Nobel Sciences Academy

Nobel Sciences Academy

Share

Focus on success

04/06/2024

📢 Free Computer course
"Summer Camp For Students"
On The Topic Of
DIGITAL LITERACY 🎓
Registration Date: 01 June To 15 June 2024
Registration Timing: 4 pm to 8 pm (on campus)
نوبل سائنسز اکیڈمی میں طلبہ کےروشن مستقبل اور موجودہ دور سے ہم آہنگی کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت اہم موضوعات پر ایک کورس منعقد کروایا جارہا ہے جس میں ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکنیکل سکلز کو فروغ دیا جائے گا اور اس سلسلے میں طلبہ کی راہنمائی کی جاۓ گی ۔۔۔۔

گرمی کی چھٹیوں کو کارآمد بناتے ہوئے بالکل مفت کورس میں حصہ لینے کے لیے رابطہ کریں
مناسب جارچز سے اپنی ریجسٹریشن کروائیں اور پریکٹیکل تعلیم حاصل کریں۔

Duration: 2 to 3 lectures per week

🎯 Eligibility criteria:
Age limit: 14 to 25
Basic knowledge of digital gadgets
Laptop laptop 🖥️ or mobile 📲
Serious and Learning Attitude 😀

ایڈریس: اقراء حذیفۃ الاطفال سکول بابر چوک چونگی امر سدھو لاہور۔
مکمل تفصیلات جاننے کے لیے اکیڈمی اوقات میں تشریف لائیں یا نیچے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔

For further information or Registration:
Iqra Huzaifa Tul Atfal School Babar Chowk Chungi Amer Sidhu Lahore 🇵🇰

📲 Contact
0301-4188015

For online registration:
WhatsApp: 0307-4194470

















09/04/2024

تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال

Eid Mubarak from all of us at NOBEL SCIENCES ACADEMY! 🎓
A Project of Iqra Huzaifa Tul Atfal School 🏫
Iqra Huzaifa-Tul-Atfal
May this joyous occasion bring you and your loved ones happiness, peace, and prosperity.

25/03/2024

📢 𝐀𝐃𝐌𝐈𝐒𝐒𝐈𝐎𝐍𝐒 𝐀𝐑𝐄 𝐎𝐏𝐄𝐍!🎓
Ramdan Offer
Free Admission are open for pre 9th and 9th class 🏫
گرلز نوبل سائنسز اکیڈمی میں داخلے جاری ہیں
کلاسز : پری نہم، نہم اور دہم ( سائنس و آرٹس)
لڑکیوں کے لیے مکمل علیحدہ نظام
محنتی اور قابل لڑکیوں کے لیے فیس میں خصوصی رعایت!
محدود نشستوں پر فری داخلے جاری ہیں۔

🕐03:00pm to 07:00pm
Monday to Saturday classes

🎯 Eligibility:
Gender: Female
Qualification:
Pre 9th class admission based on test.
8th pass for 9th class admission.
9th pass for 10th class admission.

ایڈریس: اقراء حذیفۃ الاطفال سکول بابر چوک چونگی امر سدھو لاہور۔
مکمل تفصیلات جاننے کے لیے اکیڈمی اوقات میں تشریف لائیں یا نیچے دیے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔
For Admissions Contact: Iqra Huzaifa Tul Atfal School Babar Chowk Chungi Amer Sidhu Lahore 🇵🇰
📲 Contact
0315-4345506
0301-4188015
WhatsApp: 0307-4194470





















