Asad Iqbal

Asad Iqbal

Share

ATC (Asad Tution Centre)
Teach Mathematics and science subjects upto intermediate level. Also provide training to CS graduate student.

1.

First Shift (8th, 9th and 10th) 3.30 P.M to 6.10 P.M

2. Second Shift (ICS) 6.20 P.M to 9.15 P.M

20/10/2025
27/01/2024

وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَأَصِيلًا🌸
«سُبْحَانَ اللهِ💌
«الحَمْدُ للهِ🖇️
«لَا إلَهَ إلَّا اللهُ🌙
«اللهُ أكْبَرُ💗
«سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ💫
«سُبْحَانَ اللهِ العَظِيمِ🍒
«لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إلَّا بِاللهِ🥀
«أسْتَغْفِرُ اللهَ وَأتُوبُ إلَيْهِ🌘
«لَا إلَهَ إلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ🦋

08/08/2022

‏چوٹ کے اثرات سے نکل کر پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے اور 90.18 میٹر دور نیزہ پھینک کر کھیل میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے پر نیزہ پھینکنے کے ماہر کھلاڑی (جیولین تھرور) ارشد ندیم کو بہت مبارک!

01/08/2022

“Trans-generational Trauma”

“نسل در نسل منتقل ہونے والا ٹروما”

اسٹائک فلاسفر ایپکٹیٹس کہتا ہے “کیا آپ فطری طور پر ایک ‘اچھے والد’ کے حقدار ہیں؟ نہیں، صرف ‘والد’ کے حقدار ہیں۔”

آجکل ایک ٹرینڈ بن چکا ہے والدین کو لعن طعن کرنے کا(کبھی میں بھی اسی ٹرینڈ کا حصہ تھا)۔ ہم جانتے ہیں کہ اکثر والدین کا ابیوز، انکا رویہ ہمیں کافی حد تک نقصان پہنچاتا ہے، اس بات سے انکار نہیں۔ کبھی کبھار والدین کی لاپرواہی یا انکے محدود نظریات ہمیں اپنا بیسٹ ورژن بننے سے روکتے ہیں۔ بچپن میں سہے جانے والے رویے اور ٹروما ہمارے ریلیشن شپز کی تباہی اور لت (addictions )کے ذمہ دار بنتے ہیں۔ ٹروما اور ابیوز کی کسی طرح بھی وکالت نہیں کی جاسکتی۔ لیکن اپنا سارا وقت اور انرجی لعن طعن پر ضائع کرنا کوئی نتائج برآمد کرتا ہے؟ اور لعن طعن کیوں؟ کیا ہمارے والدین جان کر ایسا کرتے ہیں؟ اور کیا اپنی پختہ عادتوں اور نظریات کو بدلنا آسان کام ہے؟ اور کیا ہم دوسروں سے یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ ہمارے لیے اپنے نظریات بدل دیں؟

ہمارا معاشرہ trans-generational trauma کا شکار ہے، یہ رویے نسل در نسل منتقل ہوئے ہیں۔ ان دنوں کسی ایک بچی کی شادی اور اسکے والدین کا اس شادی کی جانب رویے پر کئی تجزیے ہورہے ہیں۔ ایک طبقہ وہ ہے جس نے میری طرح پیرنٹنگ پر چار مغربی بیسٹ سیلر کتابیں پڑھ کر ماں باپ کو قصوار ٹھہرانے کا ذمہ لیا ہوا ہے، تو دوسری جانب ایک طبقہ جو ‘ماں باپ کے قدموں تلے جنت ہے’ والے قول کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ابیوز کو بھی پیار کا نام دیتے ہیں اور اس بچی کو برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ ان دو نظریات والوں سے بحث کرنا وقت کا زیاں ہے، اس سب میں ایک تیسرا نظریہ بھی موجود ہے اور وہ ہے :

“اس نسل در نسل منتقل ہونے والے زخموں کو بھرنے(heal) کا۔”

