ASLAF Baltistan

ASLAF Baltistan ASLAF Baltistan is Non-profit NGO of Gilgit Baltistan students.

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!محترم اسلافینز!مؤرخہ 14 اگست 2026ء (بروز جمعۃ المبارک) بوقتِ شام 7:00 بجے، سیٹیمینٹ ہوٹل...
17/08/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم اسلافینز!
مؤرخہ 14 اگست 2026ء (بروز جمعۃ المبارک) بوقتِ شام 7:00 بجے، سیٹیمینٹ ہوٹل (غواڑی بازار) میں اسلاف بلتستان کا ایک اہم، بابرکت اور بارآور اجلاس منعقد ہوا۔ اس نشست کی صدارت بانیِ اسلاف محترم جناب فرمان سراج صاحب نے فرمائی، جبکہ سابق صدر اسلاف بلتستان محترم جناب آصف حسین کریسی صاحب نے اپنی خصوصی شرکت اور مدبرانہ گراں قدر آراء سے اس بیٹھک کو افادیت اور مقصدیت سے ہمکنار کیا۔
اجلاس کے اہم فیصلے و مندرجات:
اعترافِ تساہل اور تجدیدِ عزم: گزشتہ چند سالوں کے دوران اسلاف بلتستان کے جمود اور غیر فعال رہنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ موجودہ کابینہ نے اپنی سابقہ عدم توجہی اور تساہل پسندی پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ صمیمِ قلب، تجدیدِ نیت اور کامل یکسوئی کے ساتھ تنظیمی کاوشیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔
آل بلتستان کابینہ کی تشکیل: سینئر قیادت کی سرپرستی اور بصیرت کی زیرِ نگرانی جلد از جلد ایک جامع اور متحرک "آل بلتستان کابینہ" تشکیل دی جائے گی تاکہ رفاہی و تعلیمی امور کو منظم کیا جا سکے۔
ترویجِ تعلیم و ہم نصابی سرگرمیاں: بلتستان بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں فکری سیمینارز، ہم نصابی و تربیت ساز سرگرمیوں اور علمی مسابقات (کوئز مقابلے) کے باقاعدہ انعقاد پر اتفاقِ رائے ہوا۔
وظائف ٹیسٹ کی تیاری: جاریہ سال ہی سے بلتستان کے ان تمام ہونہار طلباء کو، جو ملک بھر کے معتبر تعلیمی اداروں میں اسکالرشپ (وظائف) کے اہل ہیں، ٹیسٹس کی مکمل اور موثر تیاری کروائی جائے گی۔
عصری مہارتوں (ڈیجیٹل سکلز) کا فراہمی: جدید دور کے بدلتے ہوئے رجحانات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل فنون کی طرف مائل اور روایتی تعلیم سے عدم رغبت رکھنے والے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک جامع فنی و ڈیجیٹل پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا۔
کابینہ لاہور کی تنظیمِ نو: تنظیم کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی غرض سے لاہور کابینہ کی بھی نئے سرے سے تنظیمِ نو کی جائے گی۔
آئندہ نشست کا اعلان: تمام تر امور کی تفصیلی تدوین اور کابینہ کی حتمی تشکیل کے لیے 23 اگست 2026ء (بروز اتوار) کو ایک اور کلیدی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تمام اراکین و وابستگان سے التماس ہے کہ اسلاف بلتستان کے اس علمی، رفاہی اور فلاحی سفر کو ثمر بار بنانے کے لیے اپنا بھرپور تعاون پیش کریں۔

3 Days Left For Punjab University Admissions!اسکردو میں بھی پنجاب یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ سینٹرز موجود ہیں۔اگر آپ اپلائی...
22/05/2026

3 Days Left For Punjab University Admissions!

اسکردو میں بھی پنجاب یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ سینٹرز موجود ہیں۔
اگر آپ اپلائی کرنا چاہتے ہیں تو جلدی اپلائی کر لیں کیونکہ آخری تاریخ 25 مئی ہے۔

📌 گائیڈ لائن اور مکمل معلومات کے لیے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Punjab University بلتستان اور پاکستان کے طلبہ کے لیے ایک بہترین گورنمنٹ یونیورسٹی ہے۔
خاص طور پر جو طلبہ Sports Background رکھتے ہیں، اُن کے لیے Sports Based Admission ایک بہت اچھا آپشن ہے۔

✅ Scholarship کے Chances
✅ Semester Fee Free
✅ Hostel Fee بھی Free
✅ Extra Admission Benefits

مزید معلومات اور مکمل رہنمائی کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں:
📞 [ 03705198687 ]

Congratulations!We are delighted to share the wonderful news that Noman Rahim has secured a top position on the General ...
13/12/2025

Congratulations!

We are delighted to share the wonderful news that Noman Rahim has secured a top position on the General Merit list in the MDCAT examination.

This outstanding achievement is the result of his hard work and determination, along with the unwavering support of his family and the sincere efforts and guidance of his respected teachers. Their encouragement and dedication have played a vital role in this success.

It is a moment of great pride not only for his family but for all of us. We wish him continued success and a bright, promising future ahead.

Heartiest congratulations to Noman Rahim and his family!

