Mufti Sajid Attari

Mufti Sajid Attari This page is created to spread the knowledge of sharia through Q & A sessions or posting videos or texts.

علم و ادراک کے درجات امام اہل سنت امام احمد رضا خان رحمہ اللہ کی تحقیق سے مستفاداس پوسٹ کے بنانے میں اے آئی سے مدد لی گئ...
12/09/2026

علم و ادراک کے درجات
امام اہل سنت امام احمد رضا خان رحمہ اللہ کی تحقیق سے مستفاد

اس پوسٹ کے بنانے میں اے آئی سے مدد لی گئی ہے۔ اے آئی کا اچھا استعمال کریں۔ اور سیکھ کر استعمال کریں۔ آپ کے بہت سے کاموں میں آسانی ہو گی۔ عام طور پر لوگ بغیر سیکھے بس چیٹ کی حد تک استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اس سے بہت سے مفید کام لئے جا سکتے ہیں۔ الحمد للہ میں نے اس کی مدد سے دو اہم سافٹ ویئرز (موبائل ایپز) بھی بنائے ہیں۔(تفصیل پھر کبھی) حالانکہ مجھے ایپ یا سافٹ ویئر ڈویلمنٹ بالکل نہیں آتی۔

31/08/2026

الحمد للّٰہ عزوجل! دارالافتاء اہلِ سنت کے شعبہ حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل اور دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے کورس Certificate Course in Halal Food کا تیسرا لیکچر 30 اگست 2026، بروز اتوار منعقد ہوا۔
اس لیکچر کا موضوع ”حلال اور اس کی اہمیت، اہم اصطلاحات و قوانین “ تھا۔ یہ خصوصی لیکچر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ M***i Sajid Attari صاحب نے دیا۔
اس لیکچر میں درج ذیل مباحث پر گفتگو ہوئی :
• حلال کی اہمیت و ضرورت اور حرام کی نحوست
• جدید صنعت میں حرام اجزاء کی ملاوٹ کے چیلنجز
• احکام فقیہہ کی 11 اقسام
• حرمت کے اسباب اور اور شرعی اصول و ضوابط
• حلال، طیب اور خبیث کی وضاحت
• نباتات، جمادات اور حیوانات کے متعلق شرعی احکامات
الحمدللہ! لیکچر میں تقریباً90 شرکاء نے شرکت کی۔
اللہ عزوجل ہمیں حرام سے بچنے اور حلال اشیاء کو ہی اپنانے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین
Halal Research & Advisory Council (HRAC)

25/08/2026

ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم چمکا دینے والا سورج بن کر تشریف لے آئے
لہذا ان پر خوب خوب درود بھیجو

25/08/2026
13/08/2026
وہ رضا اعلٰی حضرت بریلی کے شاہڈال دی قلب میں عظمت مصطفٰیﷺاُس امام اہلِ سنت پہ لاکھوں سلام*جن کا سنی مناتے ہیں یومِ رضاسی...
09/08/2026

وہ رضا اعلٰی حضرت بریلی کے شاہ
ڈال دی قلب میں عظمت مصطفٰیﷺ
اُس امام اہلِ سنت پہ لاکھوں سلام*
جن کا سنی مناتے ہیں یومِ رضا
سیّدی اعلٰی حضرت پہ لاکھوں سلام

03/08/2026
01 اگست، 202617 صفر المظفر،1448الحمد للہ، آج ایک اہم فتوی فائنل ہوا۔ یہ فتوی خواتین کے مخصوص مسائل اور نماز سے تعلق رکھت...
01/08/2026

01 اگست، 2026
17 صفر المظفر،1448

الحمد للہ،
آج ایک اہم فتوی فائنل ہوا۔ یہ فتوی خواتین کے مخصوص مسائل اور نماز سے تعلق رکھتا ہے۔ یعنی بے شمار مسلمان خواتین کے ساتھ پیش آنے والی صورت ہے۔

