Sahibzada Qazi Muzaffar Iqbal Rizvi

11/07/2026

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2026-07-11/page-2/detail-9

مفتی غلام جان ہزاروی،قاضی مظفر اقبال قادری رضوی کے عرس کل،انتظامات مکمل

لاہور(خصوصی نامہ نگار)قاضی مفتی غلام جان ہزاروی قادری رضوی اور قاضی محمد مظفر اقبال قادری رضوی کے عرس کل 12 جولائی بروز اتوار صبح 9 بجے بمقام جامع مسجد حنفیہ رضویہ اندرون ٹیکسالی گیٹ میں انعقاد پذیر ہورہے ہیں۔ شیخ الحدیث مفتی محمد صدیق ہزاروی اور علامہ مولانا الحاج رضائے مصطفی نقشبندی بطور مہمانان خصوصی شرکت کرینگے۔ عرس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔ محفل کا انعقاد علامہ مولانا محمد ثنا اللہ سیالوی کی زیر سرپرستی اور علامہ مولانا بشارت صدیق ہزاروی کی زیر نگرانی ہوگا جبکہ حضرت شاہد اقبال جلالی اور علامہ مولانا محمد اعجاز علی نقشبندی اس بابرکت محفل کی صدارت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ مفتی خلیل احمد یوسفی حاضرین محفل سے خطاب کرینگے جبکہ پیر طریقت حضرت علامہ محمد داؤد قادری خصوصی خطاب کرن گے۔ مریدین و عشاق کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

10/07/2026
قاضی مظفر اقبال رضوی خلیفہ مفتی مصطفیٰ رضا خان بریلوی یاد گار اسلاف ابن  مفتی غلام جان قادری خلیفہ اعلیٰ حضرت احمد رضا خ...
10/07/2026

قاضی مظفر اقبال رضوی
خلیفہ مفتی مصطفیٰ رضا خان بریلوی
یاد گار اسلاف ابن مفتی غلام جان قادری
خلیفہ اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی

شہزادہ اعلی حضرت مفتی اسم مصطفے رضا رحمة اللہ مولانا مصطفے رضا 22 ذو الحجہ 1310 ھ / 7 جولائی 1893ء بروز جمعۃ المبارک بوق...
30/06/2026

شہزادہ اعلی حضرت مفتی اسم مصطفے رضا رحمة اللہ
مولانا مصطفے رضا 22 ذو الحجہ 1310 ھ / 7 جولائی 1893ء بروز جمعۃ المبارک بوقت صبح پیدا ہوئے اور 14 محرم الحرام 1402ھ 12 نومبر 1981ء وصال فرمایا
انالله انا الیہ راجعون
برادران اسلام زیادہ سے زیادہ فاتحہ خوانی کا اہتمام کریں اور آپ کی دینی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں،
حبیب خدا کا نظارہ کروں میں ، دل و جان ان پر شارا کروں میں خدا خیر سے لائے وہ دن بھی نوری، مدینے کی گلیاں بہارا کروں میں

عالم باعمل، علامہ قاضی محمد مظفر اقبال رضوی سے علماء اکرام تشریف لاتے رہتے جن میں سے چند اپ کے ہم مکتب تھے جب کہ اکثریت ...
11/07/2025

