Meraj Ul Huda

Meraj Ul Huda

Share

A prestigious center of academic excellence and research, dedicated to education, training, and the interpretation of Islamic teachings.

15/05/2026

اللہ تعالیٰ آپ کی آمد کو ادارہ کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے اورآپ کے ذریعے طلبہ کو دینِ اسلام کی صحیح تعلیم و تربیت نصیب ہوآمین

18/04/2026

الحمدللہ ۔ آج بروز ہفتہ 18/4/2026ادارہ کے 17ویں سٹوڈنٹ عزیزم سید فہد حیدر کاظمی ، اس کے والدین ، اہل خانہ اور بالخصوص اس عظیم موقع پر ادارہ کے جملہ معاونین و معتقدین اور محبین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اللہ تعالیٰ ادارہ کو مزید برکتیں عطا فرمائے اور دین متین کی خدمت کا بہترین اور روشن مرکز بنائے آمین یارب العالمین

17/04/2026

الحمدللہ ۔کل بروز جمعرات 16/4/2026ادارہ کے 16ویں سٹوڈنٹ عزیزم سیف علی کو حفظ کی سعادت نصیب ہوئی ۔ اس موقع پر ادارہ کے جملہ معاونین و معتقدین اور محبین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اللہ تعالیٰ ادارہ کو مزید برکتیں عطا فرمائے اور دین متین کی خدمت کا بہترین اور روشن مرکز بنائے آمین یارب العالمین

Photos from Meraj Ul Huda's post 17/04/2026

الحمدللہ ۔ادارہ کے 16ویں سٹوڈنٹ عزیزم سیف علی کو حفظ کی سعادت نصیب ہوئی ۔ اس موقع پر ادارہ کے جملہ معاونین و معتقدین اور محبین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اللہ تعالیٰ ادارہ کو مزید برکتیں عطا فرمائے اور دین متین کی خدمت کا بہترین اور روشن مرکز بنائے آمین یارب العالمین

15/04/2026

میں اکیلا ہی چلا تھا سوۓ منزل
لوگ ملتے گئے اور کارواں بنتا گیا

الحمدللہ ثم الحمدللہ! دورِ طالبِ علمی میں جس عظیم ادارے کا خواب آنکھوں میں سجایا تھا، آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسی خواب کی تعبیر قدم بہ قدم سامنے آ رہی ہے۔ یہ سفر ابتدا میں تنہا تھاوسائل کم تھے مگر حوصلہ بلند تھا اور یقین صرف اللہ رب العزت کی ذات پر تھا۔ کئی مواقع پر ایسا محسوس ہوا کہ راستہ مشکل ہے، مگر ہر مرحلے پر اللہ تعالیٰ نے غیب سے مدد فرمائی اور ہمت کو تازگی بخشی۔ آج اسی ربِ کریم کی عطا ہے کہ وہ لوگ بھی مل رہے ہیں جو اس مشن کو سمجھتے ہیں اس کے ساتھ محبت رکھتے ہیں اور اس خدمتِ دین میں شریک ہونے کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں۔ یقیناً یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص انعام ہے کہ نیت سچی ہو تو اللہ خود اسباب پیدا فرما دیتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس ادارہ کو مزید استحکام، ترقی، قبولیت اور خیرِ کثیر عطا فرمائے اور اسے دین کی روشن خدمت کا ذریعہ بنا دےآمین یا رب العالمین۔
راقم الحروف ۔
افتخار حسین تونسوی از معراج الھدیٰ اسلامک انسٹیٹیوٹ باغبانپورہ لاہور 15/4/2026

Photos from Meraj Ul Huda's post 10/04/2026

کل بروز جمعرات، 9 اپریل 2026 کو دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی لاہور برانچ کے معزز طلباء کرام نے معراج الہدی اسلامک انسٹیٹیوٹ، باغبانپورہ (نزد شالیمار پولیس اسٹیشن) میں تشریف لائے اس موقع پر طلباء نے اپنے محترم و مکرم استادِ گرامی، قبلہ افتخار حسین صاحب کے ساتھ نہایت خوشگوار وقت گزارا۔

اس ملاقات کے دوران پانچ سال قبل حاصل کی جانے والی علمی یادیں، درسی کتب اور وہ حسین لمحات تازہ کیے گئے جو آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔ یہ نشست محبت، ادب اور علم کے خوبصورت امتزاج کی آئینہ دار رہی۔

بارگاہِ الٰہی میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام طلباء کرام کو دین و دنیا میں کامیابیوں سے سرفراز فرمائے، اور ہمارے محترم استادِ گرامی کو صحت و عافیت کے ساتھ دراز، بابرکت عمرِ خضری عطا فرمائے۔ آمین۔

21/03/2026

معراج الھدیٰ اسلامک انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد میاں محمد دین قادری ،میں عید الفطر2026 کی نماز کی ادائیگی کی عکس بندی
محمد دین کالونی باغبانپورہ لاہور

20/03/2026

جامع مسجد میاں محمد دین قادری میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی عکس بندی20/3/2026

Photos from Meraj Ul Huda's post 20/03/2026

معراج الھدیٰ اسلامک انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد میاں محمد دین قادری ،محمد دین کالونی باغبانپورہ لاہور کے معتکفین حضرات کو اور ادارہ کے پندرھویں حافظ محمد احمد بن حافظ محمد شاہد صاحب نے تکمیل قرآن مجید کیا اور حافظ محمد حذیفہ بن ملک محمد اعظم لیاقت نے اشراق اور اوابین میں قرآن پاک مکمل کیا سب کو بہت بہت مبارک باد

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address

Shalimar Bagbanpura Lahore
Lahore
54000