Government College Balakot

Government College Balakot

Share

Government college Balakot is only college of tehsil Balakot providing quality education to the residents of area in caring environment.

22/01/2026

گورنمنٹ کالج بالاکوٹ — ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم
گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت شجرکاری کی اب تک کی سب سے بڑی پلانٹیشن مہم کا آغاز کیا گیا، جس کے تحت تقریباً 2000 پودے لگائے جا رہے ہیں۔ اس میگا پراجیکٹ میں ایک ہزار پودوں کی براہِ راست شجرکاری جبکہ ایک ہزار پودوں پر مشتمل نرسری قائم کی گئی ہے۔
یہ منصوبہ قیمتی اور نایاب پھلدار پودوں پر مشتمل ہے جو ماحولیاتی بہتری، سرسبز پاکستان اور تعلیمی اداروں میں سبز ماحول کے فروغ کی ایک شاندار مثال ہے۔

Photos from Government College Balakot's post 08/01/2026

Dr. Syed Arif Hussain Shah, COE Hazara University, conducted an inspection visit of the Fall 2025 Semester Final Examination halls/rooms at Government College Balakot on January 7, 2026, along with the Controller/Coordinator. The arrangements were found satisfactory, and the CoE appreciated the college for conducting the examinations smoothly.

31/12/2025
26/12/2025

Prof.Dr.Tanveer Hussain Shah Head of Chemistry Department/Coordinator BS Program receiving a certificate from worthy Vice Chancellor Hazara University Prof. Dr. Ikramullah Khan sb today on 26.12.2025

Photos from Government College Balakot's post 26/12/2025

گورنمنٹ کالج بالاکوٹ
ہفتہ صفائی مہم و مقابلہ جات 2025ء
اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ "چمپئن 2025ء" قرار۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن کی ہدایات کی روشنی میں محترم پرنسپل گورنمنٹ کالج بالاکوٹ پروفیسر محمد حفیظ خان صاحب کی قیادت میں ہر سال کی طرح امسال بھی گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں ہفتہ صفائی مہم 2025ء نہایت جوش و جذبے، نظم و ضبط اور اجتماعی شعور کے ساتھ منائی گئی۔
اس مہم میں کالج کے چھ بی ایس ڈیپارٹمنٹس:
(کیمسٹری، انگلش، اسلامک اسٹڈیز، فزکس، اردو اور زوالوجی)
جبکہ انٹرمیڈیٹ کی سطح پر تین شعبے
(ہیومینیٹیز، انجینئرنگ اور میڈیکل سائنس)
کو باقاعدہ طور پر مقابلے میں شامل کیا گیا۔
صفائی مہم کی تیاری اور عملی مرحلہ
مقابلہ صفائی کے لیے کالج کا وسیع و عریض رقبہ محترم پرنسپل اور چیئرمین ججز کمیٹی برائے ہفتہ صفائی، وائس پرنسپل پروفیسر وقاص احمد کی جانب سے تمام ڈیپارٹمنٹس کو الاٹ اور الرٹ کر دیا گیا۔
ایک ہفتے تک کالج کے تمام طلبہ و طالبات نے اپنے اساتذہ کرام کی نگرانی میں

"صفائی نصف ایمان ہے"

