04/11/2025
*بسم اللہ الرحمن الرحیم*
*سلامٌ علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ*
*دسترخوان کے آداب*
*🌷فرمان امام جعفر صادق علیہ السلام*
كُلُوامايَقَعُ مِنَ الْمائِدَةِ فِى الْحَضَرِ، فَانَّ فيهِ شِفاءٌ مِنْ كُلِّ داءٍ وَلاتَاكُلُوامايَقَعُ مِنْهافِى الصَّحارى.
*کھانے کے دوران جو کچھ دسترخوان کے ارد گرد گرتا ہے اٹھا کر کھایا کرو کہ ان میں اندرونی بیماریوں کی شفا ہے لیکن اگر تم دشت و صحرا میں کھانا کھاؤ تو جو کچھ گرتا ہے اس کو مت اٹھاؤ (تاکہ جانور اس سے استفادہ کریں).*
بحارالا نوار: ج 78، ص 260، ذيل ح 108.
*دعا ہے رحیم و کریم پروردگار سے کہ محمد اور آل اطہار کے صدقے آپ کو اپنے حفظ و آمان میں رکھے۔ صحت والی زندگی دے اور بھرپور نعمتوں سے سرفراز کرے۔ دنیا جہان کو ہر وبائی مرض سے محفوظ رکھے*
*مومنین کے خلاف تمام فتنوں اور نا پاک ارادوں کو نیست و نابود کرے*
*وطن عزیز پاکستان کو قائم و دائم رکھے۔ پارہ چنار اور لبنان کے مومنین کی مدد کرے*
*بی بی زینب کے روضے کے محافظین اور مجاھدین کی خیر ہو*
*ہنود و یہود و نصاریٰ کے ناپاک عزائم کو ملیامیٹ کرے اور اسلام کا پرچم ہمیشہ سر بلند رکھے*
*مرحومین کی مغفرت اور درجات بلند کرے۔*
*امام زمانہ کا ظہور جلد از جلد کرے اور ہمیں اُنکے غلاموں میں شامل کرے۔*
*حسینیت زندہ باد۔*
*آمین یا رب العالمین*
*اللهم صل علی محمد و آل محمد۔*
**🌹🤲