02/11/2024
الحمدلله 🙏۔ اس سال بھی۔
This page is useful for the students of Mathematics and Physics of Matric, F.Sc.O'Level, and AS/A'Le
02/11/2024
الحمدلله 🙏۔ اس سال بھی۔
🙏ایک اہم گزارش🙏
پہلے معاملات اور تھے لیکن حالیہ مہنگائی نے اچھے اچھوں کے بھرم کھول دیے ہیں ۔ سفید پوش اور متوسط طبقہ زیادہ مشکل میں ہے ۔ میں نے ایسے کئی گھرانے دیکھے ہیں جنہوں نے ہر سال قربانی دی ، اس میں ان کی محبت ، شوق اور عقیدت شامل تھی ۔ لیکن اب حالات ایسے ہیں کہ چاہنے کے باوجود کچھ لوگ جانور نہیں خرید پا رہے ۔ یہ مٹھی میں چند ہزار لے کر مویشی منڈی جاتے ہیں اور مایوس لوٹ آتے ہیں کہ جانوروں کی قیمتیں آسمانوں کو چھو رہی ہیں ۔
آپ اس سلسلے میں بس اتنا کیجیے کہ بلاوجہ دوستوں رشتہ داروں سے قربانی کے بارے میں مت پوچھتے پھریں ، جن کے کھونٹے پہ دو تین لاکھ کا جانور یا بکرا بندھا ہوتا ہے انہیں احساس نہیں ہوتا کہ دوسرے گھر کے یا ہمسایوں کے مالی حالات کیا چل رہے ہیں ۔ چھوٹتے ہی پوچھیں گے ، بھئی قربانی کے لیے کیا خرید رہے ہیں ؟ بکرا دینا پے یا گائے میں حصہ ڈالیں گے ؟
آپ نے جانور خرید لیا ، اچھی بات ہے مگر کسی رشتے دار سے فون پر بھی پوچھنے کی ضرورت نہیں ، گلی سے گزرتے ںچے سے بھی مت پوچھیں قربانی کے لیے کیا لیا ؟ نہ ہی یہ جتانے کی ضرورت ہے کہ آپ نے کتنے ہزار یا لاکھ کا جانور لیا؟ سنت ابراہیمئ پوری کریں ، دکھاوا ضروری نہیں ۔ جانور ضرور قربان کریں مگر کسی کے جذبات نہیں۔
اگر ہوسکے تو خریدے گئے جانوروں کی تصویریں بھی مت لگائیں ۔ کس مسلمان کا دل نہیں چاہتا کہ وہ اپنے ہاتھ سے قربانی نہ کرے ، اکثر کے مالی حالات اجازت نہیں دیتے ، ہم دکھاوے کے لیے لگائی گئی تصویروں سے اس کو محرومی کا احساس کیوں دلائیں؟ اگر آپ کو معلوم ہے کہ فلاں گھرانے نے تنگ دستی کی وجہ سے اس برس قربانی نہیں کی ، تو ان کے گھر اچھی مقدار میں گوشت بھیج دیں ، یہی اصل قربانی ہے ۔
منقول
سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گزر گئیں ۔۔۔!!! جو دنیا تیری بدل دے وہ سجدہ تلاش کر....
AoA friends, kindly refer if you know someone, it's *hiring for new session*
An-experienced male/ female Computer Science teacher (of at least 5 years teaching experience) for O Level classes ( full/part time) is required in LGS Muslim Town branch Lahore.
WhatsApp your CV at
03334237657 or drop your CV at school campus.
28/05/2024
یوم تکبیر! ڈاکٹر عبدالقدیر خان، آپ پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں۔ آپ نے اس قوم کیلئے بہت دکھ اور تکلیفیں برداشت کیں لیکن قوم کے مفاد کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ الله تعالٰی آپکی قبر کو منور کرے اور آپ کو کروٹ، کروٹ جنت الفردوس نصیب کرے۔ 🤲
AoA friends refer if you know someone, it's *hiring for new session*
An-experienced female Biology teacher (of at least 5 years teaching experience) for Matric classes ( full time, permanent) is required in LGS MT branch Lahore.
WhatsApp your CV at
03334237657 or drop your CV campus at school campus.
Dear O level (IGCSE) Students,
Wishing you all the Best on your CAIE Exams 2024.