اس والے نظریے میں آپ کو کسی کو لعن طعن کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی، بس آپ نے ‘اپنی حرکتوں’ پر غور کرنا ہوتا ہے۔ ہمارے والدین نے اپنی استطاعت، نالج اور انکی جو بھی محدود سوچ ہے اس کے مطابق ہمارے لیے بہتر سے بہترین کیا ہے، آپ ٹروما سے گزرے کیونکہ آپکی والدہ/والد اسکا شکار رہے، وہ آپ کو یہی دے سکتے تھے اور یہی انکی بیسٹ ٹریٹمنٹ تھی۔ اس بات کو ‘قبول’ (accept) کرنے کے بعد آپ اپنے والدین کی جانب ہمدردی (compassion) کا اظہار کریں گے۔ اور پھر اپنے ٹروما سے ملے زخموں کو بھرنے میں لگ جائیں گے۔ اب آپ نے اپنی ہیلنگ (healing) کی ‘ذمہ داری’ خود لینی ہے۔ آپ نے وہ رویے اپنانے کی پریکٹس کرنا ہے جو آپ کے بچوں میں اس نسل در نسل چل رہے ٹروما اور ابیوز کو منتقل ہونے سے روکیں……… اور یہی سب سے مشکل کام ہے۔

مثال کے طور پر: میرے ایک جاننے والے صاحب کے والد بہت لاپرواہ انسان تھے، بچپن میں ان صاحب کے ذہن میں سوالات تھے لیکن انہیں کبھی والدین جواب نہیں دیتے بلکہ یہ بول کر چپ کرا دیتے کہ ‘دماغ نہیں کھاؤ’۔ ان صاحب نے مجھ سے کہا کہ میں نے یہ سوچ لیا تھا کہ جس طرح میرا ذہن مجھے جواب نہ ملنے کی وجہ سے بے چین رہا اور گروتھ نہیں کرسکا میں ایسا اپنے بچوں کے ساتھ نہیں ہونے دونگا۔ اور ان صاحب نے کبھی اپنے والدین کو لعن طعن نہیں کیا، بس والدین کی غلطی کی نشاندہی کی اور اس غلطی کو اگلی نسل کے ساتھ نہ دہرانے کا عظم کیا۔ میں ان صاحب کی عملی زندگی میں ان کے انتہائی annoying بچے کے سوالوں کا تحمل سے جواب دیتے دیکھتی ہوں تو احساس ہوتا ہے کہ اصل پیرنٹنگ یہی ہے……….کیونکہ یہ آسان کام ہرگز نہیں۔ (اور وہ اس عمل پر وڈیوز بنا کر فیس بک پر نہیں ڈالتے، کیونکہ جب آپ کی توجہ کا مرکز وڈیو بنانا ہو تو آپ ان لمحات کو اپنے بچے کے ساتھ جی ہی نہیں سکتے…..بیشک انسان بہت گہری (deep) مخلوق ہے)۔

اچھی پیرنٹنگ کے لیے سب سے ضروری شرط ہے اپنے بچپن کے جذباتی زخموں (emotional wounds) کو بھرنا، خود کو جاننا۔ زخمی انسان کبھی بھی معاشرے میں بہتر طور پر کردار ادا نہیں کرسکتا، چاہے وہ کردار دوست کا ہو، ہمسفر کا، والد/والدہ ہونے کا، ایک ذمہ دار ملازم ہونے کا، یا کوئی بھی کردار ہو، اولین شرط ‘ہیلنگ’ (healing) ہے۔

30/07/2022

میٹرک کے ماکس 1100سے بڑھا کے 1200کر دیے گئےہیں۔ 100مارکس کا ترجمہ قرآن کا پیپر 2023 کے پیپر میں شامل ہوگا. 50 مارکس9th میں اور 50 مارکس10th میں ہوں گے۔9th کی آن لائن رجسٹریشن میں سبجیکٹ سلیکشن میں ترجمہ قرآن کا مضمون بھی شامل کیا جائے گا۔

