29/12/2022
Mishkut Sharif
Book: Narration of the Virtues of the Qur'an
Chapter: The recitation of the Qur'an, the cause of the revelation of mercy
Translation:
Hazrat Bara (RA) says that one day a person was reciting Surat Kahf near him, his horse was tied with two ropes, and a piece of cloud covered him and he started getting closer and closer until the horse jumped. When the morning came, that person came to the service of the Holy Prophet (peace be upon him) and narrated the whole story to the Holy Prophet (peace be upon him). (Bukhari and Muslim)
کتاب: فضائل قرآن کا بیان
باب: تلاوت قران، رحمت کے نزول کا باعث
ترجمہ:
حضرت براء (رض) کہتے ہیں کہ ایک دن ایک شخص سورت کہف پڑھ رہا تھا اس کے قریب ہی اس کا گھوڑا دو رسوں سے بندھا تھا کہ اسے ایک ابر کے ٹکڑے نے ڈھان لیا وہ قریب سے قریب ہونے لگا یہاں تک کہ گھوڑے نے اچھل کود شروع کی جب صبح ہوئی تو وہ شخص آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے پورا ماجرا کہہ سنایا آپ ﷺ نے فرمایا کہ وہ سکینہ تھی جو قرآن پڑھے جانے کی وجہ سے اتری تھی۔ (بخاری ومسلم)
20/12/2022
Mishkut Sharif
Book: Narration of the Virtues of the Qur'an
Chapter: Ayat al-Kursi is the greatest verse
Translation:
Hazrat Abi Ibn Ka'b (may Allah be pleased with him) says that once the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said to me, "Abul Munzar (this is the surname of Hazrat Abi Ibn Ka'b) do you know which verse of the Book of Allah is the greatest according to you?" I said that only Allah and His Messenger know the most (which verse is that). The Prophet ﷺ then asked, "Abul Mundhir, do you know which verse of the Book of Allah is the greatest according to you?" I said that Allah (There is no god but God) 2. Al-Baqarah 255) (i.e. the entire Ayat al-Kursi) Hazrat Abi bin Ka'b says that (on hearing this) the Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) struck his blessed hand on my chest and said: Abul Mundhir, may God make your knowledge pleasant. (Muslim)
18/12/2022
6 different courses are conducted in our institution
3 days free trail classes
18/12/2022
مشکوٰۃ شریف
کتاب: فضائل قرآن کا بیان
باب: قرآن کے ہر حرف کے عوض دس نیکیاں
وعن ابن مسعود قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من قرأ حرفا من كتاب الله فله به حسنة والحسنة بعشر أمثالها لا أقول : آ لم حرف . ألف حرف ولام حرف وميم حرف . رواه الترمذي والدارمي وقال الترمذي هذا حديث حسن صحيح غريب إسنادا
ترجمہ:
حضرت ابن مسعود (رض) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص قرآن کا ایک حرف پڑھے گا تو اس کے لئے ہر حرف کے عوض ایک نیکی ہے جو دس نیکیوں کے برابر ہے (یعنی قرآن کے ہر حرف کے عوض دس نیکیاں ملتی ہیں) میں یہ نہیں کہتا کہ سارا الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے یعنی الم کہنے میں تیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ (ترمذی، دارمی اور امام ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث سند کے اعتبار سے حسن صحیح غریب ہے) ۔
16/12/2022
And your Lord has said:'. Always pray to me;I shall curtainly grant your prayer . surely, those who turn away from My worship in defiance will soon enter He'll disgraced" (Ghafir,40:60)
اور تمھارے رب نے فرمایا ہے:'۔ ہمیشہ مجھ سے دعا کیا کرو میں پردے سے تمہاری دعا قبول کروں گا۔ بے شک جو لوگ میری عبادت سے سرکشی کرتے ہیں وہ عنقریب ذلیل ہو کر داخل ہوں گے‘‘
15/12/2022
Allah is the most generous giver if you are suffering from poverty and do not have any resources. Recite Surah Kausar daily, and it will open all the sources of wealth for you. Not just to increase wealth but also to protect from theft and enemies.
14/12/2022
Read it for fluency and strong memory
14/12/2022
مشکوٰۃ شریف
کتاب: فضائل قرآن کا بیان
باب: سورت فاتحہ کی اہمیت وفضیلت
ترجمہ:
حضرت سعید بن معلی (رض) کہتے ہیں کہ ایک دن میں مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا کہ نبی کریم ﷺ نے مجھے بلایا، اس وقت میں نے کوئی جواب نہیں دیا، پھر (نماز سے فارغ ہو کر) جب میں آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو عرض کیا کہ یا رسول اللہ (اس وقت) میں نماز پڑھ رہا تھا (اس لئے میں نے آپ کا جواب نہیں دیا تھا) آپ نے فرمایا کہ (کیا اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں کہا کہ اللہ اور رسول کا جواب دو جب کہ رسول اللہ تمہیں بلائے اور ان کے حکم کی اطاعت کرو ؟ پھر اس کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا قبل اس کے ہم اس مسجد سے نکلیں کیا میں تمہیں قرآن کی ایک بہت بڑی یعنی افضل سورت نہ سکھلاؤں ؟ پھر آپ ﷺ نے میرا ہاتھ پکڑا اور جب ہم مسجد سے نکلنے کو ہوئے تو میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! آپ نے مجھ سے فرمایا تھا کہ کیا میں تمہیں قرآن کی ایک بہت بڑی سورت نہ سکھلاؤں ؟ آپ نے فرمایا وہ سورت الحمد للہ رب العالمین ہے وہ سات آیتیں ہیں جو نماز میں بار بار پڑھی جاتی ہیں اور وہ قرآن عظیم ہے جو مجھے عطا فرمایا گیا ہے۔
13/12/2022
مشکوٰۃ شریف
کتاب: فضائل قرآن کا بیان
باب: قرآن سیکھنے اور سکھانے والا سب سے بہتر ہے
ترجمہ:
حضرت عثمان (رض) راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سب سے بہتر وہ شخص ہے جس نے قرآن سیکھا اور سکھایا۔ (بخاری)