AoA...In LGS(Landmark) Muslim Town Br. an experienced Physics teacher ( male/female) is required for O, Level classes for new session ( as visitor/ full time)
Relevant Teacher can Inbox CV or WhatsApp CV at
03334237657
Or drop your CV at school office.
17/01/2024
فری لانسنگ اس وقت دنیا کی سب سے تیز ترین آن لائن مارکیٹ ہے اور اس فیلڈ میں ہنرمند بندے کی بہت زیادہ قدر و قیمت ہے, اس فیلڈ میں ہر سکل کا بے تحاشہ سکوپ ہے۔
جس بندے کے پاس کوئی پروفیشنل سکل ہو اور اس کو ایک بار فری لانسنگ کا چسکا لگ جائے تو اسے بقایا کسی چیز میں مزا نہیں آتا کیوں کہ یہاں محنت کا بہترین معاوضہ ملتا ہے, وقت کی کوئی قید نہیں بس کہیں بھی بیٹھ کر باعزت طریقے سے بہترین انکم حاصل ہوتی ہے۔۔۔
اگر آپ کے پاس کوئی پروفیشنل سکل ہے آپ فری لانسنگ سے بہت اچھی انکم حاصل کر سکتے ہی۔۔۔
اور اگر آپ کے پاس کوئی سکل نہیں تو بھی پروا نہیں اگر آپ لکھنا اور بولنا جانتے ہیں کمپیوٹر کی تھوڑی بہت سمجھ بوجھ ہے آواز اچھی ہے خود اعتمادی ہے تو بھی آپ کے لئے فری لانسنگ میں بہت کام ہے۔۔۔
آپ کے پاس اللہ کی عطاء کردہ خصوصی صلاحیتیں ہیں جیسے بولنا, لکھنا تو آپ اپنی ان قدرتی اور خداداد صلاحیتوں کو استعمال کر کے اچھی خاصی انکم حاصل کر سکتے ہیں, میں اس حوالے سے کنٹینٹ رائٹنگ اور وائس اؤر کی چند مشہور و معروف ویب سائٹس کا لنک دے رہا ہوں آپ وہاں لکھ کر اور بول کر بھی آسانی سے بہترین انکم حاصل کر سکتے ہیں ان شاء اللہ۔۔۔۔
موجودہ دور میں فری لانسنگ فیلڈ نے بہت ترقی کی ہے اور عروج کی طرف کامزن ہے, دنیا بھر کے پروفیشنلز اور کلائنٹس فری لانسنگ پر شفٹ ہورہے ہیں, آج کل کے سمارٹ دور میں لوگ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے جو چیز چاہئے وہ گھر بیٹھے مل رہی ہے تو مارکیٹ جانے کی ضرورت کیا ہے اسی طرح فری لانسنگ میں لوگ آن لائن کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔۔۔
جو لوگ آج مارکیٹ میں بیٹھ کر کام کرنے کو فری لانسنگ پر ترجیح دے رہے وہ یاد رکھیں زمانہ بہت تیزی سے سمارٹ ہو رہا ہے کچھ وقت کے بعد فزیکلی کلائنٹ کم ہوجائیں گے یا بلکل نہ ہونے کے برابر رہ جائیں گے یا وہ بھی آن لائن ہی کام کروا لیا کریں گے۔۔۔
خود سوچیں مثلاً ایک بندے نے گرافکس ڈیزائننگ کا کوئی کام کروانا ہے وہ مارکیٹ چل کر جاتا ہے وقت الگ لگتا ہے, سفر الگ کرنا پڑتا ہے, اس تکلیف کے بدلے اگر اسے گھر بیٹھے سہولت ملے تو وہ دکان کا رخ کیوں کرے گا؟۔۔۔
جیسے آج سے چند سال پہلے آن لائن شاپنگ کا تصور نہیں تھا پھر آہستہ آہستہ لوگ اس طرف آتے گئے اور اب جب آن لائن شاپنگ اتنی آسان ہوچکی ہے کہ ضروریاتِ زندگی کی ہر چیز گھر پر مل رہی ہے تو مارکیٹ جا کر خوار ہونے کی ضرورت کیا ہے۔۔۔
اس لئے یاد رکھیں۔۔۔!!! اگر آپ ڈیجیٹل کسی بھی فیلڈ سے منسلک ہیں اور فزیکلی کام کر رہے تو کوشش کریں فزیکل کام کے ساتھ ساتھ آن لائن کی طرف بھی توجہ دیں۔۔۔
ایک اہم بات۔۔۔!!!
اکثر دوست احباب کا سوال ہوتا ہے کہ ہم نے فری لانسنگ میں بہت کوشش کی مگر کام نہیں ملا پروجیکٹ نہیں ملا مایوس ہوگئے۔۔۔
بھائی فری لانسنگ میں فائیور یا اپ ورک پر کام نہیں ملا تو کیا اس کے علاوہ کوئی پلیٹ فارم نہیں؟؟؟۔۔۔
جب سب لوگ ایک ہی جگہ جائیں گے تو کمپٹیشن تو ہوگا جب ہر بندہ ایک ہی پلیٹ فارم کا رخ کرے گا تو آگے اگر ادھر اتنے کلائنٹس نہیں ہوں گے سکوپ نہیں ہوگا, ظاہر ہے کام کیسے ملے گا؟ جو لوگ پہلے سے ادھر موجود ہیں انہی کو پہلے کام ملنا ہے نا۔۔۔
اب ہوتا کیا ہے کہ جس نے فری لانسنگ کرنی ہے اسے صرف فائیور کا بتایا جاتا ہے, جس سے فری لانسنگ کا پوچھو وہ آگے سے فائیور کا نام لیں گے, آن لائن کورسز کروانے والے ٹیچر جب کوئی سکل سکھاتے ہیں تو ان بچاروں کو بھی صرف فائیور کا ہی پتہ ہوتا ہے لہذا فائیور پر اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ گگز بنانے کا طریقہ سمجھا کر چلتا کر دیتے ہیں کہ اب آپ فری لانسر بن گئے۔۔۔
اب ظاہر ہے فری لانسنگ میں کلائنٹ ہوں گے تو کام ملے گا لیکن فائیور پر کلائنٹس سے زیادہ تو فری لانسر موجود ہیں تو خود سوچیں کام آسانی سے کیسے ملے گا۔۔۔
پھر اس سے زیادہ دکھ تکلیف کی بات یہ ہے کہ لوگ فائیور گگز پر انویسٹ کرتے ہیں فیک جابز لیتے ہیں ریووز خریدتے ہیں الگ الگ گگز پر خرچہ کرنا پڑتا ہے, پھر جا کر ریووز شو ہوتے ہیں اور کام ملنے کا چانس بن جاتا ہے کیوں کہ آج کل ریویوز دیکھ کر ہی کلائنٹ فری لانسر کو ہائر کرتا ہے۔۔۔
اس وقت میری سرچ کے مطابق 200 سے زائد فری لانسنگ ویب سائٹس ہیں جن پر کام ہورہا ہے اور دنیا کما رہی ہے۔۔۔
اگر آپ کوئی بھی سکل جانتے ہیں تو اس کی سروس دینے کے لئے سینکڑوں ویب سائٹ موجود ہیں فائیور کی جان چھوڑ کر ادھر قسمت آزمائی کریں۔۔۔
میں اس بات پر دعوے سے کہتا ہوں سٹام پیپر لکھ کر دینے کو تیار ہوں۔ اگر آپ سکل ہولڈر ہیں, اپنی سکل کے ساتھ مخلص ہیں, محنت کا عزم اور شوق ہے, کچھ کر گزرنے کا جنون ہے تو آپ کو آن لائن اتنا کام مل سکتا ہے کہ پورا نہیں کر پائیں گے۔۔۔
فری لانسنگ کے فوائد👇
فری لانسنگ میں انکم کی کوئی لمٹ نہیں جتنا زیادہ کام کریں گے اتنی انکم ہوگی۔
فری لانسنگ میں آزاد رہ کر کام کرنا پڑتا ہے۔
ٹائم کی کوئی قید نہیں جب دل چاہے کام کرے۔
گھر بیٹھے باعزت طریقے سے آمدن کے مواقع۔
کام کا معاوضہ فوراً مل جاتا ہے۔
گروتھنگ کے سو فیصد چانسز ہوتے ہیں جتنی سکل اپرو ہوگی کام بڑھتا جائے گا آپ کے کام کی مانگ اور قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔
خواتین, معزور افراد, بچے, بوڑھے گھر بیٹھ کر بہت آسان آسان سکل سیکھ کر باعزت طریقے سے انکم حاصل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بھی بہت سارے فوائد ہیں جو صرف فری لانسر ہی جان سکتا ہے۔۔۔
-----------
اگر آپ تعلیم یافتہ ہیں, باصلاحیت ہیں, مستقبل میں ترقی چاہتے ہیں, کسی کی نوکری غلامی کے بجائے آزاد رہ کر بہترین انکم چاہتے ہیں, ڈیجیٹل مارکیٹ کو سمجھتے ہیں تو آپ کے لئے آن لائن سروسز سونے کی چڑیا ثابت ہوسکتی ہے۔۔۔
اگر آپ کے پاس صرف تعلیم ہے سکل نہیں تو آپ کوئی ایک سکل پروفیشنل لیول پر سیکھ لیں۔۔۔
اگر آپ کے پاس کوئی بھی پروفیشنل سکل ہے تو اسے اپرو کریں سکل پالش کریں اور آن لائن فیلڈ میں آئیں ان شاء اللہ آپ ضرور بہ ضرور کامیاب ہوں گے۔۔۔
یاد رکھیں۔۔۔!!!
