The Learning Concept Academy

The Learning Concept Academy An excellent faculty of Punjab college giving extra ordinary performance for this institution

‏اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا کا بہترین عقیدہ یا مذہب صرف آپ کا ہے, تو پھر بہترین عمل کرکے دکھانا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔...
21/07/2026

‏اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ دنیا کا بہترین عقیدہ یا مذہب صرف آپ کا ہے,
تو پھر بہترین عمل کرکے دکھانا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔
اگر آپ بہترین عمل کرکے دکھانے میں ناکام ہیں تو اپنے مذہب یا عقیدہ کا پرچار کرنا بے معنی ہے۔
کیونکہ جو عقیدہ آپ کو نہیں بدل سکا۔۔؟
وہ کسی اور کو کیا بدلے گا
بے شک اسلام دین برحق ہے لیکن آج کے مسلمان دیکھ کر
غیر مذہب لوگ ہمیں حیرت کی نظر سے دیکھتے ہوں گے
جس طرح اقبال نے کہا تھا
یہ وہ مسلم ہیں جن کو دیکھ کر شرمائے یہود۔ 🙏

19/07/2026

اگر کوئی شخص خود نیک ہے لیکن: لوگوں کے دکھ درد سے بے پروا ہے،
کسی کی مدد نہیں کرتا،
معاشرے کے لیے کوئی خیر کا کام نہیں کرتا،
تو اس کی نیکی صرف اس کی اپنی ذات تک محدود رہ جاتی ہے۔
وہ گناہ گار لازماً نہیں کہلائے گا، لیکن اس نے اسلام کے اس اعلیٰ مقام کو حاصل نہیں کیا جس میں انسان دوسروں کے لیے بھی رحمت اور فائدے کا ذریعہ بنتا ہے۔
اسلام کا کمال یہ ہے کہ بندہ اللہ کا بھی ہو اور اللہ کی مخلوق کے لیے بھی فائدہ مند ہو۔
صرف اپنی عبادت میں مشغول رہنا ایک خوبی ہے،
لیکن دین کا مکمل تصور اس سے کہیں وسیع ہے۔
*سب سے بہتر انسان کون؟*
لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچائے۔ حدیث: 🙏

13/07/2026

عربوں کے ہاں جو اونٹنی اپنی افادیت کھو دیتی،
کسی کام کی نہ رہتی،
اُسے پالنے کا خرچہ ، اُس سے حاصل ہونے والے فائدے سے کہیں زیادہ ہو جاتا،
تو اُسے ریوڑ سے الگ کر کے جنگل کی طرف چھوڑ آتے ،
جہاں وہ کھلے میدانوں میں آوارہ پھرتی،
جہاں سے چاہتی کھاتی پیتی اور جہاں چاہتی لیٹ جاتی۔

یہ اونٹنی اتنی بے وقعت ہو جاتی کہ اس کی فکر کرنا بھی بے معنی لگتا،
بلکہ اس کی ملکیت کا دعوی کرنے والا بھی کوئی نہ ہوتا۔

یہ اونٹنی اپنے بھاری بھرکم جسم کے ساتھ ،
زمین کے کچھ حصے پر جگہ تو گھیرتی،
آکسیجن بھی استعمال کرتی ،
لیکن اپنے وجود کے مقصد میں کوئی حصہ ادا نہ کر پاتی ،
نہ دودھ دیتی ، نہ بچے ،
نہ اس کی کھال استعمال ہوتی اور نہ گوشت۔

اس اونٹنی کو سُدی کہا جاتا ۔

اَیَحْسَبُ الْاِنْسَانُ اَنْ یُّتْرَكَ سُدًى(36)
کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے یونہی آزاد چھوڑ دیا جائے گا۔ (سورت قیامہ: 36)

قرآن کریم نے اس لفظ کو ایسے انسان کےلیے استعمال کیا ہے جو اپنی اصل ذمہ داری اور مقصد کو چھوڑ بیٹھا ہو،
جس کی زندگی وحی کے نور سے خالی ہو ،
جس کے ذہن میں موت کی کوئی فکر نہ ہو،
جسے آخرت میں جوابدہی کا کوئی احساس نہ ہو،
جو صرف کھاتا پیتا، جاب اور ملازمت کرتا ہو،
جس کا سب سے بڑا مقصد گھر بنانا، دوسرے ملک شفٹ ہونا،
سوشل میڈیا استعمال کرنا،
اس پر فالورز کا ڈھیر لگانا،
کسی خوبصورت لڑکی یا لڑکے سے شادی کرنا،
ڈگری حاصل کرنا اور کسی بڑے عہدے پر براجمان ہونا ہو۔

اس سے زیادہ زندگی کا کوئی مقصد نہ ذہن میں ہو، نہ عمل میں۔

یہ شخص سُدی ہے۔

کیونکہ اس نے اپنی تخلیق کا مقصد چھوڑ دیا ہے،
اب یہ دنیا کے کسی بھی شعبے میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دے،
سورج کی شعاعوں کو گرفتار کر لے،
ستاروں کی گزرگاہوں کو جان لے،
سمندروں کے سینے چاک کر ڈالے،
زمین کے پوشیدہ خزانوں پر قبضہ کر لے،
روشنی کی رفتار پر کمند ڈال دے،
مصروفیت کے ہزاروں ڈھونگ رچا لے۔