یہ مسئلہ کئی سالوں سے میرے زیر غور تھا۔ پیچیدگی یہ تھی کہ یہ مسئلہ فقہ کی صرف چند کتب میں ملتا ہے اور اس پر بھی فقہاء کرام چند لائن سے زیادہ کلام نہیں کرتے۔ لیکن ان عبارات کے ظاہری مفہوم کی حد تک رہ کر مسئلہ بیان کیا جائے تو اس میں بہت سی خواتین کے لیے عملی طور مشکل پیش آتی ہے۔
کافی مرتبہ اس پر تحقیق کرنے اور لکھنے کی کوشش کی لیکن کسی نتیجے تک پہنچنے میں کامیابی نہ ملی۔

پھر آخر اللہ کی توفیق سے اور کلمات علماء کی خدمت کی برکت سے ایک حل سمجھ آیا اور اس پر کچھ تائیدات بھی ملتی گئیں۔ جس سے ذہنی طور پر تو کسی نتیجے تک پہنچ گیا مگر پھر کچھ دیگر ضروری کاموں کی وجہ سے فتوی اور دلائل مرتب کرنے میں تاخیر ہوتی رہی۔ اور الحمد للہ اب یہ فائنل ہو گیا۔

مکمل فتوی بھی شیئر کیا جا رہا یے اور آسانی کی خاطر فتوے کا خلاصہ بھی ذیل میں دیا جا رہا ہے۔

*فتوے کا خلاصہ*

دار الافتاء اہل سنت کے اس فتوے میں صورت حال کی وضاحت کی گئی ہے جب کسی عورت کو حیض کا خون اس کی مقررہ عادت سے پہلے شروع ہو جائے۔ اس کی تفصیل درج ذیل ہے:

*خواتین کی اقسام:* فتویٰ کے مطابق حیض کی عادت کے اعتبار سے خواتین کی دو قسمیں ہیں:

*مستقلۃ العادۃ (مقررہ عادت والی):* جن کے حیض اور پاکی کے دن فکس ہوتے ہیں۔
*مختلفۃ العادۃ (بدلتی عادت والی):* جن کے حیض یا پاکی کے دن اکثر بدلتے رہتے ہیں۔

*مستقلۃ العادۃ خاتون کے لیے حکم:*

اگر خون عادت کے دن آنے سے پہلے شروع ہو جائے، تو دیکھا جائے گا کہ جتنے دن پہلے خون شروع ہوا اور جتنے دن کی اس کی عادت ہے، ان کا مجموعہ کتنا بنتا ہے۔
اگر مجموعہ *10 دن یا اس سے کم* ہے، تو وہ عورت خون دیکھتے ہی نمازیں چھوڑ دے گی۔
اگر مجموعہ *10 دن سے زیادہ* بن رہا ہو، تو وہ اپنی عادت کے دن شروع ہونے تک نمازیں جاری رکھے گی، کیونکہ قوی احتمال یہ ہے کہ یہ خون استحاضہ (بیماری کا خون) بن جائے۔

*مختلفۃ العادۃ خاتون کے لیے حکم:*

ایسی خاتون کو اگر 15 دن کی کامل پاکی کے بعد خون شروع ہو جائے، چاہے وہ پچھلی بار سے جلدی ہی کیوں نہ ہو، وہ خون دیکھتے ہی نمازیں چھوڑ دے گی۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی کوئی فکس عادت نہیں ہے، اس لیے موجودہ خون کو ہی حیض مانا جائے گا۔
اگر بعد میں یہ خون 10 دن سے بڑھ گیا تو ان دنوں کی نمازوں کی قضا کرنی ہوگی۔

*اہم نوٹ (استحاضہ کا یقینی ہونا):*

اگر خون 15 دن کی کم از کم پاکی مکمل ہونے سے پہلے ہی شروع ہو جائے (یعنی طہرِ ناقص ہو)، تو ایسی صورت میں نمازیں جاری رکھنا ضروری ہے کیونکہ وہ خون یقینی طور پر استحاضہ ہے۔

*فتوے کا پی ڈی ایف لنک*

https://drive.google.com/file/d/1QHikBk6tRLBb_u-dx1JhJ-Dct-eYeA2g/view?usp=drive_link