اس سمارٹ دور میں کچھ بھی مشکل نہیں آپ کچھ بھی نہیں جانتے آپ کو بلکل ککھ نہیں آتا تو بھی بہت سارے طریقے ایسے ہیں کہ آپ محنت کر کے کما سکتے ہیں۔۔۔
اگر کچھ کرنے کا عزم ہی نہیں, ہمت کمزور ہے, شوق اور جذبہ نہیں تو پھر اس کا کوئی علاج اور حل نہیں ہے۔۔۔
اگر کچھ کرنے کا عزم ہو تو یقین کریں اتنے راستے ہیں کہ سوچ ہے۔۔۔
لہذا اپنا محاسبہ کریں, اپنی عمر کا اندازہ لگائیں, اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں, سیکھنے سکھانے کا جذبہ پیدا کریں, اپنے لئے راستے تلاش کریں ان شاء اللہ منزل خود بول کر بتائیے گی۔۔۔
(ذیل میں 100 سے زائد فری لانسنگ اور سروسز ویب سائٹس کا لنک دے رہا ہوں)
-----------
پروفیشنل سکلز جابز پلیٹ فارم👇
اگر آپ کے پاس کوئی بھی پروفیشنل سکل ہے تو آپ کے سامنے سینکڑوں فری لانسنگ ویب سائٹس ہیں آپ کو کہیں نہ کہیں کام ضرور ملے گا۔ مندرجہ ذیل ٹاپ 25 ویب سائٹس بہت پاپولر ہیں 4,5 ویب سائٹ پر میں بذاتِ خود کام کر چکا ہوں باقی ویب سائٹس کا ٹیم ممبرز کو بتایا اور بہت سارے دوست احباب بہترین انکم حاصل ہوئی ان 25 ویب سائٹس پر بہت زیادہ ڈیماند اور سکوپ ہے اور کم زیادہ کمپٹیشن بھی ضرور ہے۔۔۔
ان ویب سائٹس پر ہر سکل کا کام ملتا ہے خصوصاً گرافکس ڈیزائننگ, ویڈیو ایڈیٹنگ, ویب ڈیزائننگ اینڈ ڈویلپمنٹ, ایپ ڈیزائننگ اینڈ ڈویلپمنٹ, گیم اینڈ سوفٹ وئیر ڈویلپمنٹ, مشین لرننگ, ڈیجیٹل مارکیٹنگ, ایس ای او, کنٹینٹ رائٹنگ, ٹرانسلیشن, ورچویل اسسٹنٹ, ٹیچنگ, وغیرہ وغیر۔۔۔
https://www.upwork.com/
https://www.fiverr.com/
https://www.toptal.com/
https://www.99designs.com/
https://www.peopleperhour.com/
https://www.freelancer.com/
https://www.guru.com/
https://www.designcrowd.com/
https://www.linkedin.com/profinder
https://www.simplyhired.com/
https://www.1buy3.com/
https://www.truelancer.com/
https://www.flexjobs.com/
https://www.seoclerk.com/
https://www.konker.io/
https://www.aquent.com/
https://www.gigster.com/
https://www.crowded.com/
https://www.roberthalf.com/
https://www.nexxt.com/
https://www.taskrabbit.com/
https://www.skyword.com/
https://www.designhill.com/
https://www.hireable.com/
https://www.coroflot.com/
-----------
وائس اؤر پلیٹ فارم👇
اگر آپ کی آواز اچھی ہے, آواز میں خود اعتمادی ہے, کمرشلز ایڈ, سٹوری, پویٹری, اور موٹیویشن پر بول سکتے ہیں تو یہ دنیا کی ٹاپ ویب سائٹ آپ کے لئے ہیں۔
وائس اؤر دنیا کی ٹاپ ہاٹ سکلز میں سے ہے پر سیکنڈ کے حساب سے چارج کئے جاتے ہیں, لاکھوں وائس آرٹسٹ اس سکلز سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔
آواز اللہ کی انمول نعمت ہے اور اس نعمت کی سروس دے کر بہترین انکم حاصل کی جا سکتی ہے۔