تب بھی یہ سُدی ہی ہے۔

یہ ایسا جانور ہے جو زمین پر بوجھ ہے،
اس کے مرنے پر نہ زمین روتی ہے، نہ آسمان۔

فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَآءُ وَالْاَرْضُ
پھر نہ ان پر آسمان رویا، نہ زمین۔ (سورت دخان: 29)

جن مقاصد اور اہداف کو وہ اپنی زندگی میں جی رہا ہے،
اس کے بقول یہی زندگی کے حقیقی مقاصد ہیں،
لیکن حقیقت میں یہ مقاصد معاشرے نے اس پر مسلط کیے ہیں،
کامیابی و ناکامی کے یہ معیارات زمانے نے رائج کیے ہیں،

اگر وہ قرآن پڑھ لے،
نبی اکرم ﷺ کی سیرت کو دیکھ لے،
تو اسے شدت سے احساس ہو کہ میں تو سُدی ہوں۔

جب تک اس کا دل نورِ قرآن سے منور نہیں ہو جاتا،
یہ مادی کامیابیاں اسے اصل مقصدِ زندگی تک پہنچنے ہی نہیں دیں گی۔

یہ قرآن ہی ہے جو دنیا میں مصروف رکھ کر بھی آخرت کو نظروں سے پوشیدہ نہیں ہونے دیتا :

وَ ابْتَغِ فِیْمَاۤ اٰتٰىكَ اللّٰهُ الدَّارَ الْاٰخِرَةَ وَ لَا تَنْسَ نَصِیْبَكَ مِنَ الدُّنْیَا
اور اللہ نے تمہیں جو کچھ دے رکھا ہے، اس کے ذریعے آخرت والا گھر بنانے کی کوشش کرو اور دنیا میں سے بھی اپنے حصے کو نظر انداز نہ کرو۔ (سورت قصص: 77)

ابھی سانس آ رہی ہے،
تو موقع ہے،
سوچ لیں کہ سُدی بن کر زندگی گزارنی ہے یا اپنی مقصدیت اور نافعیت ثابت کرنی ہے؟

اگر با مقصد اور نافع بننا چاہتے ہیں،
تو آج ہی سے قرآن کریم کے ساتھ جڑ جائیں۔

یہ آپ کے ہر لمحے اور ہر قدم میں مقصدیت کو کوٹ کوٹ کر بھر دے گا۔

💕💕💕

11/07/2026

*جو نمازی کاروبار میں دھوکہ دیتا ہے، وہ صرف لوگوں کا مال نہیں کھاتا،*
*بلکہ اپنے عمل سے اسلام کی ساکھ بھی مجروح کرتا ہے*
*اور اپنی نسل کو یہ سبق دیتا ہے*
*کہ عبادت اور دیانت کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔* 🙏

30/06/2026

اپنی کامیابی پر فوکس رکھیں، اور جب کوئی دوسرا کامیاب ہو تو دل سے اس کے لیے خوش ہوں۔
دوسروں کی کامیابی آپ کے حصے میں کمی نہیں کرتی،
بلکہ یہ ثابت کرتی ہے کہ محنت کا پھل ملتا ہے۔
حسد دل کو بوجھل کرتا ہے، جبکہ دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا دل کو کشادہ اور روح کو مطمئن بناتا ہے۔
یاد رکھیں،
اس دنیا میں ہر انسان کا رزق، وقت اور مقام الگ لکھا گیا ہے۔ آپ کا سفر آپ کا ہے،
اور اُن کا سفر اُن کا۔
اپنی منزل کی طرف بڑھتے رہیں
اور دوسروں کی کامیابی کو بھی احترام اور محبت سے قبول کریں۔ 🫡