Photos from Nobel Sciences Academy 's post 25/03/2024

9th class math 🗞️
Important questions and their answers 😀
Object and subjective

Eman ilyas 🎓
74 / 75

9th Math guess paper 2024
Lahore board 🏬

30/12/2023

urdu knowledge

ارد و کے پہلے شاعر امیر خسرو
طوطی ہند. امیر خسرو
اردو کی پہلی کتاب. سب رس
اردو کے پہلے رباعی گو. ملاوجہی
پہلے نوبل انعام یافتہ. رابندر ناتھ ٹیکور
اردو کی پہلی شاعرہ ماہ لقابائی چندہ
اردو نظم کے پہلے شاعر. . نظیر اکبر آبادی
پہلے صاحب دیوان شاعر قلی قطب
پہلی صاحب دیوان شاعرہ ماہ لقابائی چندہ
اردو کے پہلے مورخ رام بابو سکینہ
اردو کا پہلا ناول. مراۃالعروس
اردو کا پہلا فسانہ. سوزوطن
اردو کے پہلےہندو شاعر. نام دیو
اردو کی طویل ترین نظم. مدوجزر اسلام
دنیا کی طویل ترین نظم. مہا بھارت
اردو کا پہلا اخبار. جام جہاں نما
پہلے قصیدہ اور مراثیہ گو. فضلی
اردو کے پہلے ناول نگار ڈپٹی نزیر احمد
اردو کے پہلےافسانہ نگار پریم چند
اردو کا پہلا ڈرامہ. اندرسبھا
پہلے پنجابی. شاعر. بابافرید گنج شکر
پشتو کے پہلے شاعر. امیر کروڑ
پاکستان کی پہلی شاعرہ. ادا جعفری
اردو کے پہلے ہجو گو. رفیع الدین
اردو کے پہلے صوفی شاعر. خواجہ میر درد
بچوں کے پہلےاردو شاعر. اسماعیل میرٹھی
اردو کے پہلے مضمون نگار. سر سید احمد خان
اردو کے پہلے انشائیہ نگار سر سید احمد خان
اردو کا پہلا ڈرامہ نگار. امانت لکھنوی

