20/09/2026
غزہ میں بھوک سے تڑپتے معصوم بچوں کے مناظر نے دل چیر کر رکھ دیا… 💔
ان ننھے پھولوں کے چہروں پر چھائی بھوک اور بے بسی دیکھ کر نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرامؓ کے وہ صبر آزما ایام یاد آجاتے ہیں، جب شدید فاقے کے وقت پیٹ پر پتھر باندھنے کا ذکر احادیث میں ملتا ہے۔
یہ صرف تصویریں نہیں، امتِ مسلمہ کے لیے ایک دردناک پکار ہیں۔
اے اللہ! غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اپنا خاص فضل و کرم فرما۔
یا اللہ! ان معصوم بچوں کی بھوک کو دور فرما، ان کے لیے رزق کے دروازے کھول دے، ان کے زخمیوں کو شفا عطا فرما، شہداء کی مغفرت فرما، یتیموں اور بے سہارا خاندانوں کا سہارا بن جا۔
اے اللہ! غزہ کے مظلوموں کی حفاظت فرما، ان کی مدد فرما، ان کی مشکلات آسان فرما اور انہیں امن، عزت اور سکون نصیب فرما۔
یا رب العالمین! ان کے صبر کو قبول فرما اور ان کے لیے آسانی کا راستہ پیدا فرما۔
آمین یا رب العالمین 🤲🏻💔