چند مشہور و معروف ٹاپ ویب سائٹ کا ایڈریس دے رہا ہوں ان میں سے کچھ ویب سائٹ پر وائس اور کا بے تحاشا کام ہے۔ ان پر اپنا پروفیشنل اکاؤنٹ بنائیں, اپنا پورٹ فولیو اٹیچ کریں اور اس پر ایکٹیو رہیں ان شاء اللہ ضرور کام ملے گا۔۔۔
https://www.voices.com/
https://www.bunnystudio.com/
https://www.voiceovers.com/
https://www.voice123.com/
https://www.bodalgo.com/
https://www.toddschick.com/
https://www.voicejockeys.com/
https://www.thevoicerealm.com/
https://www.voiceactorwebsites.com/
-----------
کنٹینٹ رائٹنگ, آرٹیکل رائٹنگ پلیٹ فارم👇
اگر آپ لکھنا اچھا جانتے ہیں مختلف ٹاپکس پر یونیک کنٹینٹ لکھ سکتے ہیں, اپنے قلم سے مختلف موضوعات پر آرٹیکل لکھ سکتے ہیں, ہیلتھ, میڈیسن, بیوٹی ٹپس, ای کامرس, پروڈکٹس, بچوں کے مضوعات, ماؤں کے لئے ہدایات, سٹوریز, افسانے, میگزین کنٹینٹ اور ناولٹ لکھ سکتے ہیں تو ذیل کی ٹاپ ویب سائٹ آپ کے لئے ہیں۔
ان میں سے کچھ ویب سائٹ بہت ہی اچھا معاوضہ دیتی ہیں ان میں ٹاپ موضوعات جن کا ریٹ بہت زیادہ ہے فی آرٹیکل 100 ڈالر سے 500 ڈالر تک بھی چارج ہوتے ہیں ہیلتھ, ویٹ لوز, بیوٹی ٹپس, بچوں کے موضوعات, بچوں کی کہانیاں. اور ای کامرس کنٹینٹ کی بہت مانگ ہے۔
مندجہ ذیل ویب سائٹس کو وزٹ کریں ٹرمز اینڈ کنڈینشنز کو غور سے پڑھیں, اپنا پورٹ فولیو اٹیچ کریں اور پھر ان پر اپلائی کریں۔ ان شاء اللہ ضرور کام ملے گا۔۔۔
https://www.selfpublishing.com/
https://www.writeraccess.com/
https://www.textbroker.com/
https://www.constant-content.com/
https://www.thewriterfinder.com/
https://www.iwriter.com/
https://www.hubpages.com/
https://www.writeraccess.com/
https://www.changeagent.nelrc.org/
https://www.cracked.com/
https://www.contena.co/
https://www.screenrant.com/
https://www.getflywheel.com/
https://www.freelancemom.com/
https://www.makealivingwriting.com/
https://www.metroparent.com/
https://www.parents.com/
https://www.listverse.com/
https://www.horsenetwork.com/
https://www.incomediary.com/
https://www.winemakermag.com/
https://www.thesunmagazine.org/
https://www.saturdayeveningpost.com/
https://www.wealthywebwriter.com/
https://www.b2bwritingsuccess.com/
https://www.freelancewritinggigs.com/
-----------
مزید پروفیشنل سکل جابز فری لانسنگ پلیٹ فارم👇
یہ فری لانسنگ ویب سائٹس بھی دنیا بھر میں کام کر رہی اور لاکھوں فری لانسرز ان سے بھی انکم حاصل کر ہے۔
اگر آپ کے پاس کوئی پروفیشنل سکل ہے تو ان ویب سائٹس کو وزٹ کریں اور کوشش کریں۔
ان شاء اللہ کہیں نہ کہیں تو کام مل کر ہی رہے گا۔
https://www.due.com/
https://www.ryrob.com/
https://www.publoft.com/
https://www.contently.com/
https://www.dribbble.com/