شعارکے حوالےسے چند معلومات

1۔ پہلے مشہور شاعر ۔ امیر خسرو
2۔ پہلے صاحب دیوان شاعر ۔ محمد قلی قطب شاہ
3۔ پہلے صوفی شاعر ۔ میر درد
4۔ پہلے ناول نگار ۔ ڈپٹی نذیر احمد (مراۃ العروس)
5۔ پہلے افسانہ نگار ۔ پریم چند
6۔ پہلے نثر نگار ۔ ملا وجہی (سب رس)
7۔ قصیدے کی ابتداء ۔ محمد رفیع سودا
8۔ پہلے مضمون نگار ۔ سید احمد خان
9۔ سفرنامہ کا آغاز ۔ یوسف کمبل پوش
10۔ خطوط نگاری کا آغاز ۔ مرزا غالب (عود ہندی)
11۔ خاکہ نگاری کا آغاز ۔ فرحت اللہ بیگ
12۔ ملی و قومی شاعری ۔ الطاف حسین حالی
13۔ پہلے ڈرامہ نگار ۔ امانت لکھنوی (اندر سبھا)
14۔ سوانح نگاری ۔ الطاف حسین حالی
15۔ عوامی شاعر ۔ نذیر اکبرآبادی
16۔ شاعر انقلاب + شاعر اعظم ۔ جوش ملیح آبادی
17۔ مصور غم۔ علامہ راشد الخیری
18۔ مصور حقیقت ۔ علامہ اقبال
19۔ شاعر اسلام ۔ حفیظ جالندھری
20۔ تاریخی ناول۔ نسیم حجازی
21۔ علم الاقتصاد ۔ علامہ اقبال کی پہلی نثری کتاب
22۔ اردو کا عمر خیام۔ ریاض خیر آبادی
23۔ اردو کا شیکسپیئر ۔ آغا حشر کاشمیری
24۔ طوطی ہند۔ امیر خسرو
25۔ پہلے تنقید نگار۔ مولانا الطاف حسین حالی (مقدمہ شعر و شاعری )
26۔ خدائے سخن شاعر ۔ میر تقی میر
27۔ غالب سے پہلے دربار سے منسلک شاعر ۔ ذوق
28۔ علامہ اقبال کی پہلی نظم ۔ ہمالہ
29۔ علامہ اقبال کا پہلا اردو شاعری مجموعہ ۔ بانگ درا
30۔ علامہ کا اردو اور فارسی پر مشتمل شاعری مجموعہ ۔ ارمغان حجاز
32۔ نظم ساقی نامہ ۔ علامہ اقبال
33۔ اردو کا لفظی مطلب ۔ لشکر
34۔ اردو ترکی زبان کا لفظ ہے
35۔ ریختہ کا مطلب ۔ ایجاد کرنا
36۔ ریختی شاعری ۔ زنانہ شاعری
37۔ مغل دور کی سرکاری زبان ۔ فارسی
38۔ اردو کی ترویج، انگریزوں نے فورٹ ولیم کالج قائم کیا
39۔ اردو نثر کا آغاز ۔ فورٹ ولیم کالج
40۔ اردو دفتری زبان بنی۔ 1832
41۔ آب گم کس۔ مشتاق احمد یوسفی
42۔ نیرنگ خیال۔ محمد حسین آزاد
43۔ آب حیات ۔ محمد حسین آزاد
44۔ کپاس کا پھول ۔ احمد ندیم قاسمی
45۔ قرآن مجید کا پہلا اردو ترجمہ ۔ شاہ رفیع الدین 1786
46۔ قرآن مجید کا پہلا بامحارہ اردو ترجمہ ۔ شاہ عبدالقادر 1790
47۔ شعراء کی چپقلش تھی۔ انشاء اور جرات
48۔ سراوادی سینا۔ فیض احمد فیض
49۔ دست صبا ۔ فیض
50۔ نقش فریادی۔ فیض
51۔ غبار ایام۔ فیض
52۔ دست تہہ سنگ ۔ فیض
53۔ فسانہ عجائب ۔ رجب علی بیگ
54۔ ماہ تمام ۔ پروین شاکر
55۔ صدر برگ ۔ پروین شاکر
56۔ روزنامہ جنگ کے بانی۔ میر خلیل الرحمٰن
57۔ رباعی کا سب سے بڑا شاعر ۔ عمر خیام
58۔ بازار حسن۔ پریم چند
59۔ آنگن ۔ خدیجہ مستور
60۔ اداس نسلیں ۔ عبداللہ حسین
61۔ راجہ گدھ ۔ بانو قدسیہ
62۔ میر انیس ۔ مرثیہ نگاری
63۔ شہر آشوب ۔ ظفر علی خان
64۔ تلمیح ۔ تاریخی اشارہ
65۔ ڈرامہ، اندھیرا اجالہ۔ یونس جاوید
66۔ آرام و سکون ۔ امتیاز علی تاج
67۔ ترقی پسند تحریک ۔ 1936
68۔ ترقی پسند تحریک کی بنیاد ۔ مارکس ازم
69۔ آگ کا دریا ۔ قرت العین حیدر
70۔ رباعی ۔ چار مصرعے
71۔ مخمس ۔ جس نظم کے تمام بندھ پانچ مصرعوں پر مشتعمل ہوں
72۔ مسدس ۔ نظم جس کا ہر بندھ چھ مصرعوں پر مشتعمل ہوتا ہے
73۔ دوہا۔ دو مصرعوں کی نظم
74۔ غزل عربی زبان کا لفظ ۔ عورتوں کی باتیں
75۔ نثر کے معن۔ بکھرا ہوا
76۔ علامہ اقبال کی آخری نظم۔ حضرت انسان

