*مائیں ہی نسل سنوارتی ہیں*
(ایک قابل رشک واقعہ)
ایک معلم قرآن انتہائی نصیحت آموز واقعہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں: ایک بچہ میرے پاس آیا جو مدرسے میں داخلہ لینے کا شدید خواہشمند تھا۔
میں نے اس سے پوچھا: بچے! آپ کو قرآن کا کچھ حصہ زبانی یاد ہے؟ بچے نے کہا: جی۔
میں نے اس کا امتحان لیتے ہوئے کہا: پھر آپ مجھے تیسواں پارہ سنائیں۔
اس نے مجھے تیسواں پارہ زبانی سنا دیا۔
میں نے پوچھا: آپ کو سورۃ الملک بھی یاد ہے؟
اس نے مجھے سورۃ الملک بھی سنادی۔
مجھے بڑا تعجب ہوا کہ اس چھوٹے سے بچے نے کم سنی کے باوجود قرآن کریم کا کچھ حصہ حفظ کیا ہوا ہے۔
میں نے اس سے سورۃ النحل سنانے کو کہا تو اسے وہ بھی یاد تھی۔۔
جوں جوں وہ میرے سوالات کا جواب دے رہا تھا، میری حیرانی بڑھتی جا رہی تھی۔
میں نے سوچا کہ اب اس سے بڑی سورتوں کے متعلق پوچھتے ہیں۔ میں نے کہا: آپ کو سورۃ البقرہ بھی یاد ہے؟
اس نے ”ہاں“ میں جواب دیا اور ساتھ ہیں کسی غلطی کے بغیر سورۃ البقرہ بھی زبانی سنا ڈالی۔
میں نے متعجب ہو کر پوچھا: بچے! لگتا ہے آپ نے پورا قرآن حفظ کر رکھا ہے؟
اس نے کہا: جی۔ یہ سنتے ہی فرط مسرت سے میری زبان سے بے ساختہ سبحان اللّٰہ ، ماشاءاللہ، تبارک اللہ کے الفاظ ادا ہونا شروع ہوگئے۔
میں نے اس سے کہا: آپ کل میرے دفتر آجائیے گا اور ساتھ اپنے سرپرست کو بھی لیتے آئیے گا۔
میں بچے کے جانے کے بعد حیرت و استعجاب کے سمندر میں ڈوبا رہا اور دل ہی دل میں تانے بانے بنتا رہا کہ یقینا اس کے والد صاحب دین کے پابند، نیک سیرت اور قرآن سے شدید محبت رکھنے والے ہوں گے جس کے نتیجے میں اس نے اپنے بچے کو اتنی چھوٹی عمر میں قرآن یاد کرا دیا ہے۔
مجھے اس وقت حیرانی کا شدید جھٹکا لگا جب وہ کل صبح اپنے والد صاحب کو لے کر آیا تو اس کے والد صاحب ظاہری شکل و صورت سے بالکل بھی متبع سنت اور پابند شریعت نہیں لگ رہے تھے۔
اس بچے کے باپ نے میری پریشانی اور استعجاب کو بھانپ لیا اور فورا بولا: میں جانتا ہوں کہ آپ میرے اس بچے کا والد ہونے کی وجہ سے حیران و ششدر ہو رہے ہیں۔۔ میں ابھی آپ کی حیرت ختم کیے دیتا ہوں۔۔ اصل بات یہ ہے کہ اس بچے کے حفظ قرآن کے پیچھے اس کی والدہ کا ہاتھ ہے جو بچوں کی تربیت کے حوالے سے ایک ہزار آدمیوں کے برابر ہے۔۔
آپ یہ بات سن کر مزید حیران ہوں گے کہ میرے تین بیٹے ہیں اور سب قرآن کے حافظ ہیں۔
میری سب سے چھوٹی بیٹی چار سال کی ہے اور وہ بھی تیسواں پارہ حفظ کر چکی ہے۔
میری حیرانی انتہا کو پہنچ چکی تھی۔۔ میں نے پوچھا: یہ کیسے ممکن ہے!! چار سال کی بچی نے تیسواں پارہ کیسے یاد کر لیا ہے؟!