https://www.angel.co/
https://www.artwanted.com/
https://www.studio.envato.com/
https://www.jobs.smashingmagazine.com/
https://www.crowdspring.com/
https://www.workingnotworking.com/
https://www.gun.io/
https://www.asklorem.com/
http://www.joomlancers.com/
https://www.rent-acoder.com/
https://www.10xmanagement.com/
https://www.talentcupboard.com/
https://www.codeable.io/
http://www.programmermeetdesigner.com/
https://www.youteam.io/
https://www.chandigarh.craigslist.org/
https://www.photography.thecreativeloft.com/
https://www.cruiseshipjob.com/
https://www.creativejobscentral.com/
https://www.journalismjobs.com/
https://www.photography-jobs.net/
https://www.remotive.io/
https://www.belaysolutions.com/
https://www.clickworker.com/
https://www.mturk.com/
https://www.vanetworking.com/
https://www.assistantmatch.com/
https://www.global.zirtual.com/
https://www.fancyhands.com/
https://www.boldly.com/
https://www.mandy.com/
https://www.stage32.com/
https://www.assemble.tv/
https://www.ziprecruiter.com/
https://www.redhat.com/en
https://www.appexchange.salesforce.com/
https://www.skipthedrive.com/
https://www.weworkremotely.com/
https://www.virtualvocations.com/
https://www.jobs.supportdriven.com/
https://www.solidgigs.com/
https://www.cloudpeeps.com/
https://www.indeed.com/
https://www.collegerecruiter.com/
https://www.servicescape.com/
https://www.chandigarh.craigslist.org/
https://www.contena.co/
https://www.bloggingpro.com/
https://www.freelancewriting.com/
https://www.allfreelancewriting.com/
http://www.freedomwithwriting.com/
https://www.mediabistro.com/
https://www.localsolo.com/
https://www.collegerecruiter.com/
https://www.paperell.com/
https://www.crowdsource.com/
https://www.krop.com/
https://www.paidtoblog.co/
https://www.project4hire.co/
https://www.workana.com:
انٹرنیٹ سے پیسے کمانا ۔
ٹیکنیکل لینگوئیج میں اسے فری لانسنگ کہتے ہیں۔
اب آتے ہیں روزمرہ کے کچھ سوالوں کی طرف:
انٹرنیٹ سے پیسے کمانا ممکن ہے؟
جواب: جی ہاں۔ انٹرنیٹ سے پیسے کمانا بالکل ممکن ہے۔ دوسرے بزنس کی طرح یہ بھی بہت اچھا بزنس ہے۔ سال 2019 میں پاکستان کا انفارمیشن ٹیکنالوجی سے کمایا گیا زرمبادلہ 4.1 بلین ڈالر تھا۔ اور ہمارےہمسایہ ملک کا زرمبادلہ 141 بلین ڈالر تھا۔ اس سے اپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہ کتنی بڑی انڈسٹری ہے۔
انٹرنیٹ سے پیسے کمانے والی سب ویب سائیٹس فراڈ ہیں؟
