19/08/2026
17 اگست2026 ڈاکٹر عظمیٰ زرین نازیہ ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ فارسی اورئینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور کی زیر نگرانی( بطور مدرس اعلیٰ)ادارہ نظریہ پاکستان مال روڈ میں منعقدہ ایک ماہ پر مشتمل اقبال شناسی کورس
(اقبال فارسی شاعری کا بنیادی تعارف) کامیابی سے پایۂ تکمیل کو پہنچا۔
تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ میاں سلمان فاروق صاحب ممبر بورڈ آف گورنرز مبارکباد کے حقدار ہیں جنہوں نے اقبال کی فارسی شاعری میں پنہاں پیغام کو عوام تک پہنچانے کا مثبت اقدام کیا۔
اقبال نے فرد کی خودی کے استحکام سے قوم کی خودی کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے جو راز بتائے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں وہ اسرار خودی حقیقی معنوں میں اقبال کے مخاطبین تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین