14/12/2025
ایٹن اسکول سسٹم اینڈ کالج دیر اپر کے لیے فخر اور اعزاز کا لمحہ 🇵🇰⚽
ایٹن اسکول سسٹم اینڈ کالج دیر اپر کے ہونہار طالب علم اور باصلاحیت فٹبالر علی وقاص نے آل کے پی کے انٹر بورڈز ٹورنامنٹ میں BISE ملاکنڈ کی نمائندگی کی۔ وہ نہ صرف ٹیم کا حصہ تھے بلکہ BISE ملاکنڈ کے کپتان کی حیثیت سے میدان میں اترے اور اپنی قیادت، حوصلے اور شاندار کھیل سے سب کے دل جیت لیے۔
اگرچہ سیمی فائنل میں فیصلہ کن مرحلے پر پینلٹی ککس کے ذریعے شکست کا سامنا کرنا پڑا، مگر یہ شکست نہیں بلکہ ایک باوقار جدوجہد تھی۔ آل پاکستان کی سطح پر سیمی فائنل تک رسائی خود ایک بڑی کامیابی ہے۔
یہ کامیابی ایٹن اسکول سسٹم اینڈ کالج دیر اپر کے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہمارے طلبہ نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ کھیلوں میں بھی قومی سطح پر ادارے اور علاقے کا نام روشن کر رہے ہیں۔
ہم اپنے اس شاہین کو سلام پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ مستقبل میں وہ مزید کامیابیاں سمیٹیں۔ 🌟⚽