جواب: بالکل نہیں۔ ہر انڈسٹری میں فراڈیے پائے جاتے ہیں ویسے ہی اس انڈسٹری میں بھی بہت سے فراڈیے ہیں۔ ایسی تمام ویب سائیٹس فراڈ ہیں جو آپ سے اکاؤنٹ کھولنے کے یا دوسرے لفظوں میں جوائن کرنے کے پیسے لیتی ہیں اور آپکو لالچ دیتی ہیں کہ آپ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کو جوائن کروائیں گے تو آپکو کمیشن ملے گا۔
تو پھر انٹرنیٹ سے پیسے کمائے کیسے جاتے ہیں؟
جواب: انٹرنیٹ سے فری میں پیسے کمانے کے بہت سے طریقے ہیں جن میں سے کچھ بتا رہا ہوں۔
بلاگنگ
یوٹیوب
گرافک ڈیزائننگ
آرٹیکل رائٹنگ
ایس ای او
ایفیلییٹ مارکٹنگ
ڈیجیٹل مارکٹنگ
انکے علاوہ اور بہت سے طریقے ہیں جن کی لسٹ یہاں نہیں بنائی جا سکتی۔
انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کیلئے کونسی ویب سائیٹس اصلی ہیں؟
جواب: بہت سے نیٹ ورک ہیں جن سے لوگ ماہانہ لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ جن میں سے کچھ یہ ہیں
Facebook.com
Youtube.com
fiverr.com
Upwork.com
Peopleperhour.com
Guru.com
Google adsense
Tiktok
Blogger.com
اسکے علاوہ اور بہت سے نیٹ ورک ہیں۔ لیکن ان نیٹ ورکس سے کمانے کیلئے خاص سکلز سیکھنا ضروری ہیں۔
سکلز کہاں سے سیکھیں؟
جواب : آج کی دنیا ڈیجیٹل دنیا ہے۔ انٹرنیٹ کی دنیا بہت وسیع ہے۔ گوگل اور یوٹیوب آپکو سب کچھ سکھانے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔
اگر آپکو کہیں پر بھی میدی مدد کی ضرورت پڑے تو انشااللّہ میں آپکی مدد کیلئے حاضر رہوں گا۔
کونسی سکِل سیکھنی چاہیئے؟ جس سے زیادہ پیسہ بنایا جا سکے؟
جواب: کیا کبھی آپکا دل کرے گا کہ آپ تیس لاکھ لگا کر بزنس شروع کریں اوروہ ڈوب جائے؟ کبھی نہیں۔۔۔ ایسے ہی کسی کا بھی دل نہیں کرتا کہ اسکی محنت اور پیسہ ضائع ہو لیکن پھر بھی آئے دن ہم اپنی آنکھوں سے بزنس بند ہوتے دیکھتے ہیں۔ کمائی کا تعلق آپکی محنت ، ثابت قدمی اور قسمت سے ہے۔ اور میں ذاتی طور پر کمائی کا ستر فیصد ذمہ دار قسمت کو سمجھتا ہوں۔
آپ کوئی بھی سکل سیکھیں۔ مارکیٹ اتنی بڑی ہے کہ آپ کہیں نا کہیں ضرور ایڈجسٹ ہو جائیں گے۔ انشااللّہ
آن لائن ارننگ یا فری لانسگ کیلئے بینک اکاؤنٹ ضروری ہوتا ہے؟
جواب: نہیں۔ لیکن آپکا بینک اکاؤنٹ ہو تو بہت اچھی بات ہے مستقبل میں اسکی ضرورت ضرور پڑے گی۔
آپکے سوالوں کے جواب دینے میں تھوڑی دیر ہو سکتی ہے لیکن انشااللّہ جتنا علم اللہ پاک نے مجھے عطا کیا ہے اسکے مطابق آپکی مدد کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔
دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
مزید کوئی معلومات چاہیے تو پوچھ سکتے ہیں
کیونکہ پاکستان زیر تعمیر ہے ۔۔
منقول
Upwork | The World’s Work Marketplace Upwork connects businesses with independent professionals and agencies around the globe. Where companies and freelancers work together in new ways that unlock their potential.