عالم باعمل، علامہ قاضی محمد مظفر اقبال رضوی

سے علماء اکرام تشریف لاتے رہتے جن میں سے چند اپ کے ہم مکتب تھے جب کہ اکثریت آپ کے عقیدت مند یا شاگرد ہوتے جن میں سے شارح بخاری علامہ غلام رسول فیصل آباد، مولانا غلام مہردین ، مفتی عبدالقیوم ہزاروی، علامہ عبدالحکیم شرف قادری، مفتی عبدالرشید سمندری، علامہ حاجی ابو دائود صادق ، مفتی علی احمد سندھیلوی، مفتی گل احمد عتیقی، علامہ خادم حسین رضوی، ڈاکٹر سرفراز نعمی شہید مولانا سیلم قادری شہید علامہ محمد عباس قادری ، علامہ قاری کریم الدین کریمی ،پیرزاہ کے نام نمایاں ہیں۔یاد گار اسلاف قبلہ قاضی محمد مظفر اقبال رضوی اہلسنت کی پاکستان بنے کے بعد ستر سالہ جہدو جہد کا ایک اہم باب تھے۔ یہ تاریخی اور علمی شخصیت 28 اگست 2019 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملی آپ کی نماز جنازہ برصیغر کے مالک حضور فیض عالم المعروف داتا صاحب کے احاطے میں ادا کی گئی، ہزاروں عقیدت مند نماز جنازہ میں شریک تھے۔آپ کا مزار اقدس والد گرامی مفتی غلام جان ہزاروی کے پہلو میں مزارغازی علم الدین شہید سے چند قدم پہلے مرجع خلائق ہے۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2025-07-11/page-9/detail-5

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2025-07-11/page-9

محمد عثمان رضوی عالم باعمل یادگار اسلاف قاضی ابن قاضی حضرت علامہ مولانا قاضی محمد مظفر اقبال رضوی 1932 میں اندرون شہر بھاٹی گیٹ لاہور محلہ ستھاں میں پیدا

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2024-08-02/page-7/detail-5رضوی مرد حر یادگار اسلاف قاضی محمد مظفر اقبال قادر...
03/08/2024

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2024-08-02/page-7/detail-5

رضوی مرد حر یادگار اسلاف قاضی محمد مظفر اقبال قادری رضوی

 محمد عثمان رضوی عالم باعمل یادگار اسلاف قاضی ابن قاضی حضرت علامہ مولانا قاضی محمد مظفر اقبال رضویؒ 1932 میں اندرون شھر بھاٹی گیٹ لاہور محلہ ستھاں

بعد نماز مغرب سب دوستوں کو دعوت ہے وقت پر تشریف لائے
21/06/2024

بعد نماز مغرب سب دوستوں کو دعوت ہے وقت پر تشریف لائے

https://www.facebook.com/100050689590519/posts/842827817416864/
31/08/2023

https://www.facebook.com/100050689590519/posts/842827817416864/

105th Annual Urs of AlaHazrat, Imam Ahmad Raza Conference, and Jami’at-ur-Raza Convocation Ceremony; will be held on 23/24/25 Safar al-Muzaffar 1445 AH corresponding to 10/11/12 September 2023, under the supervision of the successor of the Taajush Shariah, Qai’d-e-Millat, Mufti Muhammad Asjad Raza Khan Qadiri Noori (may Allah protect him) at the Center of Ahl as-Sunnah Bareilly Sharif. Entire Ahl as-Sunnah are cordially invited. Participate yourself and invite your friends as well.

Note: All the URS Sharif programs will be broadcasted live on the social media of Mufti Asjad Raza Khan Qadiri Hafidahullah.

105 واں سالانہ عرس اعلی حضرت، امام احمد رضا کانفرنس اور جامعۃ الرضا کا جشن دستار علم و فضل؛ ان شاء اللہ 23/24/25 صفر المظفر 1445ھ مطابق 10/11/12 ستمبر 2023ء کو جانشین تاج الشریعہ حضور قائد ملت مفتی محمد عسجد رضا خان قادری نوری حفظہ اللہ تعالی کے زیر سیرپرستی مرکز اہلسنت بریلی شریف میں نہایت تزک و احتشام سے منایا جائے گا۔ تمام احباب اہلسنت کو دعوت عام ہے۔ خود بھی شریک ہوں اور احباب کو بھی دعوت دیں۔

نوٹ: عرس شریف کے تمام پروگرامز مفتی عسجد رضا خان قادری حفظہ اللہ کے سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائیں گا۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2023-08-11/page-9/detail-3قاضی محمد مظفر اقبال رضویمحمد عثمان رضویشمشیر بے ن...
11/08/2023

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore/2023-08-11/page-9/detail-3

