Zaheer Rajpoot

Zaheer Rajpoot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Zaheer Rajpoot, Educational Research Center, garden twon lahore, Lahore.

01/09/2023
ایک وہ وقت بھی تھا جب "دوکاندار کے پاس کھوٹا سکا چلا دینا ہی سب سے بڑا فراڈ سمجھا جاتا تھا۔ 🤔یہ ان دنوں کا ذکر ہے جب:ماس...
07/01/2023

ایک وہ وقت بھی تھا جب "دوکاندار کے پاس کھوٹا سکا چلا دینا ہی سب سے بڑا فراڈ سمجھا جاتا تھا۔ 🤔

یہ ان دنوں کا ذکر ہے جب:

ماسٹر اگر بچے کو مارتا تھا تو بچہ گھر آکر اپنے باپ کو نہیں بتاتا تھااور اگر بتاتا تو باپ اْسے ایک اور تھپڑ رسید کردیتا تھا 💯
یہ وہ دور تھا جب ’’اکیڈمی‘‘کا کوئی تصّور نہ تھا اور ٹیوشن پڑھنے والے بچے نکمے شمار ہوتے تھے۔🤔

بڑے بھائیوں کے کپڑے چھوٹے بھائیوں کے استعمال میں آتے تھے اور یہ کوئی معیوب بات نہیں سمجھی جاتی تھی۔
لڑائی کے موقع پر کوئی ہتھیار نہیں نکالتا تھا۔ صرف اتنا کہنا کافی ہوتا ’’ میں تمہارے ابا جی سے شکایت کروں گا۔‘‘ یہ سنتے ہی اکثر مخالف فریق کا خون خشک ہوجاتا تھا۔
اْس وقت کے اباجی بھی کمال کے تھے۔

صبح سویرے فجر کے وقت کڑکدار آواز میں سب کو نماز کے لیے اٹھا دیا کرتے تھے۔بے طلب عبادتیں کرنا ہر گھرکا معمول تھا
کسی گھر میں مہمان آجاتا تو اِردگرد کے ہمسائے حسرت بھری نظروں سے اْس گھر کودیکھنے لگتے اور فرمائشیں کی جاتیں کہ ’’ مہمانوں ‘‘ کو ہمارے گھر بھی لے کرآئیں۔جس گھر میں مہمان آتا تھا وہاں پیٹی میں رکھے فینائل کی خوشبو ملے بستر نکالے جاتے خوش آمدید اور شعروں کی کڑھائی والے تکئے رکھے جاتے ،مہمان کے لیے دھلا ہوا تولیہ لٹکایا جاتااورغسل خانے میں نئے صابن کی ٹکیا رکھی جاتی تھی
٭جس دن مہمان نے رخصت ہونا ہوتا تھا۔
سارے گھر والوں کی آنکھوں میں اداسی کے آنسو ہوتے تھے۔ مہمان جاتے ہوئے کسی چھوٹے بچے کو دس روپے کا نوٹ پکڑانے کی کوشش کرتا تو پورا گھر اس پر احتجاج کرتے ہوئے نوٹ واپس کرنے میں لگ جاتا ،تاہم مہمان بہرصورت یہ نوٹ دے کر ہی جاتا

٭شادی بیاہوں میں سارا محلہ شریک ہوتا تھا۔
شادی غمی میں آنے جانے کے لیے ایک جوڑا کپڑوں کا علیحدہ سے رکھا جاتا تھا جو اِسی موقع پر استعمال میں لایا جاتا تھا،جس گھر میں شادی ہوتی تھی اْن کے مہمان اکثر محلے کے دیگر گھروں میں ٹھہرائے جاتے تھے۔
محلے کی جس لڑکی کی شادی ہوتی تھی بعد میں پورا محلہ باری باری میاں بیوی کی دعوت کرتا تھا۔

سب کا رونا ہنسنا سانجھا تھا۔
سب کے دْکھ ایک جیسے تھے۔۔۔

کتنا حسین تھا ہمارے اجداد کا دور ، ہائے اس ماڈرن دور نے زندگی کا لطف چھین کر اسے قید خانہ اور عذاب گھر بنا رکھا ہے ۔۔💔😓😓

Address

Garden Twon Lahore
Lahore
99992244

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zaheer Rajpoot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Zaheer Rajpoot:

Shortcuts

Share