کے جذبے کے تحت دن رات ایک کر کے بھرپور محنت کی۔
کلاس رومز، آفسز، لانز، کیاریاں، درخت، راہداریاں، وسیع گراؤنڈ اور مسجد تک — کالج کا کوئی گوشہ ایسا نہ رہا جو چمک دمک اور ترتیب کی مثال نہ بن گیا ہو۔
ججز کمیٹی اور جانچ پڑتال
صفائی مہم کے اختتام پر محترم پرنسپل کی جانب سے تشکیل دی گئی معزز ججز کمیٹی نے ہر ہر حصے کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا۔
۔۔۔۔۔۔
ججز کمیٹی کے اراکین:
پروفیسر وقاص احمد — چیئرمین
پروفیسر عرفان اللہ مروت — ممبر
پروفیسر محمد ناصر اعوان — ممبر
پروفیسر لیاقت علی — ممبر
سینیئر لائبریرین ذوالفقار علی ملک — ممبر
پروفیسر محمد بنارس — ممبر
۔۔۔۔
چونکہ کالج کا رقبہ بہت وسیع تھا اور ہر حصے کو انتہائی باریک بینی سے ایگزامن کیا جا رہا تھا، اس لیے یہ مرحلہ تقریباً سہ پہر 3 بجے مکمل ہوا۔ ججز نے انفرادی نمبرز کو جمع کر کے نتائج مرتب کیے اور فیصلہ محفوظ کر لیا کہ کون سا ڈیپارٹمنٹ چمپئن 2025ء قرار پائے گا۔
۔۔۔۔۔۔
ایک ماہ کا طویل انتظار — تجسس کی انتہا:
ہفتہ صفائی مہم کے فوراً بعد کالج میں سپورٹس ویک اور بعد ازاں تعلیمی سرگرمیوں و کلاسز میں مصروفیت کی وجہ سے نتائج کے اعلان میں تاخیر ہوتی چلی گئی۔
یہ تاخیر ایک دن، پھر ایک ہفتہ اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا ایک مہینہ بن گئی۔
طلبہ کی بے چینی بڑھتی جا رہی تھی۔
ہر دن بھاری، ہر لمحہ سوال بن چکا تھا:
"چمپئن 2025ء کون ہوگا؟"
بالآخر وہ گھڑی آن پہنچی جب پورا کالج سالانہ سیرت النبی ﷺ کانفرنس (20 دسمبر 2025ء) کے موقع پر ایک جگہ جمع تھا۔
اسی موقع کو غنیمت جانتے ہوئے محترم پرنسپل صاحب نے محفوظ فیصلے کے اعلان کا فیصلہ فرمایا۔
۔۔۔۔۔۔

محفوظ فیصلہ — پرجوش اعلان:

چیئرمین ججز کمیٹی کی ہدایت پر پروفیسر عرفان اللہ مروت بند فائل کی صورت میں محفوظ فیصلہ ڈائس تک لے آئے۔
سٹیج سے اعلان ہوا:
"اپنے دل تھام لیجیے… انتظار کی گھڑیاں ختم۔۔۔۔ ایک ماہ سے
محفوظ فیصلہ ۔۔۔سنایا جا رہا ہے!"
چیئر مین ججز کمیٹی کی ہدایت کے عین مطابق پہلے انفرادی پوزیشنز کی تفصیل بیان کی گئی ۔۔
اور پھر وہ لمحہ آیا کہ:
پورا پنڈال تجسس، خاموشی اور دھڑکنوں کی آوازوں میں ڈوب گیا۔
اعلان ہوا:

مجموعی تیسری پوزیشن پائی ہے بی ایس کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ نے
(کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے سٹوڈنٹس کی طرف سے بھرپور تالیاں )

مجموعی دوسری پوزیشن کا حقدار قرار پایا ہے : بی ایس انگلش ڈیپارٹمنٹ
( انگلش ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کی طرف تالیوں کی گونج)
اور پھر وہ اعلان جس کا سب کو شدت سے انتظار تھا:
کہ کون ہو گا چمپئن 2025ء؟؟؟
اعلان ہوا:
کلاس رومز، لانز، گراؤنڈ، بی ایس کے چھ ڈیپارٹمنٹس اور بشمول انٹرمیڈیٹ کے تینوں شعبہ جات، مجموعی طور پر سب سے زیادہ نمبرز حاصل کر کے "

چمپئن برائے سال 2025ء"

کا ایورڈ اپنے نام کرنے والے خوش قسمت ڈیپارٹمنٹ کا نام ہے :

"اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ"

یہ سنتے ہی اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ کے نعرے فضا میں گونج اٹھے، اللہ کا شکر ادا کیا گیا اور ہر طرف مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
نوٹ:
یہ پانچواں یا چھٹا موقع تھا جب اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ چمپیئن قرار پایا
۔۔۔۔۔۔۔۔
تاثرات اور پیغامات:

صدر شعبہ علوم اسلامیہ (چمپئن ڈیپارٹمنٹ 2025ء ) کا پیغام:

اس موقع پر صدر شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر مفتی محمد فیصل نے اس کامیابی کو اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم قرار دیا اور کہا کہ یہ جیت اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ اور طلبہ کی انتھک محنت، نظم و ضبط اور خلوص کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا:
"میں اپنی طرف سے کالج کے تمام ڈیپارٹمنٹس بشمول انٹرمیڈیٹ، اساتذہ کرام اور سٹوڈنٹس کو مبارکباد دیتا ہوں — کوئی بھی اس مقابلے میں ہارا نہیں۔ آپ سب جیتے ہیں، کیونکہ آج کالج کا ہر گوشہ آپ سب کی اجتماعی محنت سے جگمگا رہا ہے۔ جیت صفائی کی ہوئی ہے، اور شکست صرف گندگی کو ہوئی ۔۔۔
ہاں ہمارے عزت مآب 6 رکنی ججز پینل نے نہایت باریک بینی، دیانت داری اور سخت ترین معیار کے تحت جو نتائج مرتب فرمائے، ان کے مطابق تمام شعبہ جات بہترین کارکردگی کے ساتھ کامیاب اور
اپنی اپنی جگہ ہر شعبہ چمپیئن قرار پایا ،

