26/03/2026
I've just reached 100 followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each and every one of you. 🙏🤗🎉
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Learn English for CSS/ PMS, Education Website, lahore, Lahore.
اس پیج پر آپ کو CSS/PMS English کی تیاری کروائی جائی گی اور تمام متعلقہ معلومات، رہنمائی اور ٹپس فراہم کی جائیں گی جو کہ ایک بہترین ENGLISH Essay لکھنے کے لیے ضروری ہیں / English Precis & composition کے پیپر کی بھی مکمل تیاری کروائی جائے گی۔
26/03/2026
I've just reached 100 followers! Thank you for continuing support. I could never have made it without each and every one of you. 🙏🤗🎉
25/03/2026
کسی بھی امتحان کی با قاعدہ اور بہترین تیاری کرنے کے لیے سب سے ضروری ہے کہ اس امتحان میں شامل مضامین اور ان کی آوٹ لائن کو سمجھا جائے۔ CSS/ PMS کے امتحان میں انگریزی زبان بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اگر چہ کہ PMS کے امتحان میں اردو میں پیپر لکھنے کا آپشن موجود ہوتا ہے لیکن زیادہ تر امیدوار پیپر لکھنے کے لیے انگریزی زبان کا انتخاب کرتے ہیں۔
اگرچہ کہ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے لیکن CSS کے امتحان میں انگریزی زبان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ جس کے لیے ضروری ہے کہ انگریزی زبان پر عبور حاصل کیا جا سکے ۔ اور یہ پیج بنانے کا مقصد امیدواروں کو انگریزی زبان سکھانا ہے نہ صرف زبان سکھانا ہے بلکہ امتحان کے نقطہ نظر سے امیدوار کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ یہ معرکہ بخوبی سر انجام دے سکے۔
23/03/2026
سی ایس ایس / پی ایم ایس کے انگلشessay میں اکثر طلبہ اس لیے ناکام ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ صرف مضامین ہی نہیں رٹتے… بلکہ گرامر کو بھی یاد کرنے تک محدود رکھتے ہیں، عملی مشق نہیں کرتے۔
حقیقت یہ ہے کہ ہمارے لیے انگلش ایک دوسری زبان ہے، اور اسی language barrierکی وجہ سے طلبہ کو لکھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔
آپ بھی شاید یہی محسوس کرتے ہوں کہ سب کچھ پڑھنے کے باوجود جب لکھنے کا وقت آتا ہے تو الفاظ ساتھ نہیں دیتے۔
یہی وہ جگہ ہے جہاں درست رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے 👇
میں آپ کو مضمون یاد کروانے کے بجائے **سوچنے، مشق کرنے اور مؤثر انداز میں لکھنے** کی مہارت سکھاؤں گی۔
✔️ موضوع کے مطابق مؤثر آئیڈیاز کیسے پیدا کیے جائیں
✔️ ایک مضبوط اور منظم اسٹرکچر کیسے بنایا جائے
✔️ دلکش تمہید اور بااثر اختتام کیسے لکھا جائے
انگلش کو مشکل سمجھنے کے بجائے اسے اپنا **دوست بنائیں**…
کیونکہ سی ایس ایس / پی ایم ایس میں کامیابی کے لیے انگلش سے دوستی کرنا ناگزیر ہے۔
👉 اس پیج کو فالو کریں اور اپنی تیاری کو ایک نئے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھائیں۔
23/03/2026
السلام علیکم!
میرا نام مریم ہے، اور یہ پیج اُن تمام طلبہ کے لیے ہے جو CSS اور PMS کی تیاری کر رہے ہیں لیکن English کو لے کر پریشان ہیں۔
میں آپ کو وہ تمام basics سکھاؤں گی جو CSS/PMS کے لیے واقعی ضروری ہیں Essay، Precis، Grammar اور expression… وہ بھی آسان اور practical انداز میں۔
لیکن شروع کرنے سے پہلے ایک سوال جو اکثر ذہن میں آتا ہے…
*"اسلامک اسٹڈیز کی ٹیچر English کیسے پڑھائے گی؟"*
تو آئیے، اس کا جواب میں اپنی کہانی سے دیتی ہوں۔
میں نے ایک عام گورنمنٹ اسکول سے پڑھائی شروع کی، پھر FSC (Pre-Medical) Queen Mary College لاہور سے کیا۔ خواب ڈاکٹر بننے کا تھا… لیکن کچھ خواب پورے نہیں ہوتے، اور یہی زندگی کا موڑ ہوتا ہے۔
پھر میں نے پنجاب یونیورسٹی سے BS Islamic Studies کیا — اور الحمدللہ اچھے CGPA (3.59) کے ساتھ مکمل کیا۔ اس کے بعد MPhil بھی کیا۔
یہاں تک سب ٹھیک تھا… لیکن اصل چیلنج اس کے بعد آیا۔
میں نے CSS 2018 کا attempt دیا۔
اور یہاں ایک دلچسپ بات ہے…
میرا بیک گراؤنڈ English کا نہیں تھا، نہ میں کسی elite system سے پڑھی تھی… لیکن پھر بھی:
Essay میں 58 marks
Precis & Composition میں 53 marks
حاصل کیے۔
یہ marks اتفاق نہیں تھے… یہ result تھا مسلسل محنت، درست طریقہ اور روزانہ practice کا۔
میں نے English کو رٹا نہیں لگایا… اسے سمجھا، اس پر کام کیا، اور اسے اپنی strength بنایا۔
اور یہی چیز میں آپ کو سکھانا چاہتی ہوں۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ:
آپ کی English weak ہے
آپ essay نہیں لکھ پاتے
یا precis ہمیشہ غلط ہو جاتی ہے
تو یقین کریں… مسئلہ آپ میں نہیں، طریقہ کار میں ہے۔
صحیح رہنمائی، clear concepts اور consistency یہی وہ تین چیزیں ہیں جو آپ کو یہاں ملیں گی۔
یہ پیج صرف notes دینے کے لیے نہیں ہے، بلکہ آپ کو وہاں لے جانے کے لیے ہے جہاں آپ confidently کہہ سکیں:
"English اب میری کمزوری نہیں رہی۔"
اگر آپ واقعی CSS/PMS clear کرنا چاہتے ہیں، تو English کو serious لینا پڑے گا اور اگر آپ صحیح جگہ پر آ گئے ہیں، تو یہ journey آپ کے لیے آسان ہو سکتی ہے۔
Follow کریں، اور آہستہ آہستہ اپنی English کو اپنی طاقت بنائیں۔
مریم