*اس نے جواب دیا: بچوں کی والدہ کا طریقہ کار یہ ہے کہ جب بچہ بولنا شروع کرتا ہے تو وہ اسے قرآن یاد کروانا اور حفظ قرآن کا شوق دلانا شروع کردیتی ہے۔۔*
*وہ بچوں کا مقابلہ کرواتی ہے اور کہتی ہے کہ جو سب سے پہلے یہ سورۃ یاد کرے گا، رات کا کھانا اس کی پسند کا بنے گا۔۔*
*جو سب سے پہلے پارہ حفظ کرے گا، ہم ویک اینڈ پر اس کی پسند کی جگہ جائیں گے۔۔*
*جو سب سے پہلے قرآن ختم کرے گا، ہم سالانہ چھٹیاں اس کے منتخب کردہ علاقے میں گزارنے جائیں گے۔۔*
یوں بچے اپنے اپنے شوق کی تکمیل کے کیے حفظ قرآن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
*جی ہاں، ایسی نیک مائیں ہی گھر سنوارتی ہیں*
*امام بخاری رحمہ اللّٰہ کے امیر المومنین فی الحدیث بننے کے پیچھے ان کی والدہ ہی کی کاوشیں تھیں*
*امام شافعی رحمہ اللّٰہ کے عظیم فقیہ و محدث بننے کے پیچھے ان کی والدہ ماجدہ کی جہود مسعودہ تھیں*
*امام مالک رحمہ اللّٰہ کے امام دار الہجرہ کے منصب عالی پر فائز ہونے کے پیچھے ان کی والدہ محترمہ کا ہاتھ تھا*
*امام احمد بن حنبل کے امام اہل السنۃ و الجماعۃ کا لقب حاصل کرنے کے پیچھے ان کی والدہ محترمہ کی محنتیں تھیں*
*یاد رکھیے! نیک اور صالح عورت نصف معاشرہ نہیں ہوتی بلکہ معاشرے کی بنیاد اور ستون ہوتی ہے۔*
*میری امت کی ماؤں کو معاشرے کو کار آمد اور دین کے نور سے آراستہ افراد فراہم کرنے کے لیے امت بننے کی ضرورت ہے۔۔ اگر مائیں امت بننے کا تہیہ کر لیں تو قوم کو بام عروج پر پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔*
AL-Haadi QURAN Academy
Welcome to AL-HAADI QURAN ACADEMY. Alhumdulillah, We offer valuable instructional courses like Quran
30/07/2022
موسم برسات کی ایک خوراک
برسات کے موسم میں بارش کے بعد عموما ایک نبات( جسے آپ سبزی کہ سکتے ہیں ) قدرتی طور پر زمین کو پھاڑ کر نکلتی ہے اردو میں کھمبی اور انگریزی میں اسے مشروم کہتے ہیں۔
حدیث شریف میں اسے من و سلویٰ میں سے شمار کیا گیا ہے اور اس کے پانی کو آنکھوں کی شفاء یابی قرار دیا گیا ہے
عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَفِی یَدِہِ أَکْمُؤٌ ، فَقَالَ : ہَؤُلاَئِ مِنَ الْمَنِّ ، وَہِیَ شِفَائٌ لِلْعَیْنِ۔
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لائے۔ آپ ﷺ کے دست مبارک میں کھمبیاں تھیں۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: " یہ کھمبیاں منّ میں سے ہیں اور یہ آنکھ کے لے شفاء ہیں۔ "
(مصنف ابن ابی شیبہ 24161)
حضرت جابر بن عبداللہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے زمانے میں کھمبیاں بہت زیادہ ہوا کرتی تھی تو بعض صحابہ کرام کہنے لگے کہ یہ زمین کے چیچک ہیں( یعنی جس طرح انسان سے بیماری میں چیچک نکلتا ہے گویا یہ بھی زمین کی بیماری میں اس سے نکلتی ہے) اور انہوں نے اسے کھانے سے انکار کردیا یہ بات رسول اللہﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے منبر پر کھڑے ہوکر فرمایا کہ لوگوں کو کیا ہوگیا ہے جو یہ گمان کرتے ہیں کہ کھمبی زمین کا چیچک ہے، خبردار سنو یہ زمین کا چیچک نہیں بلکہ من و سلویٰ سے ہے اور اسکے پانی میں آنکھوں کے لئے شفاء ہے
[شرح مشكل الآثار، ٣٦٧/١٤]
علامہ ابن حجر عسقلانی علیہ الرحمہ کمأة کی تعریف میں لکھتے ہیں کہ یہ ایک ایسی سبزی ہے جو تنا اور پتوں کے بغیر ہوتی ہے اور زمین میں بغیر بوئے پائی جاتی ہے
