19/09/2026
ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ھدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ محمد شفیق ڈوگر نے رکنِ پارلیمنٹ میاں امجد جاوید کے ہمراہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی، مقررہ طریقہ کار کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی اور اسکیم کے عملی نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق ڈوگر نے متعلقہ انتظامیہ و پٹرول پمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت عوام کو مقررہ ریلیف کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