Idara Taleemate Quran - LQM

Idara Taleemate Quran - LQM قرآن و سنت کی تعلیمات گھر گھر پہنچانے کا عظیم الشان پروگرام

25/09/2026

درس حدیث : شوہر کی ناراضگی پر ۔۔۔۔ : ڈاکٹر مفتی بشیر احمد مجددی
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کوئی مرد نہیں جو اپنی بیوی کو اس کے بستر کی طرف بلائے اور وہ انکار کرے مگر وہ جو آسمان میں ہے اس سے ناراض رہتا ہے یہاں تک کہ وہ (شوہر) اس سے راضی ہو جائے۔“ [صحيح مسلم/كتاب النكاح/حدیث: 3540]
#حدیث #شوہر #بیوی

22/09/2026

کامل مؤمن وہ ہے جو اپنی بیوی کے لئے بہتر ہو ۔ درس حدیث ۔ ڈاکٹر مفتی بشیر احمد مجددی ۔
حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان میں سب سے کامل مومن وہ ہے جو سب سے بہتر اخلاق والا ہو، اور تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اخلاق میں اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہو“۔
#حدیث #حقوق #بیوی

20/09/2026

بیوی کے حقوق ۔ درس حدیث ۔ ڈاکٹر مفتی بشیر احمد مجددی
حضرت معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارے اوپر ہماری بیوی کا کیا حق ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ کہ جب تم کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ، جب پہنو یا کماؤ تو اسے بھی پہناؤ، چہرے پر نہ مارو، برا بھلا نہ کہو، اور گھر کے علاوہ اس سے جدائی ۱؎ اختیار نہ کرو“۔
#بیوی #بیویوں #حقوق #حقوق

19/09/2026

ناپسندیدگی کے باوجود بہتر رویہ رکھنا ۔ درس حدیث ۔ ڈاکٹر مفتی بشیر احمد مجددی۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کوئی مومن (شوہر) کسی مومنہ (بیوی) سے بغض نہ رکھے، اگر اس کی کوئی ایک عادت اسے ناپسند ہے تو کوئی دوسری عادت پسند بھی ہو گی۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب النكاح/حدیث: 3240]

15/09/2026

درس حدیث ۔ عورت کے ساتھ برتاؤ ۔ ڈاکٹر مفتی بشیر احمد مجددی
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کو پسلی سے پیدا کیا گیا ہے، وہ تمہارے لیے کسی ایک طریقے پر ہرگز سیدھی نہیں رہ سکتی، اگر تم اس سے فائدہ اٹھانا چاہو تو (اسی طرح) فائدہ اٹھاؤ گے کہ اس میں کجی رہے گی اور اگر تم اسے سیدھا کرنے چلو گے تو اسے توڑ ڈالو گے، اور اسے توڑنا اس کی طلاق ہے۔“
[صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3643]

13/09/2026

کمزوروں کے باعث اللہ کی رحمت ۔ درس حدیث ۔ ڈاکٹر مفتی بشیر احمد مجددی... نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ صرف اپنے کمزور معذور لوگوں کی دعاؤں کے نتیجہ میں اللہ کی طرف سے مدد پہنچائے جاتے ہو اور ان ہی کی دعاؤں سے رزق دئیے جاتے ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 2896] #حدیث

جمعہ مبارک ۔ ادارہ تعلیماتِ قُرآن پاکستان
11/09/2026

جمعہ مبارک ۔ ادارہ تعلیماتِ قُرآن پاکستان

عرس مبارک ۔ حضرت میراں حسین شاہ زنجانی رحمۃ اللہ علیہ ۔ ادارہ تعلیماتِ قُرآن پاکستان (رجسٹرڈ)
11/09/2026

عرس مبارک ۔ حضرت میراں حسین شاہ زنجانی رحمۃ اللہ علیہ ۔
ادارہ تعلیماتِ قُرآن پاکستان (رجسٹرڈ)

09/09/2026

دو کمزوروں کا حق ۔ درس حدیث ۔ ڈاکٹر مفتی بشیر احمد مجددی

07/09/2026

بیٹیوں کے اکرام کی ترغیب ۔ درس حدیث ۔ ڈاکڑ مفتی بشیر احمد مجددی

Address

Lasani Quran Mahal, Dilawer Road, Chah Miran
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 07:00 - 19:00
Tuesday 07:00 - 19:00
Wednesday 07:00 - 19:00
Thursday 07:00 - 19:00

Telephone

+924237372478

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Idara Taleemate Quran - LQM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Idara Taleemate Quran - LQM:

Shortcuts

Share