30/06/2026

Guess Physics 1st Year 2026

Ch # 1
Assessment of total uncertainty in the final result, Precision amd Accuracy, Homogeneity of Relation
Numerical 1.6, 1.7 Example 1.4
Ch # 2
Scalar and Vector products, Law of Conservation of Momentum, Elastic and Inelastic Collision in one Dimension, Projectile Motion
Numerical 2.1, 2.3, 2.5, 2.6, 2.9 Example 2.6, 2.7, 2.9
Ch # 3
Centripetal Force, Weightlessness in Satellite, Artificial Gravity, Moment of Inertia, Law of Conservation of Angular Momentum
Numerical 3.1, 3.2, 3.4, 3.6, 3.7, 3.9 Example 3.1, 3.4
Ch # 4
Workdone by Gravitational Feild, Absolute PE, Escape Velocity, Interconversion of P.E and K.E
Numerical 4.3, 4.4, 4.5, 4.9 Example 4.2, 4.6
Ch # 5
Strain Energy in Deformed Material, Archimedes Principle, Equation of Continuity, Terminal Velocity, Bernoulli's Equation, Torricelli's Theorem
Numerical 5.1, 5.2, 5.4, 5.7, 5.8 Example 5.2, 5.5
Ch # 6
Carnot Engine, Refrigerators, 1st and 2nd Law of Thermodynamics
Numerical 6.3, 6.4, 6.5, 6.6 Example 6.3, 6.4, 6.5
Ch # 7
Principle of Superposition, Stationery Wave in Stretched String and in Air Column, Doppler's Effect, Experiment of Stationary Waves using Microwave
Numerical 7.6, 7.7, 7.8, 7.9 Example 7.2, 7.3, 7.5, 7.8
Ch # 8
Gravitational Waves and Types, Polarization by method of Reflection, Malus's Law, Interferometer
Numerical 8.2, 8.3, 8.4, 8.6, 8.7, 8.8, 8.11, 8.20 Example 8.2, 8.3
Ch # 9
Coulomb's Law, Resistivity, EMF, Wheatstone Bridge, Potentiometer
Numerical 9.1, 9.6, 9.8, 9.9, 9.10 Example 9.3, 9.4, 9.6, 9.8
Ch # 10
Motionof Charged Particals in Magnetic Field, Induced EMF, Ferrofluids, Faradays Law
Numerical 10.3, 10.4, 10.6, 10.10 Example 10.1, 10.3, 10.6
Ch # 11
Result of Special Theory, Mass Energy Equivalence
Numerical 11.1 to 11.6 Example 11.2, 11.3
Ch # 12
Pair Production and Annihilation of Matter, Beta +ve and Beta -ve Decay, Radioactivity, Fundamental Force of Metal
Numerical 12.1 to 12.5

27/06/2026

گیس اردو فرسٹ ایئر 2026

خلاصہ (سبق):
فاقہ میں روزہ, اور پاکستان بن گیا, نیا قانون, ایک استاد عدالت کےکٹہرے میں
خلاصہ (نظم):
حمد, آزادی, اے وادی لولاب
تشریح (پیراگراف سبق):
اخلاق نبوی ﷺ, فاقہ میں روزہ, نیا قانون,دہلیز
تشریح (نظم):
حمد, نعت, آزادی, اخلاص
تشریح (غزل):
منیر نیازی, احمد فراز, پروین شاکر
مکالمہ / روداد /
امتحان کی تیاری, ڈینگی بخار, وقت کی پابندی, اردو زبان کی اہمیت
درخواست یا رسید:
فیس معافی, تبدیلی مضمون, محلہ کی صفائی, کالج می دوبارہ داخلےک لیے,ڈاکیے کی شکایت کےلیے ،کریکٹر، سرٹیفیکیٹ کے لیے
تلخیص نگاری:
اردو قوائد و انشا صفحہ نمبر 75 تا 79

27/06/2026

*_🚩❤️🩹 کربلا کا سبق — زندگی بدل دینے والے سنہری اصول_*

*_1️⃣ حق پر ڈٹ جانا_*
باطل کے آگے سر جھکانے سے بہتر ہے سر کٹا دینا۔ ⚔️🔥

*_2️⃣ وفا_*
اصحاب نے جان دے دی مگر ساتھ نہ چھوڑا۔ وعدے نبھانے کا سب سے بڑا نمونہ۔ 🤝❤️

*_3️⃣ صبر_*
پیاس، بھوک، بچوں کی چیخیں… پھر بھی *رضا بقضائک*۔ 🥺🩹

*_4️⃣ قربانی_*
اپنی ہر چاہت اللہ کی چاہت پر قربان کرنا۔ ✨🐪

*_5️⃣ ظلم کے خلاف آواز_*
خاموش رہنا بھی یزید کا ساتھ ہے۔ ظلم پر کھڑے ہونا ہی ایمان ہے۔ 📢🔥

*_6️⃣ عزت_*
مفاہمت نہیں، عزت۔ زنجیریں قبول مگر ذلت نہیں۔ 🛑🩸

*_7️⃣ بچوں کی تربیت_*
علی اکبرؓ، قاسمؓ… کم عمر مگر پہاڑ جیسا حوصلہ! 💛👦

*_8️⃣ عورت کا کردار_*
زینبؓ نے مقتل کے بعد پیغام دنیا تک پہنچایا۔ ہار کو فتح میں بدل دیا۔ 👑💔➡️✨

*_9️⃣ نماز_*
تیر برستے رہے مگر حسینؓ نے نماز نہ چھوڑی۔ 🕌❤️

*_🔟 مظلوم کا ساتھ_*
کربلا مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا نام ہے۔ ✊🩹

*_🤲 اللّٰہ پاک ہم سب کو حضورﷺ اور حضرت حسینؓ ابن علیؓ کی راہ پر چلنے کی توفیق دے۔ حق پر ثابت قدم رہنے کا حوصلہ عطا فرمائے — آمین ✨❤️🩹🥹_*

Address

340 B Qazafi Park Gulshan Ravi
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 15:30 - 20:00
Tuesday 15:30 - 20:00
Wednesday 15:30 - 20:00
Thursday 15:30 - 20:00
Friday 15:30 - 20:00
Saturday 15:30 - 20:00
Sunday 15:30 - 20:00

Telephone

+923224661633

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Learning Concept Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category