[فتح الباري لابن حجر، ١٦٣/١٠]
اس کا پانی آنکھوں کے لئے شفاء ہے اب آیا بغیر خالص پانی آنکھوں کے لئے شفاء ہے یا کسی دوائی وغیرہ میں ملایا جائے تب شفاء ہے تو علامہ نووی اس بارے میں لکھتے ہیں کہ
صحیح اور درست بات یہ ہے کہ اس کا پانی مطلقا آنکھوں کے لئے شفاء ہے کہ پانی کو نچوڑ کر آنکھوں پر لگایا جائے اپنے زمانے میں، میں نے اور میرے علاؤہ لوگوں نے دیکھا کہ وہ ایک نابینا تھے جن کی آ نکھوں کی بینائی چلی گئی تھی انہوں نے اپنے آنکھوں پر کھمبی کا خالص پانی لگایا تو وہ شفایاب ہوگئے اور ان کی آنکھیں ٹھیک ہوگئی اور وہ شخصیت علامہ شیخ کمال بن عبد اللہ دمشقی علیہ الرحمہ تھے،جہنوں نے حدیث پاک پر اعتماد کرتے ہوئے اور حدیث سے تبرک کی نیت سے کھمبی کا پانی استعمال فرمایا تھا
[النووي، شرح النووي على مسلم، ٥/١٤]
ان تمام فضائل کے ساتھ ساتھ اس کا سالن بھی بڑا مزیدار اور لذید بنتا ہے ذائقہ بھی گوشت جیسا ہوتا ہے
آپ کے علاقے میں اگر کہیں پائی جاتی ہے تو ایک بار کھاکر ضرور دیکھئے گا
27/07/2022
دیکھنے میں تو ایسا لگتا ہے جیسے بڑی ہی مہارت کے ساتھ اسٹیل یا کسی دھات سے بنایا گیا یہ کوئی چھوٹا سا کھلونا ہے مگر آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ
یہ کوئی کھلونا نہیں بلکہ Chrysina limbata نامی یہ کیڑا کوسٹا ریکا، میکسیکو اور جنوبی امریکہ کے برساتی جنگلات (Tropical Rainforest) میں پائے جانے والے بیٹل (Bettle) کی ایک قسم ہے۔
رب کی تخلیق کردہ اس مخلوق کی چمک دمک، بناوٹ اور بےپناہ خوبصورتی کسی "فن پارے" سے کم نہیں اور انسان بےاختیار سبحان اللہ پکار اٹھتا ہے۔
”اللہ تعالی کسی ملک کی اتنی ہی حفاظت کرتا ہے جتنی اس ملک کے باشندے اللہ تعالی کی شریعت کی حفاظت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ کے احکامات کی حفاظت کرو، اللہ تمہاری حفاظت کرے گا۔“
(شيخ صالح العصيمي حفظه الله)
05/06/2022
سوال:
گرمیوں کی چھٹیوں کو بچوں کے لئے کیسے مؤثر بنایا جاۓ؟
جواب:
اس قیمتی وقت کو زیادہ تر کوئی بات نہیں چھٹیاں ہے سوچ کر ضائع ہی کیا جاتا ہے۔۔۔ بچوں کی روٹین خراب کر دی جاتی ہے رات دیر تک جاگنا صبح دیر سے اٹھنا معمول بنا لیا جاتا ہے، پڑھائی کے نام پر وہی سکول کا ہومورک اور لاڈ کے نام پر سارا دن سکرین (موبائل،لیپ ٹاپ، ٹیوی)
اس قیمتی وقت کو کیسے بہترین طریقے سے استعمال کیا جاۓ کے بہت سے فوائد حاصل ہو سکیں؟ اس کا جواب پیش خدمت ہے:
✍️ سب سے پہلے بچوں کو گھر کے کام اور سلیقہ سیکھائیں یہ سوچے بغیر کے یہ لڑکا ہے یہ کیوں کرے۔
ڈیسپلین سکھائیں۔۔ کہتے ہیں
charity begins t home
اکثر والدین کو یہ شکایت ہوتی ہے کے بچے اپنی چیزیں جگہ ہر نہیں رکھتے، گھر میں اٹھ کر پانی بھی نہیں پیتے، کسی کام میں دلچسپی نہیں لیتے۔
یہ سکل بہت اہم ہے کے چاہے لڑکا ہے یا لڑکی اس میں یہ ڈسپلین اور سلیقہ ہونا بہت ضروری ہے۔۔
مشکل وقت میں اپنے لئے کھانے کے نام پر کم از کم ایک انڈا اور چاۓ کا ایک کپ بنانا تو لڑکوں کو بھی آنا ہی چاہئے۔
اپنے کام اپنے ہاتھ سے کرنے کی عادت دونوں میں ہونی چاہئے تاکہ وہ کسی پر بوجھ نہ بنے۔
سکول جانے والے دنوں میں بچوں کے پاس اتنا ٹائم نہیں ہوتا اس لئے چھٹیوں میں سکھائیں تاکہ وہ ان سکلز میں مہارت حاصل کر لیں اور پھر سکول گوائنگ ڈیز میں بھی ان سکلز کو ٹائم منیجمنٹ کے ساتھ استعمال کر سکے۔۔۔
