23/08/2026
دی مون گرامر اسکول میں سالانہ امتحان کے رزلٹ کا اعلان
دی مون گرامر اسکول میں 22 اگست 2026ء کو سالانہ امتحان کے رزلٹ کے اعلان کے سلسلے میں ایک شاندار اور پروقار پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام میں شہر کے بڑی تعداد میں معزز شہریوں، اسکول کے طلبہ، والدین اور اساتذہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا۔ اس کے بعد اسکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کی جانب سے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔
والدین نے اپنے بچوں کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور اسکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کی محنتوں کو سراہا۔ اس موقع پر اساتذہ نے طلبہ کو مزید محنت، پابندی اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی تلقین کی۔
یہ شاندار پروگرام طلبہ کے لیے حوصلہ افزائی، خوشی اور کامیابی کا ایک یادگار موقع ثابت ہوا۔ آخر میں اسکول انتظامیہ نے تمام معزز مہمانوں، والدین، اساتذہ اور طلبہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جنہوں نے پروگرام میں شرکت کرکے اس کی رونق میں اضافہ کیا۔