07/11/2023
Photos from Iqra Huzaifa-Tul-Atfal's post 25/10/2023

Nobel Sciences Academy
A Project of Iqra Huzaifa Tul Atfal School

Great effort for Teachers 💯

05/10/2023

‏ان درختوں میں کوئی وصفِ خداوندی ہے
چھاؤں دیتے ہوئے مذہب نہیں پوچھا کرتے

Happy Teacher's Day💖
May ALLAH bless you💗

04/10/2023

2023 کا کیمسٹری کا نوبل انعام کسے ملا اور کیوں؟

اس سال کا کیمیسٹری کا نوبل انعام تین سائنسدانوں مونگی گیبرئیل باوندی، لوئیس بروس اور الیکسے ایکیموو کو کوانٹم ڈاٹس کی دریافت اور انہیں بنانے کے طریقے پر ملا ہے۔
اول الذکر دو سائنسدان امریکہ سے ہیں جبکہ سلیکسے ایکیموو کا تعلق روس سے ہے۔

کوانٹم ڈاٹس کیا ہیں؟

کوانٹم ڈاٹس دراصل وہ ہیں جن کی بدولت آپ اپنے جدید سمارٹ فون کی سکرین کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہ وہ ننھے ذرے ہیں جو مخلتف سیمی کنڈکٹر عناصر اور انکے ملاپ سے بنتے ہیں۔ یہ کتنے چھوٹے ہوتے ہیں؟

ایک سینٹی میٹر سے بھی کروڑ گنا کم۔ ان کوانٹم ڈاٹس کی سائز کی بدولت انکی روشنی کو جذب اور خارج کرنے اور برق یا بجلی کو کنڈکٹ کرنے کی صلاحیتیں تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ اگر انہیں مختلف عناصر کی ترتیب سے اور مختلف سائز میں بنایا جائے تو یوں سمجھیے کہ یہ ننھے سے بلب بھی بن سکتے ہیں۔ جو مختلف رنگوں کی روشنی خارج کرتے ہیں۔ یوں آپکی سکرین یا جدید ڈسپلے سکرینز بے حد ریزولوشن کی ویڈیوز دکھا پاتی ہیں کہ آپ اتنے ننھے ننھے سے بلبوں کو کنٹرول کر کے اس سے انتہائی تفصیلی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں کہ سمارٹ فون پر ویڈیو یا تصویر دراصل چھوٹے چھوٹے رنگوں کے حصے ہی تو ہیں۔

کوانٹم ڈاٹس کے اور بھی بہت سے مصرف ہیں جیسے کہ ان سے ننھے ٹرانزسٹرز بن سکتے ہیں جو جدید کمپیوٹرز کو بنانے میں مدد دیتے ہیں، ایسے ہی ان سے سولر سیلز بھی بنائے جا سکتے ہیں اور انکا استعمال طب کی دنیا میں بیماریوں کی تشخیص کے لیے ہو رہا ہے وغیرہ وغیرہ۔

کوانٹم ڈسٹس کو کچھ لوگ بڑے اور مصنوعی ایٹم بھی کہتے ہیں کیونکہ انکی بہت سی خصوصیات ایٹموں جیسی ہیں تاہم فرق یہ ہے کہ یہ نارمل ایٹموں سے کئی گنا بڑے ہوتے ہیں۔ یہاں دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ہم اس قدر ننھے کوانٹم ڈاٹس بنا سکتے ہیں اور انکا سائز بدل کر انکی خصوصیات بھی بدل سکتے ہیں گویا ہمارے پاس ان کوانٹم ڈاٹس کی ٹیکنالوجی کی بدولت ایک انتہائی طاقتور ٹیکنالوجی آ چکی ہے جسکے ذریعے ہم طرح طرح کی ایجادات کر سکتے ہیں اور کئی طرح کے انسانی مسائل حل کر سکتے ہیں۔

خوش رہیں، سائنس سیکھتے رہیں۔

17/09/2023

*اردو ادب کی تعلیم و اصلاح*

ادبی_اصطلاحات
سبق نمبر 1

س۔1۔

*حمد* : ایس نظم جس میں اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کی جاے۔

س۔2۔

*نعت* :ایسی نظم جس میں رسول اکرمﷺ کی تعریف کی جاے۔

س۔3۔

*قصیدہ*: ایسی نظم جو کس کی تعریف و توصیف میں لکھی جاے ۔

س۔4۔

*مثنوی* :ایسی صنف سخن جسکے دو دو مصرعے ہم قافیہ اور ہم ردیف ہوں اور ہر شعر میں قافیہ ردیف بدل جاتے ہیں