✍️بچوں کو ٹائم منیجمنٹ سکھائیں ہر کام کے لئے ٹائم بتائیں کے یہ اتنی دیر میں ہو سکتا ہے مشین نہیں بنانا لیکن ایک گول دینا ہے۔کسی بھی ٹاسک کے لئے وقت بتائیں کے اس کو کرنے کے لئے آپ کے پاس اتنا وقت ہے۔ وقت پہلے تھوڑا زیادہ بتائیں اور آہستہ آہستہ کم کرتے جائیں۔۔۔
یاد رہیں یہ صرف سکھانے کے لئے ہے مشین بنانے کے لئے نہیں اس لئے ڈانٹ ڈپٹ نہ کریں بلکہ حوصلہ افزائی سے سکھائیں۔
✍️ممکن ہے تو بچوں کو قرآن کی تعلیم و تفسیر کے کسی کورس میں داخل کروا دیں ۔۔ بچوں کی عمر کی مناسبت سے بہت سے ایسے آنلائن کورسز اب تشکیل ہو چکے ہیں ۔۔
✍️بچوں کو لینگویج کورسز کروائیں میرے خیال میں عربی زبان لازمی سکھائیں ، انگریزی، چائینیز، جرمن وغیرہ یا جو بھی زبان آپ کے بچے کو سیکھنے میں دلچسپی ہو۔
مختلف زبانیں بولنے اور سیکھنے والے بچے دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔۔
✍️بچوں کو ان کی پسند کی کوئی سکل سکھائیں جیسے
Painting, writing, calligraphy, swimming,karate, gymnastics, swimming etc
اوپن اینڈ جو بھی آپ کا بچہ سیکھنا چاہے ضرور سکھائیں۔
✍️رات دیر تک جاگنے اور صبح دیر تک سونے کی عادت نہ بنائیں بلکہ ان کی روٹین سیٹ کریں جو ڈسپلین کا ہی حصہ ہے۔
✍️نماز کی پابندی سکھانے کے لیے بھی چھٹیاں انتہائی موثر ثابت ہو سکتی ہیں.
✍️بچوں میں healthy habits ڈیویلپ کریں جیسے کے
Reading, physical activities, walk, exercise etc
✍️ بچوں کو کمپیوٹر لٹریسی کا کوئی کورس کروائے۔
✍️ایسے کورسز کروائیں جس سے بچے کی creative abilities کو پالش کیا جا سکے اور کسی سکل کو سیکھا جا سکے۔
✍️اس کے علاوہ آپ بچوں کی عمر کے مطابق انہیں فری لانسنگ کا کوئی کورس بھی سکھا سکتے ہیں۔
✍️اب آپ میں سے اکثر لوگ یہ سوچ رہیں ہو گے کے ایسے کورسز آپ کے علاقے میں کروائے نہیں جاتے تو کیسے کروائی تو جناب آنلائن ایسے بہت سے ادارے ہیں جہاں آپ بچوں کو انرول کروا سکتے ہیں اور فائدہ اٹھا سکتے ہیں
اکثر لوگ ان کورسڑکی فیس کا سوچ رہیں ہو گے تو ایسے بہت سے ادارے ہیں جو یہ کورسز فری آف کاسٹ کروا رہے ہیں اور اگر آپ کو ایسا کوئی ادارہ نہیں ملتا تو جناب
یوٹیوب کب کام آئے گی۔۔ مجھے لگتا ہے اگر ہم یوٹیوب کا مثبت استعمال کریں تو اس سے بڑی یونیورسٹی کوئی نہیں ہے۔۔۔
اب آپ سوچیں گے کے یوٹیوب سے کریں تو سرٹیفکیٹ نہیں ملے گ تو جناب سرٹیفکیٹ سے زیادہ آپ کا پورٹ فولیو اہم ہوتا ہے جو آپ خود بناتے ہیں۔۔۔ اور سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں وہ ہی آپ کا سرٹیفیکیٹ۔۔۔!!!
یاد رہے یہ بات میں نے صرف سکل لرننگ کے حوالے سے کی ہے ڈگری کے حوالے سے نہیں۔۔
✍️بچوں کو نانی، ماموں،خالہ ،چاچو پھپھو وغیرہ کے گھر کے علاوہ کہیں سیر وتفریح پر بھی ضرور لے کر جائیں....
05/06/2022
*آم کھائیں اور اس پر کولڈ ڈرنکس نہ لیں*
کچھ دوستوں نے آم کھانے کے بعد کولڈ ڈرنک پی لی اور تھوڑی دیر بعد ھی وہ سب بے چین اور بے ہوش ہونے لگے۔ ہسپتال لے جانے پہ ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آم کھانے کے بعد کوئی کولڈ ڈرنک یا سافٹ ڈرنک نہیں پینا چاہیے۔ آم میں موجود سائٹرک ایسڈ اور کولڈ ڈرنکس میں موجود آرگینک ایسڈ مل کر زہریلا مواد بناتے ہیں جس سے موت واقع ھو سکتی ھے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Lahore
54000