28/07/2022

السلام علیکم و رحمتہ اللہ!
میٹرک اور انٹر کے امتحانات مکمل ہو گئے ہیں، ماشاءاللہ۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ تعالیٰ تمام امیدواروں کو کامیابی عطا فرمائے۔

سالانہ امتحانات 2022 کے لئے ہم نے جہاں تک ممکن ہوا تعلیمی مواد شئیر کیا۔
ممکن ہو تو لازمی طور پر میرےاورمیرےوالدین کیلئے دعا کیجیے گا۔
اساتذہ کرام کو بھی اللہ تعالیٰ جزا عطا فرمائے اور علم میں برکتیں عطا فرمائے جنہوں نے میرے ساتھ تعاون کیا۔
تمام سٹوڈنٹس سے گزارش ہے ریسٹ کرنے کے بعد اگلی کلاس یا جو بھی والدین کے مشورے سے فیوچر پلان ہے اس پر عمل شروع کریں۔ جوانی کی عبادت اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے، اس لئیے نماز، تلاوت اور درود شریف کی پابندی رکھیں۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کے دنیا و آخرت کے امتحانات میں کامیابیاں اور عزتیں نصیب فرمائے۔
آمین یارب العالمین۔

24/07/2022

1st Year Urdu Paper Pattern For All Punjab Boards.

24/07/2022

*صوبہ بھرکےتمام تعلیمی بورڈزکامیٹرک کارزلٹ 31 اگست کوسنانےکافیصلہ...*

کسی بچےکوفیل نہیں کیاجائےگا
صوبہ بھر کےتعلیمی بورڈز کا رزلٹ
31 اگست کوجاری کرنے پرغور شروع کردیا
رواں سال بچوں کوپوزیشنزنہیں ملیں گے
امیدواروں کو نمبرز کی بجائےگریڈ دیئےجائیں گے
امیدواروں کے رزلٹ کو لیٹرآن نہیں رکھاجائےگا
تمام بچوں کےنتائج جاری کردیئےجائینگے

21/07/2022

*محترم والدین اور عزیز طلبا!*

*السلام علیکم!*

🎓 آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جماعت نہم کی *اسلامیات* کی کتاب تبدیل ہو گئی ہے اور بازار میں دستیاب ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ *نئی کتاب* (session: 2022 - 23) خرید لیں۔


🎓 اس کے علاوہ *ترجمہ القرآن المجید* کی کتاب بھی پڑھائی جائے گی۔ *بورڈ امتحان* میں اس کا الگ سے 50 نمبر کا پیپر لیا جائے گا۔

20/07/2022

WISDOM FOR PARENTING
1- Avoid Giving your child everything he asks for. He will grow up believing that he has the right to get everything he wants.
2-Avoid laughing when your child speaks insulting words. He will grow up thinking that disrespect is entertainment.
3-Avoid remaining insensitive to bad behavior that he can display without scolding him for his bad behavior. He will grow up thinking that there are no rules in society.
4- Avoid picking up anything that your child messes up. He will grow up believing that others must take responsibility for his responsibilities.
5- Avoid letting him watch any program on TV. He will grow up thinking that there is no difference between being a child and being an adult.
6- Avoid giving your child all the money he asks for. He will grow up thinking that getting money is easy and will not hesitate to steal for it.
7- Always avoid putting yourself on his side when he is wrong against the neighbors, his teachers, the police. He will grow up thinking that everything he does is right, it is the others who are wrong.
8- Avoid leaving him alone at home when you go to the place of worship, otherwise he will grow up thinking that God does not exist.
9-Avoid talking down about a family member or spouse it will teach them to hurt others and that conflict and hurting others is ok
10-Avoid showing them that not helping others in need is ok it will give them lack in grace.

To make things simple teach them grace and kindness in all things and treat them the way you would want them to be treated.

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Sabzazar
Lahore
54000