البتہ ۔۔۔

اوور آل۔۔۔

“چیمپئن آف دی چیمپئنز” ۔۔۔۔

کا اعزاز
" اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ"
کے حصے میں آیا۔
ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے تہِ دل سے شکر گزار ہیں۔
۔۔۔۔
محترم پرنسپل پروفیسر محمد حفیظ خان صاحب کا پیغام:

محترم پرنسپل پروفیسر محمد حفیظ خان نے "اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ"
کو چمپئن 2025ء بننے پر دلی مبارکباد پیش کی۔۔۔
اسی طرح انگلش ڈیپارٹمنٹ کو مجموعی طور پر دوسری اور کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کو مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔۔
نیز انہوں نےکالج کے تمام اساتذہ و طلبہ اور تمام ڈیپارٹمنٹس کو ہفتہ صفائی مہم میں بھرپور شرکت پر خراجِ تحسین پیش کیا اور سب کی محنتوں کوخوب خوب سراہا۔۔۔
۔۔۔۔۔
اظہارِ تشکر:
صدر شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر مفتی محمد فیصل نے بالخصوص اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے سرپرستِ اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر مفتی ساجد حسین، پروفیسر مفتی محمد ادریس، پروفیسر اسد مبارک
کے کردار کو بہت زیادہ سراہا اور ان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
نیزپروفیسر مفتی وقاص احمد اور پروفیسر مفتی محمد امجد کی خدمات کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔
اللہ تعالی اس کالج،اس کے تمام معزز پروفیسرز صاحبان، جملہ سٹاف اور تمام سٹوڈنٹس کو مزید ترقیاں، عزتیں اور کامیابیاں عطا فرمائیں اور اس ادارے کو ہر میدان میں دن دگنی رات چگنی ترقی نصیب فرمائیں۔آمین
مرتب:
پروفیسر ڈاکٹر مفتی ساجد حسین
سرپرست اعلی شعبہ علوم اسلامیہ
گورنمنٹ کالج بالاکوٹ

Photos from Government College Balakot's post 25/12/2025

Students of the 7th semester Zoology Department, Government College Balakot visited the Central Research Laboratory (CRL), Hazara University Mansehra for practical training on advanced laboratory techniques including PCR, Gene Gun, and Autoclave.
The educational visit was successfully conducted under the supervision of Prof. Awais Hussain and Prof. Anis, providing students with valuable hands-on exposure to modern research equipment.
Such visits play a vital role in enhancing practical skills and strengthening research-based learning.

25/12/2025

انتقالِ پُرملال۔۔۔

اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُون۔۔۔۔

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ :
محترم جناب پروفیسر ممتاز حسین صاحب (شعب اردو گورنمنٹ کالج بالاکوٹ ) کے۔۔۔
حقیقی چچا قضائے الٰہی سے وفات پا گئےہیں ۔ ۔۔۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعرات سہ پہر تین بجے ان کے آبائی گاؤں اربن بالاکوٹ میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنتُ الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور پروفیسر ممتاز حسین صاحب سمیت تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں ۔
آمین ثم آمین یا ربَّ العالمین

Photos from Government College Balakot's post 24/12/2025
Photos from Government College Balakot's post 22/12/2025

عظیم الشان سیرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس گورنمنٹ کالج بالاکوٹ۔۔۔چند یادگاری عکس۔۔