س۔5۔

*مرثیہ* : موت پہ اظہارِ رنج کی شاعری کی نظم

س۔6۔

*غزل* : غزل اشعار کا وہ مجموعہ جس میں شاعر محبوب کے حسن و جمال اور زیبائی و رعنائی کی تعریف و توصیف کرے

س۔7۔

*نظم*: ایک ہی مضمون والی مربوط شاعری

س۔8۔

*قطعہ*: بغیر مطلع کے دو یا دو سے ذیادہ اشعار جس میں ایک ہی مضمون کا تسلسل ہو

س۔9۔

*رباعی*: چار مصرعوں کی نظم جسکا پہلا دوسرا اور چوتھا مصرعہ ہم قافیہ ہوں۔

س۔10۔

*مخمس*: وہ نظم جسکے بند پانچ پانچ مصرعوں کے ہوں

س۔11۔

*مسدس*: وہ نظم جسکے ہر بند کے چھے مصرعے ہوں

س۔12۔

*داستان*: ایک ایسی قصہ در قصہ کہانی جو مافوق الفطرت عناصر پر لکھی گی ہو۔

س۔13۔

*ناول*: ناول اس نثری قصے کو کہتے ہیں جس میں کسی خاص نکتہ کے تحت زندگی کی حقیقی و واقعاتی عکاسی کی گی ہو۔

س۔14۔

*افسانہ*:افسانہ زندگی کے کسی ایک واقعے یا پہلو کی وہ فنی پیش کش ہے جو عموماً کہانی کی شکل میں پیش کی جاتی ہے۔وحدت تعاثر اس کی سب سے اہم خصوصیت ہے

س۔15۔

*ڈرامہ* : کہانی جسکو اسٹیج پہ کرداروں کی مدد سے پیش کیا جائے

س۔16۔

*انشائیہ*: ہلکا پھلکا مضمون جس میں زندگی کے کسی موضوع کو لکھا جائے

س۔17۔

*خاکہ*: کسی شخصیت کی مختصر مگر جامع تصویر کشی پیش کرے

س۔18۔

*مضمون*: کسی معین موضوع پہ خیالات و محسوسات کا اظہار

س۔19۔

*آپ بیتی*: خود نوشت و سوانح عمری

س۔20۔

*سفر نامہ*: سفری واقعات و مشاہدات کو قلمبند کرنا۔

س۔21۔

*مکتوب نگاری*: خط لکھنا

س۔22۔

*سوانح عمری*: کسی عام یا خاص شخص کی حیات کا بیانیہ بتفصیل سے قلمبند کرنا۔

س۔23۔

*مقالہ* کسی خاص موضوع پر علمی و تحقیقی انداز میں تحریری اظہار خیال کو مقالہ کہتے ہیں۔

س۔24۔

*کہانی* کسی واقعہ یا قصہ کو من و عن ’ کہہ جانے ‘ یا بیان کر دینے کا نام ہے

25۔

*کہاوت* طے شدہ اور قابلِ حفظ الفاظ میں بیان کردہ ایک ایسا مختصر اور معروف عوامی جملہ ہوتا ہے جس میں دانش، سچائی، اخلاقی تعلیم اور روایتی نقطۂ

Photos from Nobel Sciences Academy 's post 16/09/2023

Monthly Test Session September 2023
Nobel Sciences Academy
A Project of Iqra Huzaifa Tul Atfal
Class: 9th & 10th
جماعت نہم اور دہم کا نوبل سائنسز اکیڈمی میں ماہانہ ٹیسٹ سیشن جاری ۔۔۔۔۔۔۔


Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Iqra Huzaifa Tul Atfal School Babar Chowk Chungi Ammer Sidhu Lahore
Lahore
54600