قاضی محمد مظفر اقبال رضوی

محمد عثمان رضوی
شمشیر بے نیام مرد حْر قبلہ حضرت علامہ مولانا قاضی محمد مظفر اقبال رضوی ؒ یاد گار اسلاف یہ لقب فقط لقب نہیں تھا آپ واقعی اسلاف کی ان آخری نشانیوں میں سے ایک تھے جن پر زمانہ کے خواص و عام گواہ ھیں. آپ کے گھرانہ کی خصوصیات میں سے یہ خاص وصف کہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلویؒ سے خاص نسبت و محبت اور خصوصا دو بار خاندان قادریہ رضویہ سے خلافت کی دولت سے نوازا جانا یہ بہت بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ھے آپ کے والد گرامی فقیہ زماں مفتی غلام جان ہزاروی ؒ کو جہاں اعلی حضرت امام احمد رضا سے شاگردی کی نسبت حاصل تھی وہی اعلی حضرت نے آپ کو دستار فضلیت کے موقع پر خلفتہ قادریہ رضویہ کی بھی دولت سے نوازا اور پھر اسی محبت کا اظہار اعلی حضرت کے جانشین مفتی اعظم ھند مولانا مصطفے رضا خان رحمتہ اللہ نے بھی خلافت کی صورت میں عطا فرمایا.اعلی حضرت اور ان کی تعلیمات سے محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ھے کہ لاہور میں یوم رضا کو گلی گلی کوچے کوچے لیجانے کے لے آپ نے اپنی پوری زندگی کو وقف کیے رکھا اور اپنے ہاں پوری زندگی میں ایک دفعہ بھی عرس اعلی حضرت کے معمول میں فرق نہیں آنے دیا اپنے اسلاف کی تعلیمات سے محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ھے کہ آپ لاوڈ سپیکر پر نماز پڑھنے اور پڑھانے سے ساری زندگی اجتناب کرتے تھے اور یہ وجہ ھے آپ کی نماز جنازہ میں بھی مکبرین کی سنت پر عمل کیا گیا رویت چاند کے مسئلہ پر ساری زندگی رویت چاند پر ہی اعتبار کیا تصویر سے اجتناب فرماتے اور اگر کوئی اتارا تو ناراضگی کا اظہار فرماتے ایسے بے شمار معمولات ھے جن پر آپ اپنے اسلاف کے طریقہ کار پر تادم مرگ قائم دائم ھے. قبلہ قاضی محمد مظفر اقبال ایک تحریک ایک تاریخ اور عہد کا نام ھے تحریک پاکستان ہو یا تحریک ختم نبوت تحریک نظام مصطفٰے ہویا جمعیت علماء پاکستان شیخ اسلام خواجہ قمر دین سیالوی سے لر کر مولانا شاہ احمد نوارانی تک مولانا عبد الستار خان نیازی سے کر حکیم محمد موسی امرتسری تک سیلم قادری شھید سے لے کر مولانا سرفراز نعیمی تک اہلسنت کے سکیڑوں علماء کارکنان تنظمیں بزمیں اور اداروں کی سرپرستی سے لے کر معاونت تک اور آغاز سے انجام تک ساتھ کھڑے رہنا اور سرپرستی فرمانا آپ کے معمولات میں سے تھا قاضی صاحب قبلہ اہلسنت کے عروج زوال کی تاریخ کا وہ لازوال باب تھا جس کی نظیر ہمیں دور دور تک اب نظر نہیں آتی اور یہ باب ناجانے اپنے ساتھ کتنے اہم تاریخ کے باب بند کرکے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا وہ اپنے حبیب کریم ؐکے صدقے قاضی کی مغفرت فرمائے اور آپ کے درجات بلند فرمائے آمین

Address

Lahore
ONCHIMASJIDBHAATIGATELAHORE

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahibzada Qazi Muzaffar Iqbal Rizvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Sahibzada Qazi Muzaffar Iqbal Rizvi:

Shortcuts

Share

Category