Photos from Government College Balakot's post 21/12/2025

گورنمنٹ کالج بالاکوٹ۔۔۔
تاریخ ساز، روح پرور اور عظیم الشان سیرتِ خاتمُ النبیین ﷺ کانفرنس۔۔۔
20 دسمبر 2025ء | بروز ہفتہ
۔۔۔۔۔
گورنمنٹ کالج بالاکوٹ میں سالانہ تاریخ ساز، روح پرور اور عظیم الشان سیرتِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس نہایت وقار، دینی جوش و جذبے اور علمی شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔
انتظامی و صداراتی تفصیلات
زیرِ صدارت:
محترم جناب پروفیسر محمد حفیظ خان
پرنسپل، گورنمنٹ کالج بالاکوٹ
زیرِ سرپرستی:
پروفیسر مولانا سعید احمد ہزاروی
زیرِ نگرانی:
پروفیسر ڈاکٹر مفتی ساجد حسین
چیئرمین، سیرت کمیٹی گورنمنٹ کالج بالاکوٹ
زیرِ انتظام:
سیرت کمیٹی، گورنمنٹ کالج بالاکوٹ
مہمانِ خصوصی:
علامہ منیر احمد علوی
مرکزی نائب امیر، شبّانِ ختمِ نبوت پاکستان
مہمانِ اعزاز:
مولانا مفتی محمد حسن
ذمہ دار، شبّانِ ختمِ نبوت ہزارہ ڈویژن
سٹیج سیکرٹری:
پروفیسر مفتی محمد فیصل
صدر شعبہ علومِ اسلامیہ، گورنمنٹ کالج بالاکوٹ
۔۔ ۔۔۔۔۔۔
افتتاحی نشست:

کانفرنس کا آغاز سٹوڈنٹس سیرت سوسائٹی کے صدر حافظ محمد عاصم (اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ) کی پُراثر تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں شعبۂ زوالوجی کی طالبہ نے نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
استقبالیہ و تعارف:
چیئرمین سیرت کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر مفتی ساجد حسین نے مہمانانِ گرامی، معزز اساتذہ اور طلبہ کو خوش آمدید کہا اور مہمانِ خصوصی علامہ منیر احمد علوی کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ موصوف تقریباً 30 کتب کے مصنف، جید محقق، ممتاز مبلغ اور داعیِ اسلام ہیں، جو دعوتِ دین کے سلسلے میں بیسیوں ممالک کا سفر کر چکے ہیں۔ ان کے علمی مکالمات اور مدلل گفتگو کے نتیجے میں 100 سے زائد قادیانی افراد اسلام قبول کر چکے ہیں۔
۔۔۔۔ ۔
تمہیدی خطاب:
پروفیسر مفتی محمد فیصل نے عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت و ضرورت کو مختصر مگر جامع انداز میں اجاگر کیا اور مہمانِ خصوصی کو اس اہم موضوع پر تفصیلی خطاب کی دعوت دی۔

مہمانِ خصوصی کا کلیدی خطاب:
علامہ منیر احمد علوی نے نہایت مؤثر اور دل نشین انداز میں مدلل خطاب فرمایا اور عقیدۂ ختمِ نبوت کی جامع تعریف یوں بیان کی:

عقیدۂ ختمِ نبوت کی تعریف:
عقیدۂ ختمِ نبوت سے مراد یہ ایمان رکھنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آخری نبی اور رسول بنا کر مبعوث فرمایا، آپ ﷺ کے بعد نہ کوئی نیا نبی پیدا ہو گا اور نہ ہی اللہ تعالیٰ کسی نئے شخص کو منصبِ نبوت پر فائز فرمائیں گے، بلکہ نبوت کا سلسلہ آپ ﷺ پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے قرآنِ کریم، احادیثِ نبوی ﷺ، اجماعِ امت اور تاریخِ اسلام کی روشنی میں اس عقیدے کو ثابت کیا، منکرین کے شبہات کا مدلل و علمی رد پیش کیا اور بالخصوص نوجوان نسل کو اس عقیدے کے تحفظ اور شعوری دفاع کی تلقین کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ختمِ نبوت آن لائن کورس کا تعارف:
خطاب کے بعد مولانا مفتی محمد حسن نے ختمِ نبوت آن لائن کورس کا تعارف کرواتے ہوئے طلبہ کو رجسٹریشن کے مکمل طریقۂ کار سے آگاہ کیا اور بھرپور شرکت کی ترغیب دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال و جواب، طلبہ کی حوصلہ افزائی اور نعتیہ کلام:

