08/05/2021
تم سے پہلے وہ جو ایک شخص یہاں تخت نشین تھا
اس کو بھی اپنے خدا ہونے پر اتنا ہی یقین تھا
کوئی ٹھہرا ہو جو لوگوں کے مد مقابل تو بتاﺅ
وہ کہاں ہیں کہ جنہیں ناز بہت اپنے تئیں تھا
اب وہ پھرتے ہیں اسی شہر میں تنہا لئے دل کو
اک زمانے میں مزاج ان کا سرِ عرش بریں تھا
حبیب جالب