🌸 30 جولائی 2026 بروز جمعرات 🌸  تخصصات مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کے طلباء کے درمیان *حلال فوڈ کور...
31/07/2026

🌸 30 جولائی 2026 بروز جمعرات 🌸

تخصصات مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کے طلباء کے درمیان *حلال فوڈ کورس* کے متعلق بریفنگ دی اور اس کورس کے فوائد و مقاصد سے طلباء کو آگاہ کیا۔
طلباء کو ذہن دیا کہ وہ اپنی سکلز کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں۔
اور اپنے علم کو معاشرے کی ضروریات کے مطابق اپ ڈیٹ رکھیں۔
جدید علوم سے اپنے آپ کو آراستہ کریں۔
ایسے عالم بنیں جو لوگوں کی حاضر دور کے مسائل کو حل کر سکیں
لوگوں کو در پیش مسائل ان کی زبان و سطح پر رہ کر بتا سکیں۔
دین کے ہر اس شعبے میں کام کریں جہاں گیپ ہے اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔
درس نظامی کرنے والا اچھا عالم دین دنیا کی ہر فیلڈ میں دوسرے لوگوں سے بہتر پرفارم کر سکتا ہے بس کوشش اور محنت و لگن کے ساتھ آگے بڑھتے رہنا سیکھتے رہنا ضروری ہے۔

ایک طالب علم نے بیان کے درج ذیل نکات نوٹ کر کے شیئر کئے:

آج کے کچھ پوائنٹس
1. درسِ نظامی کا ایک مقصد حلال و حرام کی پہچان کرنا ہے۔
2. الکحل کی ایک سے زائد اقسام ہیں؛ جن میں سے ایک عام طور پائی جاتی ہمارے ہاں جو حرام ہے وہ ایتھانول ہے۔
3. بیرونِ ملک خنزیر کے ہر ہر جزء کو استعمال کیا جاتا ہے اور کوئی جزء ضائع نہیں کیا جاتا۔
4. بیرونِ ملک میٹ (گوشت) یا چکن سے متعلق اشیا میں بھی شبہ پیدا ہو جاتا ہے۔
5. بیرونِ ملک ہر چیز کا ذائقہ بڑھانے یا اسے دیرپا رکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ استعمال کرتے ہیں؛ جیسے الکحل کا چھڑکاؤ کرتے ہیں تاکہ چیز دیرپا رہے۔
6. سرٹیفکیشن دینے والے ادارے کسٹمرز کی یقین دہانی کے لیے کام کرتے ہیں، جن میں سے بعض ادارے معیار کے لحاظ سے اچھے ہوتے ہیں۔
7. خواہ کوئی چیز کسی اسلامی ملک ہی میں کیوں نہ بن رہی ہو، وہ اسے اپنے طے شدہ سٹینڈرڈ کے مطابق چیک کرتے ہیں۔ اسی طرح پاکستان کا بھی اپنا ایک سٹینڈرڈ ہے۔
8. پاکستان کے سٹینڈرڈ کے مطابق مشینی ذبیحہ حلال نہیں ہے، جبکہ بعض اسٹینڈرڈز میں اسے حلال قرار دیا جاتا ہے۔
9. سرٹیفکیٹ دینے والے ادارے کسی ادارے سے الحاق کر کے سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہیں۔

فقہ الحلال کورس جو کروایا جا رہا ہے اس کورس کے کچھ اہم مندرجات:
1. اس میں انگریزی (English) کو لازمی رکھا گیا ہے تاکہ اس کا مواد انگریزی میں ہو سکے۔
2. مختلف سٹینڈرڈز کا جائزہ (Overview) پیش کیا جائے گا۔
3. ذبیحہ (ذبح) سے متعلق تمام شرعی مسائل بیان کیے جائیں گے۔
4. دارالافتاء کے تحقیقی کام (Research Work) سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔
5. مستقبل کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی، اور اس کے علاوہ بھی ان شاء اللہ بہت کچھ شامل ہوگا۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Sajid Attari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Mufti Sajid Attari:

Shortcuts

Share

Category