01/04/2025
بورڈ کی جانب سے عملی امتحانات (پریکٹیکل) کے دوران نقل یا پہلے سے تیار شدہ کاپی جمع کروانے کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں باقاعدہ پریس ریلیز جاری کر دی گئی ہے، جس میں واضح طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی طالب علم کو نقل یا غیر قانونی طریقے سے امتحان دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تمام طلبہ و طالبات کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ اپنے عملی امتحانات کی مکمل اور خالص تیاری کریں، کیونکہ کسی بھی قسم کی بددیانتی یا قواعد کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی، جس کے نتیجے میں آپ کو فیل بھی کیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا، اپنی محنت اور دیانتداری سے کامیابی کو یقینی بنائیں۔