14/09/2024
ایک محبت بھری نعت
نام محمد ﷺ سے جب سب الفاظ مہکنے لگتے ہیں
سرد قلب ذکر نبی سے سب دَہکْنے لگتے ہیں
قید گناہی میں نفس کے اداس پرندے ہیں
نبی کا نام لیتا ہوں ، سبھی چہکنے لگتے ہیں
ہرنی رحمت پہ مرتی تھی پنچھی گزارش کرتے تھے
نبی کے ہیں معجزے الگ، پتھر بھی بولنے لگتے ہیں
شاخ کو پیڑ کی تھاما تو پیچھے اونٹ سا چلتا تھا
*حدیث* سنائیں جنگل کو تو درخت مچلنے لگتے ہیں
سب جہانوں پہ رحمت وہ حوز کوثر کے مالک
پیالے میں ہاتھ رکھ دیں تو چشمے ابلنے لگتے ہیں
ممبر کا وہ سوکھا تنا، جو بچڑا تو بِلَکْتا تھا
نبی کو چھو نا پائیں تو شجر ترسنے لگتے ہیں
ان کے نام سے جو نام بھی منسوب ہو جائیں اگر
محبت کی اک نظر کر دیں تو بخت چمکنے لگتے ہیں
ماجد چشم نم ہے کیوں، کیسی عجیب برکھا ہے
نبی کا ذکر کرتا ہوں تو ابر برسنے لگتے ہیں۔
(ماجد طایر)