05/07/2025
✧✿✧ یومِ عاشورہ کے روزے کی فضیلت ✧✿✧
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رضي الله تعالى، أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: صِيَامُ يَوْمِ عَاشُورَاءَ إِنِّي أَحْتَسِبُ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُكَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِي قَبْلَهُ".
(سنن الترمذی : ۷۵۲)
✿ (١٠ محرم الحرام کے روزے کی فضیلت)
حضرت ابو قتادہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”میں اللّٰه تعالیٰ سے اُمید رکھتا ہوں کہ عاشورہ کے دن کا روزہ ایک سال پہلے کے گناہ مٹا دے گا“۔
✿ (محرم کی دسویں تاریخ کو یومِ ”عاشوراء“ کہتے ہیں)۔
اس روزے کے اور بھی فضائل ہیں، اس روزے کے بارے میں آپ ﷺ نے فرمایا: کہ تم عاشورہ کا روزہ رکھو اور یہود کی مخالفت کرو۔ اس طرح کہ اس کے ساتھ ایک دن پہلے (نویں محرم) یا ایک دن بعد (۱١ محرم) کا روزہ بھی رکھو۔
(ترمذی شریف : ۷۵۲)
•┈┈┈┈┈••✧✿✧••┈┈┈┈┈•