18/08/2026
🇵🇰 جشنِ آزادی کی شاندار تقریب 🇵🇰
ايف اي ايس سن شائن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں 14 اگست یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز، تقاریر، ملی نغموں اور مختلف پروگرامز کے ذریعے وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ 🇵🇰❤️
تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی نے شرکت کی، جن میں *مہمانِ خصوصی ریجنل ہیڈ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن میرپورخاص امام بخش آریسر صاحب، ٹاؤن چیئرمین شکیل احمد باجوا صاحب، اسسٹنٹ کمشنر محمد خان صاحب، ڈسٹرکٹ ہیڈ سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن بھگوان داس صاحب اور پروگرام ٹیم شامل تھے، جبکہ اسکول هيڊ محمد امین آریسر* صاحب بھی تقریب میں موجود تھے۔
*مہمانانِ گرامی نے طلبہ کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور انہیں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔*
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
پاک فوج پائندہ باد! 🇵🇰