05/01/2024
پکاسو (Picasso) سپین میں پیدا ہونے والا ایک بہت مشہور مصور تھا۔ اس کی پینٹنگز پوری دنیا میں کروڑوں اور اربوں روپے میں بک رہی تھیں۔
ایک دن جب وہ سڑک پر چل رہا تھا تو ایک عورت کی نظر پکاسو پر پڑی اور اتفاق سے اس نے اسے پہچان لیا۔ وہ بھاگ کر اس کے پاس آئی اور کہنے لگی، "جناب، میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں۔ مجھے آپ کی پینٹنگز بہت پسند ہیں۔ کیا آپ میرے لیے بھی پینٹنگ بنا سکتے ہیں؟"
پکاسو مسکرایا اور بولا، "میں یہاں خالی ہاتھ آیا ہوں۔ میرے پاس کوئی اوزار نہیں ہے۔ پھر کیسے میں تمہارے لیے پینٹنگ بناؤں؟”
لیکن عورت اب ضد کر رہی تھی۔ اس نے کہا، "مجھے ابھی ایک پینٹنگ بنا دو۔ میں آپ کو نہیں بتا سکتی کہ ہم دوبارہ کب ملیں گے۔"
پکاسو نے پھر اپنی جیب سے کاغذ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا نکالا اور اپنے قلم سے کاغذ پر کچھ کھینچنے لگا۔ تقریباً دس منٹ میں پکاسو نے کاغذ پر ایک پینٹنگ بنائی، اسے عورت کے حوالے کیا اور کہا، "یہ پینٹنگ لے لو، تمہیں اس کے لیے ایک ملین ڈالر آسانی سے مل سکتے ہیں۔"
عورت بہت حیران ہوئی۔ اس نے اپنے آپ سے کہا، "اس پکاسو نے جلدی سے یہ قابل عمل پینٹنگ صرف 10 منٹ میں بنائی، اور یہ مجھے بتاتا ہے کہ یہ ایک ملین ڈالر کی پینٹنگ ہے۔" لیکن ایک لفظ کہے بغیر اس نے پینٹنگ اٹھائی اور خاموشی سے گھر آ گئی۔ اس کا خیال تھا کہ پکاسو اسے بے وقوف بنا رہا ہے۔ وہ بازار گئی اور پکاسو کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی قیمت دریافت کی۔ جب اسے پتہ چلا کہ پینٹنگ ایک ملین ڈالر تک حاصل کر سکتی ہے، تو اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی۔
وہ دوبارہ پکاسو کے پاس بھاگی اور کہنے لگی، "جناب، آپ ٹھیک کہتے ہیں، ان تصویروں کی قیمت تقریباً ایک ملین ڈالر ہے۔"
پکاسو مسکرایا اور بولا، ’’میں پہلے ہی بتا چکا ہوں۔
عورت نے کہا، "جناب، کیا آپ مجھے اپنا شاگرد بنائیں گے؟ مجھے پینٹ کرنا سکھائیں، میرا مطلب ہے کہ جس طرح آپ نے دس منٹ میں ایک ملین ڈالر کی پینٹنگ بنائی ہے، میں 10 گھنٹے میں اچھی پینٹنگ بنا سکتی ہوں، مگر 10 منٹ میں نہیں۔اس طرح تم مجھے تیار کرو۔"
پکاسو مسکرایا اور بولا، "یہ پینٹنگ جو میں نے 10 منٹ میں بنائی ہے اسے سیکھنے میں مجھے “تیس سال”لگے، میں نے اپنی زندگی کے تیس قیمتی سال اس کام میں گزارے ہیں۔
عورت چونک کر پکاسو کو دیکھنے لگی۔
ایک “استاد” کو 40 منٹ کے لیکچر کے لیے ادا کی گئی تنخواہ، اوپر کی کہانی کے بارے میں بہت کچھ کہتی ہے۔ استاد کے ایک ایک جملے کے پیچھے اس کی کئی سالوں کی محنت ہوتی ہے۔
معاشرہ یہ سمجھتا ہے کہ “استاد”نے تو بولنا ہی ہے۔ بس اتنا ہی ملنا چاہئے۔ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ آج دنیا میں جتنے لوگ باوقار عہدوں پر فائز ہیں، ان میں سے اکثر کسی نہ کسی “استاد” کی وجہ سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔
21/12/2023
I have reached 500 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
تنقید کرنے والا بھی آپ کا خیرخواہ ہوتا ہے کیونکہ وہ آپ کو آپکی شخصیت کا وہ پہلو دکھاتا ہے جس پر کام کرکے آپ خود کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
| Monday | 09:00 - 19:00 |
| Tuesday | 09:00 - 19:00 |
| Wednesday | 09:00 - 19:00 |
| Thursday | 09:00 - 19:00 |
| Friday | 09:00 - 12:00 |
| 14:00 - 19:00 | |
| Saturday | 12:00 - 19:00 |
| Sunday | 12:00 - 19:00 |