقے ایجاد کردئیے ۔ پنجاب یونیورسٹی کی ہی مثال لے لیں ۔پنجاب یونیورسٹی تین داخلہ ٹیسٹ لیتی ہے ۔ بچے کو لارا لگایا ہوا ہے کہ آپ ہر دفعہ ٹیسٹ دے سکتے ہیں اور جس ٹیسٹ میں زیادہ نمبر آئیں گے اس کو میرٹ میں شامل کیا جائے گا۔ نتیجتاً بچے بار بار ٹیسٹ دیتے ہیں۔ ایک دفعہ ٹیسٹ دینے کی فیس پچیس سو روپے ہے۔ انیس جولائی کو منعقد ہونے والے ٹیسٹ میں چھتیس ہزار پانچ سو گیارہ اُمیدواروں نے شرکت کی جس کے نتیجے میں یونیورسٹی
کے اکاؤنٹ میں تقریبا نو کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ ظاہر ہے اس میں سے کچھ رقم اخراجات کی مد میں بھی خرچ ہوگی مگر یہ ٹیسٹ یونیورسٹی کی آمدن کا ایک ذریعہ ہیں۔ اسی طرح یو ای ٹی لاہور بھی ایک سے زائد بار داخلہ ٹیسٹ لیتی ہے۔ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم کے نام پر شعبدہ بازیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔ بجلی ،گیس ،راشن کے خرچوں اور ٹیکسوں کے بوجھ میں دبی عوام اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے نام پر بھی لٹنے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتی۔ ایک طرف اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو داخلوں کی تعداد میں مستقل کمی کا سامنا ہے اور دوسری طرف حکومت ایسے بے خبر ہے کہ جیسے کچھ ہوا ہی نا ہو۔
پہلے سے موجود کالجز اور یونیورسٹیوں کو کچھ دینے کی بجائے سیاسی شعبدے باز اپنے اپنے علاقوں میں نئی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے قیام کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ دیکھنے میں تو یہی لگ رہا ہے کہ مستقبل میں کم پڑھے لکھے مزدوروں کی کافی ضرورت ہوگی جس کی وجہ سے دانستا تعلیمی ماحول کو برباد کیا جارہا ہے۔

جب ایک سٹوڈنٹ میٹرک پاس کرچکا، انٹرمیڈیٹ کا امتحان دے چکا تو بھئی کس بات کا انٹری ٹیسٹ ؟؟؟؟

کیا میرٹ صرف میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی بنیاد پر نہیں بنایا جاسکتا؟؟؟؟

پھر یونیورسٹی میں ہونے والے انٹری ٹیسٹ بھی الا ماشاءاللہ ایسے کہ وہی گنے چنے سوالات اور ہم جی میرٹ پر داخلے دے رہے ہیں

پہلے ہی یونیورسٹیوں کے ایڈمیشن ڈیسک خالی ہوتے جارہے ہیں اور تعلیم مہنگی سے مہنگی ترین ہوتی جارہی ہے۔ نوجوانوں اور ملکی خواندگی کا اللّٰہ ہی حافظ ہے ۔ خیر رہے نام اللّٰہ کا

20/07/2026

لمحۂ فکریہ!
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی پہلی میرٹ لسٹ میں متعدد شعبوں کا میرٹ 40٪ سے 57٪ تک آ گیا، جبکہ چند سال پہلے یہی میرٹ 90٪ سے زائد ہوا کرتا تھا۔
آخر ایسا کیوں ہو رہا ہے؟
کیا طلبہ کا رجحان بدل گیا ہے؟
کیا معاشی مشکلات تعلیم پر اثر انداز ہو رہی ہیں؟
کیا نجی جامعات، بیرونِ ملک تعلیم یا دیگر مواقع اس کی وجہ ہیں؟
یا ہمارے تعلیمی نظام کو ازسرِنو دیکھنے کی ضرورت ہے؟

آپ کے خیال میں اصل وجہ کیا ہے؟ اپنی رائے ضرور دیں۔

18/07/2026

سست سیکھنے والا (Slow Learner) سٹوڈینٹ قابلِ قبول ہے، بشرطیکہ وہ باقاعدگی سے آئے، محنت کرے اور سیکھنے کی کوشش کرے ۔

Address

6-awais Qarni Road Neelum Block Iqbal Town Lahore
Lahore
54570

Opening Hours

Monday 16:00 - 21:00
Tuesday 16:00 - 21:00
Wednesday 16:00 - 21:00
Thursday 16:00 - 21:00
Friday 16:00 - 21:00
Saturday 16:00 - 21:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Brilliant Science Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share