19/03/2024
تقریب برائے عالمی ماحولیاتی ہفتہ 2024
مورخہ 19 مارچ 2024بروز منگل
گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج برائےخواتین ،کوپرروڈ،لاہور،
پروگرام کا آغاز 10:00 بجے
گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ، کوپرروڈلاہور میں عالمی ماحولیاتی ہفتہ کی تقریب منعقد کی گئ ڈاکٹر فرخ نوید ،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، پنجاب ، مہمان خصوصی مدعو تھے۔جب کہ پروفیسر ڈاکٹر سیدانصر اظہر ،ڈی پی آئی کالجز، چئیر مین لاہوربورڈ ،محمد زاہد میاں ،ڈائریکٹر آف کالجز لاہور نے بطور مہمانانِ اعزاز شرکت کی ۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز نے مہمانوں کے ہمراہ کالج کا دورہ کیا اورشجر کاری مہم کاآغاز کیا ، پودے لگائے اور ملک کی خوشحالی اور ترقی کی دعا کی اوراس موقع پر وائس پرنسپل ڈاکٹر ملیحہ شمیم، پروفیسر عظمیٰ احد، ڈاکٹر سعد یہ اسلم، پروفیسر ہما ممتاز، ڈاکٹر زیب النساء سرویا بھی موجود تھیں ۔ٹری پلانٹیشن ڈرائیو پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شاہدرہ ریزرو فاریسٹ سے کالج میں 200 پودے بطور تحفہ دے کر ماحول دوستی کا ثبوت دیا گیا۔ اس موقع پر کالج کے شعبہ زوالوجی ، شعبہ کیمسٹری ، شعبہ ایجوکیشن ، شعبہ سوشل ورک، شعبہ فائن آرٹس ، کی طالبات نے مختلف ما ڈلز کے ذریعے شجرکاری کی اہمیت کو واضح کیا اور ماحولیاتی آلودگی کے تباہ کن اثرات پر روشنی ڈالی۔ اس دن کی مناسبت سے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ نے ایک مقابلے کا انعقاد کیا جس میں طالبات کی کثیر تعداد نے حصہ لیا طالبات نے پینٹنگز کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کے مختلف پہلوؤں کو عیاں کیا۔ مہمان خصوصی و مہمانان اعزاز نے اس دن کی مناسبت سے مختلف سرگرمیوں کو سراہا طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔ مزید برآں ڈاکٹر فرخ نوید نے زوالوجی ڈیپارٹمنٹ کو محمود بوٹی پارک کے تفریحی دورے کی ہدایت کی اس موقع پر ماحولیاتی آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج ہذا کے اساتذہ اور طالبات نے بھرپور شرکت کی سیکرٹری فرخ نوید صاحب نے اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز کی کارکردگی کو سراہا اور مبارک باد پیش کی۔