Three doctor's in one frame 💖فرحان اور انفال نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان بہترین نمبروں سے پاس کر کے نہ صرف اپنے والدین اور ا...
13/12/2025

Three doctor's in one frame 💖
فرحان اور انفال نے ایم ڈی کیٹ کا امتحان بہترین نمبروں سے پاس کر کے نہ صرف اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ اپنے علاقے اور اسلاف کا بھی نام روشن کر دیا۔ یہ کامیابی ان کی محنت، دعا اور استقامت کا نتیجہ ہے۔ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں! دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر میدان میں کامیاب کرے اور آپ کا مستقبل روشن کرے۔ آمین۔

Furman A. Siraj
Anfal Adil
Farhan Ashraf

Heartfelt Congratulations A huge bundle of congratulations to Faisal Rahim, son of the highly respected Sir Abdurahim, o...
21/11/2025

Heartfelt Congratulations

A huge bundle of congratulations to Faisal Rahim, son of the highly respected Sir Abdurahim, on his remarkable achievement of being selected as a Commissioned Officer.

You have not only made your parents and teachers proud, but you’ve also become the first officer from our community in Kuro — a historic milestone and a moment of immense pride for all of us.

This achievement is a true reflection of *your hard work, dedication, and discipline, and also a shining testimony to the guidance and values instilled by our great teacher Sir Abdurahim.

May this be the beginning of many more honors to come.
Faisal, you are an inspiration to the youth of Kuro.
Once again, Mubarak ho!
Pakistan Zindabad 🇵🇰 | Kuro Proud

ہم دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں:👏 سر صلاح الدین  کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں FPSC کے ذریعے پرنسپل/...
04/09/2025

ہم دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں:

👏 سر صلاح الدین کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں FPSC کے ذریعے پرنسپل/ہیڈ ماسٹر (BPS-19) پر تعیناتی پر۔

👏 سر محمد عثمان کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں FPSC کے ذریعے پرنسپل/ہیڈ ماسٹر (BPS-18) پر تعیناتی پر۔

👏 سر عبیداللہ کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں اسسٹنٹ پروفیسر (BPS-18) کے عہدے پر تعیناتی پر۔ آپ اس سے قبل لاہور میں NTDC/WAPDA میں اسسٹنٹ مینیجر (BPS-17) کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

آپ تینوں کی یہ شاندار کامیابیاں ہمارے خطے کے نوجوانوں کے لیے حوصلہ اور امید کا پیغام ہیں۔ 🌿✨ دعا ہے کہ اللہ آپ سب کو مزید ترقی، عزت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔
اسلاف بلتستان

🎉 Congratulations, Habibullah Aslaf Member⁩ , on securing admission with a scholarship at the INTERNATIONAL CENTER for C...
27/08/2025

🎉 Congratulations,
Habibullah Aslaf Member⁩ , on securing admission with a scholarship at the INTERNATIONAL CENTER for CHEMICAL and BIOLOGICAL SCIENCES (ICCBS), University of Karachi, for an MPhil in Molecular Medicine and Drug Research. 🌟
This is truly a remarkable achievement and a proud moment for you. May this new journey of learning and research bring you endless success, growth, and discoveries. Ameen! 🙌✨

دلی مبارکبادWell done team aslaf 🙌👍یہ لمحہ نہایت فخر کا ہے کہ ہماری کمیونٹی کا ایک ہونہار طالبعلم جی سی یونیورسٹی لاہور ...
26/08/2025

دلی مبارکباد
Well done team aslaf 🙌👍
یہ لمحہ نہایت فخر کا ہے کہ ہماری کمیونٹی کا ایک ہونہار طالبعلم جی سی یونیورسٹی لاہور میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوا — جو کہ واقعی ایک شاندار کامیابی ہے۔

یہ کامیابی طالبعلم کی محنت، لگن اور جذبے کا نتیجہ ہے، ساتھ ہی ٹیم ASLAF کی رہنمائی، حوصلہ افزائی اور
مسلسل سپورٹ کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی بدولت یہ خواب حقیقت بنا۔

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 💐  نو عمر ہونہار طالبعلم 'ذوالقرنین عزیز' کو، جس نے ایف بی آئی ایس ای پری میڈیکل (فرسٹ ایئر) ...
26/08/2025

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد 💐
نو عمر ہونہار طالبعلم 'ذوالقرنین عزیز' کو، جس نے ایف بی آئی ایس ای پری میڈیکل (فرسٹ ایئر) کے امتحان میں 95٪ نمبر حاصل کر کے اپنے والدین اور خاندان کا نام روشن کیا۔
الحمدللہ 🤲✨"**

الحمدللہ ثم الحمدللہ!آج اسلاف بلتستان کے زیرِ اہتمام ہائی اسکول غواڑی میں ایک بامقصد اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گی...
08/08/2025

الحمدللہ ثم الحمدللہ!
آج اسلاف بلتستان کے زیرِ اہتمام ہائی اسکول غواڑی میں ایک بامقصد اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نعتیہ مقابلہ اور کیریئر کونسلنگ سیشن شامل تھے۔

اس خوبصورت تقریب میں غواڑی اور کورو کے مختلف اسکولوں سے آئے ہوئے طلباء و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
اس موقع پر اساتذہ کرام، معزز سماجی شخصیات، موٹیویشنل اسپیکرز اور سینئر طلباء نے بھی شرکت فرمائی اور نوجوانوں کو ان کے تعلیمی و پیشہ ورانہ سفر میں رہنمائی فراہم کی۔
۔
الحمدللہ، ہر لحاظ سے یہ ایک کامیاب، باوقار اور یادگار
پروگرام ثابت ہوا۔
ہم ہائی اسکول غواڑی اور تمام تعاون کرنے والے اداروں، اساتذہ و نوجوانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خصوصی شکریہ وقاص واسُو اور اسرار اسّو کا، جن کی محنت سے یہ تقریب کامیاب ہوئی۔

اسلاف بلتستان

Address

Gilgit Baltistan
Lahore
54770

Telephone

+923132940541

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ASLAF Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share