26/09/2026
زہے عزّت و اِعتلائے مُحَمَّد
💚صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
کہ ہے عرشِ حق زیرِ پائے مُحَمَّد
💞صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
مکاں عرش اُن کا فلک فرش اُن کا
مَلکَ خادمانِ سَرائے مُحَمَّد
💞صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
خدا کی رضا چاہتے ہیں دو عالم
خدا چاہتا ہے رضائے مُحَمَّد
💞صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
عجب کیا اگر رحم فرما لے ہم پر
خدائے مُحَمَّد برائے مُحَمَّد
💞صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
مَحَمَّد برائے جنابِ اِلہٰی!
جنابِ الٰہی برائے مُحَمَّد
💞صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
بہم عہد باندھے ہیں وصلِ ابد کا
رضائے خدا اور رضائے مُحَمَّد
💞صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
دمِ نزع جاری ہو میری زباں پر
مُحَمَّد مُحَمَّد خدائے مُحَمَّد
💞صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
میں قربان کیا پیاری پیاری ہے نسبت
یہ آنِ خدا وہ خدائے مُحَمَّد
💞صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
مُحَمَّد کا دم خاص بہرِ خدا ہے
سِوائے محمد برائے مُحَمَّد
💞صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
خدا اُن کو کِس پیار سے دیکھتا ہے
جو آنکھیں ہیں محو لِقائے مُحَمَّد
💞صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
اِجابت نے جُھک کر گلے سے لگایا
بڑھی ناز سے جب دُعائے مُحَمَّد
💞صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
اِجابت کا سہرا عنایت کا جوڑا
دُلہن بن کے نِکلی دُعائے مُحَمَّد
💞صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم
رضا 🌺 پُل سے اب وجد کرتے گزریے
کہ ہے رب سلم صدائے مُحَمَّد
💞صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم