GPS Bahadar Manak Khel Mandan

GPS Bahadar Manak Khel Mandan

Share

The school has a student population of around 450 and 11 well-qualified teachers. Winter timing: 8:30 am to 1:35 pm
Summer Timing: 7:30 am to 12:35 pm

28/04/2026
26/04/2026

‏🚨 بڑی خبر

تاریخی پیش رفت: پاک-قطر دفاعی معاہدہ طے
🇵🇰⚔️🇶🇦

پاکستان اور قطر نے خطے کی سب سے بڑی اسٹریٹجک ڈیل کو حتمی شکل دے دی۔ یہ خلیج میں پاکستان کے بڑھتے وقار کا ثبوت ہے۔

*معاہدے کے 3 بڑے نکات:*
🔹 پاک فوج کے دستے قطر کے فوجی اڈوں پر تعینات ہوں گے
🔹 قطر پاکستان کو معیشت کی فوری بحالی کے لیے 2 ارب ڈالر دے گا
🔹 پاکستان پہلا اسلامی ملک بن جائے گا جس کی قطر اور سعودی عرب دونوں میں بیک وقت فوجی موجودگی ہو گی

مبینہ طور پر یہ ڈیل سعودی عرب اور ترکی کی سہولت کاری سے طے پائی، جو ظاہر کرتا ہے کہ خلیجی ممالک پاکستان کی عسکری صلاحیت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

یاد رہے، پاک فضائیہ کے شاہین پہلے ہی سعودی عرب کے اڈوں پر تعینات ہیں۔ اب قطر میں بھی سبز ہلالی پرچم لہرائے گا۔

یہی ہے نیا پاکستان۔ خلیج کی سیاست میں ہمارا پلڑا بھاری ہو گیا۔

🇵🇰 *پاکستان زندہ باد* 🇵🇰

26/04/2026

آپ اس وقت ہزاروں کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہے ہیں… مگر آپ کو محسوس بھی نہیں ہو رہا!

ذرا ایک لمحے کے لیے رک کر سوچیں…
آپ اس وقت اپنے موبائل کو ہاتھ میں پکڑے بیٹھے ہیں یا آرام سے لیٹے ہوئے یہ تحریر پڑھ رہے ہیں، اور آپ کو لگ رہا ہے کہ آپ بالکل ساکن ہیں۔ مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق ہماری زمین اپنے محور (Axis) کے گرد تقریباً 1670 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گھوم رہی ہے۔ یعنی ہم سب — چاہے ہم بیٹھے ہوں، کھڑے ہوں یا سو رہے ہوں — ہم مسلسل اس رفتار کے ساتھ سفر کر رہے ہیں، اور ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا۔

لیکن حیرت یہاں ختم نہیں ہوتی…

زمین صرف اپنے محور کے گرد ہی نہیں گھوم رہی، بلکہ یہ سورج کے گرد بھی مسلسل سفر کر رہی ہے۔ زمین سورج کے گرد تقریباً 1 لاکھ 7 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گھوم رہی ہے۔ یعنی ایک لمحے کے لیے تصور کریں — ہم سب ایک ایسے سفر میں ہیں جس کی رفتار کسی تیز ترین جہاز سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

اور اس سے بھی زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ ہمارا پورا نظامِ شمسی (Solar System) بھی خلا میں مسلسل حرکت کر رہا ہے۔ یعنی ہم صرف زمین کے ساتھ نہیں بلکہ ایک بہت بڑے نظام کے ساتھ مسلسل سفر کر رہے ہیں — ہر لمحہ، ہر سیکنڈ۔

مگر اس سب کے باوجود…
نہ ہمیں جھٹکے محسوس ہوتے ہیں، نہ ہوا کا زور، نہ کوئی شور — سب کچھ ایک مکمل نظام اور ترتیب کے ساتھ چل رہا ہے۔

ذرا غور کریں…
ہم دن رات ایک ایسے سفر میں ہیں جس کی رفتار ہزاروں کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، مگر ہماری زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ سورج وقت پر طلوع ہوتا ہے، رات وقت پر آتی ہے، اور زمین کا یہ نظام مسلسل قائم ہے۔

کبھی آسمان کی طرف دیکھ کر سوچیں…
ہم ساکن نہیں ہیں، بلکہ ہر لمحہ ایک حیران کن رفتار کے ساتھ سفر کر رہے ہیں — اور ہمیں احساس تک نہیں ہوتا۔

24/04/2026

`قوم عاد کی شان اور اُن کی طاقت کا نظارہ`
یہ تصویر قوم عاد کی ایک سیڑھی کی ہے، جو سعودی عرب کے مشہور صحرائے الربع الخالی میں موجود ہے۔ اس تصویر سے ہم اُس دور اور موجودہ دور کے انسانوں کے قد و قامت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ غور کریں: کھڑے افراد کے سر سے بھی سیڑھی کا ایک سٹیپ بلند ہے!
قوم عاد وہ لوگ تھے جنہیں حضرت ہود علیہ السلام کی قوم کہا جاتا ہے۔ ان کی طاقت اور قد و قامت کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے:
*فَأَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَقَالُوا مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ۖ أَوَلَمْ يَرَوْا أَنَّ اللَّهَ الَّذِي خَلَقَهُمْ هُوَ أَشَدُّ مِنْهُمْ قُوَّةً وَكَانُوا بِآيَاتِنَا يَجْحَدُونَ○*
(سورة حم سجدہ، 15)
ترجمہ:
"جو عاد تھے وہ زمین میں ناحق غرور کرنے لگے اور کہنے لگے، ‘ہم سے بڑھ کر طاقتور کون ہے؟’ کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ، جس نے انہیں پیدا کیا، وہ ان سے کہیں زیادہ طاقتور ہے؟ اور وہ ہماری آیات سے انکار کرتے رہے۔"
یہ منظر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ انسان چاہے کتنا بھی مضبوط یا بڑا کیوں نہ ہو، غرور کی کوئی قیمت نہیں۔

22/04/2026

کل مورخہ 23 اپریل بروز جمعرات اساتذہ کی ٹریننگ کے سلسلے میں سکول ہذا بند رہے گا۔ طلباء اور والدین نوٹ فرما لیں ۔ شکریہ

13/04/2026

اکثر موبائل چھیننے والے سب سے پہلے فون کو Airplane Mode پر ڈال دیتے ہیں تاکہ آپ کی لوکیشن ٹریک نہ ہو سکے۔ یہی ایک چھوٹی سی لاپرواہی آپ کے فون کی سیکیورٹی کو کمزور بنا دیتی ہے۔ اس کا آسان حل یہ ہے کہ اپنے فون کی Settings میں جا کر Lock Screen پر Quick Settings یا Control Center کو بند کر دیں۔ اس طرح کوئی بھی شخص فون لاک ہونے کے باوجود اہم کنٹرولز تک رسائی حاصل نہیں کر سکے گا۔ یہ ایک سادہ مگر مؤثر حفاظتی قدم ہے جو مشکل وقت میں آپ کے ڈیٹا اور ڈیوائس دونوں کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔

03/04/2026

گڈ بائی میرے دوست۔🙏

اب ہم مزید ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔
خدا حافظ👋👋

31/03/2026

صبح حاضری ٹائم

7:30

31/03/2026

پیٹرولیم بحران کے دوران یکم اپریل 2026 سے نئے سکول اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری،
چھٹی اوقات:
پرائمری 1:35
مڈل 2:35
ہائی و ہائر 3:00

31/03/2026

آج مورخہ 31 مارچ بروز منگل اساتذہ کی ٹریننگ کے سلسلے میں سکول ہذا بند رہے گا۔ طلباء اور والدین نوٹ فرما لیں ۔ شکریہ

29/03/2026

عیدالفطر اور موسمِ بہار کی تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے 30 مارچ سے دوبارہ کھولے جائیں گے۔
31 مارچ تک معمول کے مطابق اوقاتِ کار ہوں گے،
جبکہ
یکم اپریل سے نئے اوقاتِ کار کا اطلاق ہوگا۔یکم اپریل سے
پرائمری حاضری 7:30،مڈل،ہائی اور ہائیر سیکنڈری حاضری 7:15، پرائمری چھٹی 12:35 جبکہ مڈل،ہائی اور ہائیر سیکنڈری کی چھٹی 1:35 کو ہوگی۔

01/01/2026

اطلاع
یکم جنوری تا 16 جنوری موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے سکول بند رہے گا۔ لہذا اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں اور پڑھائی کے لئے بٹھائیں ۔
شکریہ

Want your school to be the top-listed School/college in KPK?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Kpk

Website

Address

Kpk

Opening Hours

Monday 08:30 - 13:35
Tuesday 08:30 - 13:35
Wednesday 08:30 - 13:35
Thursday 08:30 - 13:35
Friday 08:30 - 12:00
Saturday 08:30 - 13:35