04/02/2024
ہمارے ہاں کوکنگ آئل کے اندر فرائی چیزیں کر کے کھانے کے تقریباً ہم سبھی شوقین ہیں لیکن کیا آپ لوگ جانتے ہیں اگر اس تیل میں ہم لوگ بار بار چیزوں کو فرائی کریں جو ایک بار ہم نے پہلے استعمال کیا تھا اور پھر دوبارہ ایک دو دنوں کے بعد اس کا استعمال کیا تو وہ کتنا مضر ہو سکتا ہے ہماری صحت کے لئیے؟
ہیلتھ ایکسپرٹ کا کہنا ہے اگر آپ کوئی ایسا تیل دوبارہ استعمال کرتے ہیں چیزوں کو فرائی کرنے کی غرض سے جسے ایک بار استعمال کر کے آپ نے اسے پھر فریج میں نہیں رکھا صاف کر کے اور واپس اس کو دوبارہ استعمال کیا ہے تو وہ anaerobic ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے پھر اس کے اندر کلوسٹروڈیم اور بوٹولینیم کی پیدوار شروع ہو جاتی ہے جو کے بعد میں پھر بدہضمی کی وجہ بن سکتی ہے آپ کے جسم کے اندر۔
اس کے علاوہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے وہ فرائی آئل جو تین بار سے زیادہ استعمال کیا جائے چیزوں کو اس کے اندر فرائی کرنے کی غرض سے اس کی وجہ سے انسانی جسم میں فری redicals کا آضافہ ہوتا ہے جس سے پھر تیزابیت بڑھتی ہے جو وجہ بنتی ہے ہارٹ اٹیک کی یا شوگر کی۔ اس تیزابیت کی وجہ سے آپکا قوت مدافعت بھی کمزور ہو جاتا ہے۔
ہیلتھ ایکسپرٹ کا یہ بھی کہنا ہے جب آپ کوکنگ آئل کو بار بار گرم کرتے ہیں چیزوں کو اس کے اندر فرائی کرنے کی غرض سے تو اس کے اندر adlehydes پیدا ہوتا ہے۔ یہ ایک قسم کا زہر یوتا ہے جو کے پیدا کرتا ہے کینسر سیلز انسانی جسم کے اندر۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے جب آپ ایسا کوئی آئل دوبارہ استعمال کرتے ہیں ٹھندا ہونے کے بعد اور اگر اس کے اندر کوئی فورڈ کے ٹکڑے باقی بچ گئے ہیں تو بعد میں یہ خوراک کے ٹکڑے پھر مختلف انفیکشن پھیلاتے ہیں انسانی جسم کے اندر جس سے مختلف کینسر کے سیلز پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ ایسا آئل جسم کے اندر ہارٹ برن، acidity اور خوراک کے ہاضمے کے مسائل بھی پیدا کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جب آپ کوکنگ آئل کو دوبارہ استعمال کرتے ہیں تو اس کے اندر ٹرانس فیٹ ایسڈ کا آضافہ ہوتا ہے جس سے آپکا کولیسٹرول بھی بڑھ سکتا ہے جس سے پھر دل کی بیماریاں بڑنے کا خطرہ بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔۔۔
نوٹ: کوکنگ آئل کو استعمال کریں لیکن کوشش کریں کے تین بار سے زیادہ اس کا استعمال نا کریں اور جب آپ آئل کا ایک بار استعمال کر لیتے ہیں تو اس کو اچھی طرح صاف کر کے اس کو ٹھنڈا کر کے کسی فریج میں سٹور کریں۔ ایسا کرنے سے پھر آپ اس کا محفوظ طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں دو بار اور۔ اس سے زیادہ اسے استعمال نا کریں شکریہ۔
04/01/2024
04/01/2024
31/12/2023
31/12/2023
27/05/2023
26/05/2023
26/05/2023
26/05/2023
26/05/2023
25/05/2023