08/10/2025
لاہور پاکستان 🇵🇰 انتہائ افسوسناک خبر 🚨 ڈی_ایچ_اے لاہور کے پرائیویٹ پارٹی میں ہوا جھگڑا -
سنٹرل گروپ آف کالجز لاہور ، کے مالک میاں عادل رشید کا 29 سالہ اکلوتا بیٹا میاں احمد جاوید ڈی ایچ اے فیز 9 میں دوستوں ابوبکر اور عبداللہ کے ہاتھوں قتل ڈرائیور زخمی ۔
ایف آئی آر والد کی مدعیت میں درج ۔
دو ملزمان نامزد ۔
میاں احمد جاوید، جو میاں عادل رشید کے اکلوتے بیٹے تھے، کو لاہور کے ڈی ایچ اے فیز 9 میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک خاندان کا درد ہے بلکہ پورے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے والا ہے۔
احمد جاوید کو عبداللہ کھوکھر (مبشر کھوکھر کا بیٹا اور ایم پی اے اسد کھوکھر کا بھتیجا) اور ابوبکر ندیم (اسلحہ فروش حسن خان کا نواسہ) نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ساتھ مل کر بیدردی سے قتل کیا۔
مقتول: میاں احمد جاوید (29 سالہ)، سنٹرل گروپ آف کالجز لاہور کے مالک میاں عادل رشید کا اکلوتا بیٹا۔ وہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ بااثر خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔مرحوم ایک تین سالہ بیٹے کا باپ تھا۔
انسان سے گناہ اور غلطیاں سرزد ہوتی مگر اللہ تعالیٰ کی زات رحیم و کریم ہے وہ اپنے بندوں سے بہت پیار کرتے ہے۔