National Students Movement Lahore

National Students Movement Lahore National Students Movement Lahore Official page

آج نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کی جانب سے جنرل باڈی میٹنگ جنرل سیکرٹری حبیب ناصر کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ترجم...
26/09/2026

آج نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کی جانب سے جنرل باڈی میٹنگ جنرل سیکرٹری حبیب ناصر کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں ترجمان لاہور صمد خان وزیر، فنانس سیکرٹری زیشان، میڈیا سیکریٹری عمیر آفریدی، جی سی یونٹ کے جنرل سیکرٹری اظہر مروت، این ایس ایم مرکزی ارگنائزنگ کمیٹی ممبر ابوبکر محسود، سابق نائب صدر شباب محسود اور این ڈی ایم کے سعید احمد نے شرکت کی۔
میٹنگ میں این ایس ایم لاہور کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے، یونٹ سازی کے عمل کو تیز کرنے اور تنظیم کو نچلی سطح تک مزید منظم و مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آئندہ ماہ ایک سیمینار کے انعقاد سمیت دیگر اہم تنظیمی فیصلے بھی کیے گئے۔
این ایس ایم لاہور کی کابینہ نے جی سی یونیورسٹی یونٹ کی مسلسل تنظیمی سرگرمیوں اور مؤثر کردار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ تنظیمی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ جی سی یونیورسٹی کی طرف سے منعقدہ کلچرل ڈے کے دن نئے آنے والے ساتھیوں میں سے انفال خان، ظہیر احمد او...
25/09/2026

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ جی سی یونیورسٹی کی طرف سے منعقدہ کلچرل ڈے کے دن نئے آنے والے ساتھیوں میں سے انفال خان، ظہیر احمد اور ضیا شنواری نے باقاعدہ طور پر نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر این ایس ایم لاہور کے صدر طاہر داوڑ، ترجمان صمد خان اور جی سی یونیورسٹی این ایس ایم کے صدر عارف محسود موجود تھے۔

24/09/2026

این ايس ايم لاهور ملګري.

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور جی سی یونٹ کی جانب سے صدر عارف محسود کی سربراہی میں پشتون کلچر ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام ...
24/09/2026

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور جی سی یونٹ کی جانب سے صدر عارف محسود کی سربراہی میں پشتون کلچر ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں پی ایس او نیپ، پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن، بلوچ سٹوڈنٹس کونسل، گلگت سٹوڈنٹس کونسل اور دیگر مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کے صدر طاہر داوڑ اور ترجمان لاہور صمد خان وزیر نے بھی خطاب کیا۔ تمام مقررین نے پشتون ثقافت، تاریخ اور روایات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی اور محکوم قوموں کے درمیان مزید ہم آہنگی، یکجہتی اور باہمی اتفاق کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔ پروگرام کی نظامت این ایس ایم جی سی یونٹ کے جنرل سیکرٹری اظہر مروت نے انجام دی۔ اس موقع پر کلچرل سیکرٹری شازیب وزیر بھی موجود تھے۔

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ  لاہور جی سی یونیورسٹی یونٹ کی جانب سے پشتون کلچر ڈے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔تمام طلبہ اور دوستوں ک...
23/09/2026

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور جی سی یونیورسٹی یونٹ کی جانب سے پشتون کلچر ڈے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
تمام طلبہ اور دوستوں کو اس ثقافتی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
تاریخ: 24 ستمبر 2026
📍 مقام: ناصر باغ، لاہور

📢 NSM جنرل باڈی اجلاسنیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ (NSM) کا جنرل باڈی اجلاس بروز ہفتہ، شام چار بجے منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں NS...
23/09/2026

📢 NSM جنرل باڈی اجلاس

نیشنل اسٹوڈنٹس موومنٹ (NSM) کا جنرل باڈی اجلاس بروز ہفتہ، شام چار بجے منعقد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں NSM کے تمام اراکین کے ساتھ شمولیت کے خواہش مند نئے ساتھی بھی شریک ہوں گے۔

📍 مقام: کوئٹہ بیٹھک کیفے، مسلم ٹاؤن موڑ، لاہور

📋 ایجنڈا:
▪️ ٹینیور کی سرگرمیوں کی فہرست سازی
▪️ شمولیتی سیمینار
▪️ میوزک نائٹ
▪️ نئے یونٹس کا قیام
▪️ ٹینیور کی سرگرمیوں کے لیے فنڈ ریزنگ کی منصوبہ بندی
▪️ تعلیم کے لیے لاہور آنے والے نئے طلبہ کا استقبال
▪️ تنظیمی ڈھانچے اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال

تمام ساتھیوں اور نئے آنے والے طلبہ کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ آئیے مل کر اپنی تنظیم کو مزید مضبوط بنائیں۔ 🌹

مذمتی بیاننیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ  لاہورسوشل میڈیا پر ابصار عالم کی ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہی ہے جس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں ک...
20/09/2026

مذمتی بیان

نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور

سوشل میڈیا پر ابصار عالم کی ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہی ہے جس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ این ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کی بنائی ہوئی جماعت ہے۔ ہم اس دعوے کو بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ یہ مہم چیئرمین محسن داوڑ کے اس حالیہ جواب کے بعد شروع ہوئی جو انہوں نے مریم نواز کے بیان پر دیا تھا۔
- اگر این ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کی جماعت ہوتی تو وہ اس کی پراکسی جنگوں اور پشتونخوا کے وسائل کی لوٹ مار کے خلاف کیوں کھڑی ہوتی؟
- نئے صوبوں کے نام پر پشتونخوا کی تقسیم کی مخالفت کیوں کرتی؟
- چیئرمین پر جان لیوا حملے کیوں ہوتے اور جماعت کے درجنوں ساتھی کیوں شہید ہوتے؟
- اسٹیبلشمنٹ کے حامی صحافی اور سیاستدان این ڈی ایم کے خلاف یک زبان کیوں ہیں؟

ابصار عالم کا یہ کہنا کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی جماعت سمجھ کر شمولیت اختیار نہیں کی، خود ایک تضاد ہے۔ ان کی موجودہ پوزیشن سب کے سامنے ہے۔

ہم پشتون نوجوانوں اور طلبہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے بیانیے کو بغیر تحقیق قبول نہ کریں، اپنی ہی حقیقی سیاسی قیادت پر الزام تراشی کا حصہ نہ بنیں، اور رائے شواہد اور عملی جدوجہد کی بنیاد پر قائم کریں۔

ہم وطن کے امن، ترقی اور خودمختاری کے لیے ڈٹ کر کھڑے تھے اور ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔

جنرل سیکرٹری حبیب الرحمن ناصر
نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور

Today, the National Students Movement GCU Chapter conducted a study circle with Tooba Malik (MPhil in Philosophy and Res...
18/09/2026

Today, the National Students Movement GCU Chapter conducted a study circle with Tooba Malik (MPhil in Philosophy and Researcher) as a speaker, during which war, conflicts, artificial intelligence (AI), and fascism as interconnected phenomena impacting society were discussed, including their implications for the present and the future, the importance of philosophy and critical thought despite wars, conflicts, fascism, and the advancement of AI and technology, and the role of politics, ethics, technology, and questions in general.

آج لاہور ہائیکورٹ میں افغان میڈیکل طلبہ کے کیس کی سماعت میں شرکت کی۔ پی ایم ڈی سی (PMDC) اور متعلقہ حکام کی جانب سے تفصی...
18/09/2026

آج لاہور ہائیکورٹ میں افغان میڈیکل طلبہ کے کیس کی سماعت میں شرکت کی۔ پی ایم ڈی سی (PMDC) اور متعلقہ حکام کی جانب سے تفصیلی دلائل اور جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی گئی، عدالت نے افغان طلبہ کے اخراج اور امتحانات منسوخ کرنے کے خلاف عبوری ریلیف برقرار رکھا اور کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔

افغان طلبہ کے حقِ تعلیم کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

طاہر داوڑ
صدر، نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور

Study Circle | NSM GCU LahoreFascism, wars, and the rapid rise of AI are reshaping our world. At a time when technology ...
17/09/2026

Study Circle | NSM GCU Lahore

Fascism, wars, and the rapid rise of AI are reshaping our world. At a time when technology is advancing faster than ever and political conflicts are deepening, why do we need philosophy more than ever?
Join us for an engaging discussion on critical thinking, politics, technology, ethics, and the questions shaping our future.
Speaker: Tooba Malik
MPhil in Philosophy | Researcher & Former Lecturer at GCU Lahore
📅 18 September
🕒 3 PM
📍 Nasir Bagh, GC University Lahore

Address

Lahore

Telephone

+923085716795

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Students Movement Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to National Students Movement Lahore:

Shortcuts

Share