مہمانِ خصوصی نے سامعین کے سوالات کے مدلل جوابات دیے۔ بعد ازاں طلبہ و طالبات سے عقیدۂ ختمِ نبوت کے موضوع پر سوالات کیے گئے اور درست جوابات دینے والوں کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔
اسی موقع پر مولانا معاذ (فرزندِ پروفیسر مولانا سعید احمد ہزاروی) نے نہایت خوبصورت نعتیہ کلام پیش کیا جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔
تجديد عہدِ تحفظِ ختمِ نبوت:
پروفیسر مولانا سعید احمد ہزاروی (نواسۂ مجاہدِ ختمِ نبوت مولانا غلام غوث ہزاروی، ممبر قومی اسمبلی) نے شرکاء سے عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کا مختصر مگر پُراثر عہد لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مقابلہ جات کے نتائج:
بعد ازاں مقابلۂ قرأت اور مقابلۂ نعت کی پوزیشنز کا اعلان بھی کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اعزازات و تحائف:
پرنسپل پروفیسر محمد حفیظ خان نے مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
مہمانانِ گرامی کی جانب سے پروفیسرز صاحبان کو کتاب اور قلم بطور تحفہ پیش کیا گیا جبکہ کالج لائبریری کے لیے بھی اہم دینی و علمی کتب پیش کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
اختتامی نشست:
صدرِ مجلس پروفیسر محمد حفیظ خان نے صدارتی کلمات میں عقیدۂ ختمِ نبوت پر پُرمغز گفتگو کی اور مہمانِ خصوصی، سیرت کمیٹی اور تمام منتظمین کو اس کامیاب کانفرنس پر دلی شکریہ ادا کیا۔
پروفیسر مولانا سعید احمد ہزاروی کی دعا کے ساتھ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔
بعد ازاں مہمانانِ گرامی نے کالج کا مختصر دورہ کیا اور ظہرانے کے بعد رخصت ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔
اظہارِ تشکر:
چیئرمین سیرت کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر مفتی ساجد حسین نے اس عظیم الشان، بامقصد اور تاریخی کانفرنس کے بہترین اور مثالی انتظامات پر تمام معاونین، اساتذہ اور طلبہ کا دلی و خصوصی شکریہ ادا کیا۔ بالخصوص انہوں نے:
چیف پراکٹر محترم پروفیسر تصور حسین بمع پراکٹوریل بورڈ،
پروفیسر مفتی محمد فیصل، صدر شعبہ علومِ اسلامیہ
پروفیسر مفتی وقاص احمد، ممبر سیرت کمیٹی
پروفیسر اسد مبارک ، کنوینئر سیرت سوسائٹی،
پروفیسر محمد رفیق ،صدر شعبہ زوالوجی
پروفیسر ممتاز حسین شعبہ اردو،
پروفیسر سجاد حسین شعبہ فزکس
پروفیسر عادل امین شعبہ انگلش،
سٹوڈنٹس سیرت سوسائٹی کے صدر حافظ محمد عاصم (اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ) بمع ٹیم،
افنان حسین (پریذیڈنٹ، سوشل میڈیا ٹیم، اسلامک اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ)،
اور کالج سٹاف کے معزز ارکان تیمور بھائی سپرنٹنڈنٹ، یاسر بھائی، آصف بھائی، مسرور بھائی اور زاہد بھائی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے کانفرنس کے انعقاد میں بھرپور محنت، خلوص اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
چیئرمین سیرت کمیٹی نے بی ایس کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین شاہ سمیت تمام معزز پروفیسرز اور طلبہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے شدید سردی کے باوجود تقریباً تین گھنٹے نہایت مثالی نظم و ضبط، انہماک اور احترام کے ساتھ کانفرنس میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔
مہمان خصوصی کا خصوصی ایوارڈ برائے گورنمنٹ کالج بالاکوٹ:
اسی موقع پر مہمانِ خصوصی نے سٹیج سے یہ تاریخی کلمات ارشاد فرمائے:
“میں نے ملک کی نامور یونیورسٹیز، جامعات اور مختلف اداروں میں سالہا سال مختلف پروگرامز میں شرکت کی ہے، مگر آج جیسا مثالی نظم و ضبط، انہماک اور عزت و احترام میں نے کہیں نہیں دیکھا۔”

چیئرمین سیرت کمیٹی نے پروفیسر محمد ادریس (پرنسپل، گورنمنٹ کالج لساں نواب) کی شرکت پر بھی ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

آخر میں انہوں نے پرنسپل پروفیسر محمد حفیظ خان کو اس شاندار، منظم اور کامیاب سیرت کانفرنس کے انعقاد پر زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی۔
مرتب:
پروفیسر ڈاکٹر مفتی ساجد حسین
چیئرمین، سیرت کمیٹی
گورنمنٹ کالج بالاکوٹ

Want your school to be the top-listed School/college in KPK?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Kpk

Category

Telephone

Address

District Mansehra Tehsil Balakot City Balakot KPK
Kpk