18/05/2026
آج لاہور پریس کلب میں “تعلیم بچاؤ تحریک” کے تحت پنجاب کی تمام ایجوکیشنل تنظیموں اور والدین کی جانب سے بچوں کو دی جانے والی غیر ضروری تعطیلات کے خلاف مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں زیڈ اے سکول سسٹم کی پرنسپل نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں کی تعلیم کے تسلسل، تعلیمی معیار اور طلبہ کے بہتر مستقبل کے لیے آواز بلند کی گئی۔