26/07/2023
ہم میں سے اکثر مسلمان جو کہ پکے نمازی ہونے کے باوجود
نماز میں
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم پڑھنے کی بجائے
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَزِیْم پڑھ رہے ہیں
عظیم کا مطلب ہے عظمت والا
اور عزیم کا مطلب کچھ اور ہے عظمت والا نہیں ہے
یہ صرف ایک تجویدی غلطی ہے
جس کا جاننا ہم سب مسلمانوں کے لیے بہت ضروری ہے
یہ میں نے صرف ایک غلطی کو نوٹ کیا ہے
اس طرح کی اور بھی بہت غلطیاں ہو سکتی ہیں
خدارا !
اپنی نمازوں کو درست فرما لیں.
21/12/2021
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ آخری اورمستند ترین کتاب ہے جسے دین کے معاملے میں انسانیت کی ہدایت کے لیے محمد رسول اللّٰہ پر نازل کیا گیا ہے ۔اِس کتاب ہدایت سے استفادہ انسان تب ہی کرسکتا ہے جب وہ اِسے پڑھے گا ، اِس کی تلاوت اور اِس کا مطالعہ کرے گا ۔چنانچہ یہ بات تو ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ تلاوتِ قرآن دین میں ایک نہایت ہی پسندیدہ اور مطلوب عمل ہے ۔جب دین میں اِس عمل کی حیثیت یہ ہے تو لامحالہ ایک مسلمان کے لیے یہ اجر وثواب کا باعث بھی ہے ۔تاہم یہ واضح رہے کہ کسی نیک عمل کی بارگاہِ الٰہی میں مقبولیت اور اُس کے باعثِ اجر وثواب ہونے کا تعلق تو ظاہر ہے کہ عمل کرنے والے کی نیت پر مبنی ہے جیساکہ نبی صلی اللّٰلہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے (بخاری )چنانچہ تلاوت قرآن میں نیت واردہ اگر خالصتاً فہم قرآن ،طلب ہدایت اور اللّٰہ تعالیٰ کی خوشنودی کا حصول ہے تو پھر یہ عمل یقیناً بہت باعث اجر ہوگا ۔آئیے ! تلاوت قرآن کی فضیلت کے بارے میں احادیث رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے پوچھتے ہیں۔
تلاوت قرآن کی فضیلت احادیث کی روشنی میں:
حضر ت ابوامامہ رضی اللّٰہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ قرآن کثرت سے پڑھا کرو، اس لیے کہ قیامت والے دن یہ اپنے پڑھنے والے ساتھیوں کے لیے سفارشی بن کر آئے گا۔(مسلم)