22/12/2024
آج گورنمنٹ ہائی سکول سپینہ خاورہ رباط میں کاروان تعلیم فاونڈیشن کے زیر اہتمام 29 دسمبر کو ہونے والے ٹیسٹ کی تیاری کے سلسلے میں ایٹا کے طرز پر ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جس میں علاقے کے سرکاری سکولوں کے 31 طلباء اور طالبات نے شرکت کی، جس میں 12 سٹوڈنٹس نے 50 سے زیادہ نمبر حاصل کئے۔صہیب خان نے 82 نمبر لے کر ٹیسٹ میں اول پوزیشن حاصل کی ۔امید ہے یہ بچے ایٹا ٹیسٹ میں بھی اسی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
ہم ان سب دوست و احباب کا تہہ دل سے شکرگزار ہیں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمارے ساتھ اس کار خیر میں حصہ لیا۔ خصوصی طور پر جناب پیرزادہ صاحب، جناب سجاد صاحب، جناب شاہجہان صاحب اور جناب ساجد صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انشاء اللہ کاروان تعلیم فاؤنڈیشن ان طلباء و طالبات جنہوں نے ایٹا ٹیسٹ کے لئے ایپلائی کیا ہے، ٹیسٹ کے دن ٹرانسپورٹ کا بندوست بھی کرےگی ۔
ہمارا عزم تعلیم و تربیت یافتہ معاشرہ!
19/10/2024
کاروان تعلیم فاونڈیشن کے زیر اہتمام چوتھا ٹیسٹ 13 اکتوبر 2024 بروز اتوار گورنمنٹ ہائی سکول سپینہ خاورہ میں منعقد ہوا جس میں علاقے کے مختلف سکولوں کے کلاس ہفتم کے طلباء و طالبات نے شرکت کی-
یاد رہے کہ کارواں تعلیم فاونڈیشن ایک فلاحی غیر سیاسی اور غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا مقصد علاقے کے قابل اور مالی طور پر کمزور طلباء و طالبات کے نصابی اور غیر نصابی رہنمائی کے ساتھ ساتھ خالصتا میرٹ کے بنیاد پر مالی تعاون بھی کرنا ہے-
حالیہ ٹیسٹ کے دوران بچوں میں ان کے نصابی کارکردگی کے بنیاد پر 22450 روپے تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ایک یونیورسٹی سٹوڈنٹ جو کہ ایک ذہین سٹوڈنٹ ہے لیکن مالی طور پر انتہائی کمزور ہے کے ساتھ 13000 روپے کی تعاون بھی کی-
تمام مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کیجاتی ہے-
اب تک جمع شدہ رقم: 176500
اب تک دیئے گئے سکالرشپ کی رقم: 100000
03/12/2023
KTF Scholarship monthly follow up test held today 3rd December 2023 at GHS Spinakhawra
01/10/2023
کاروان تعلیم فاؤنڈیشن سکالرشپ ٹیسٹ آج گورنمنٹ ہائی سکول سپینہ خاورہ میں منعقد ہوا جس میں گورنمنٹ مڈل و ہائی سکول سے 17 طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔ تحریری ٹیسٹ کے بعد انٹرویوز منعقد ہوئے جس میں بچوں سے مختلف قسم کے سوالات پوچھے گئے جن سے ان کی کانفیڈنس ، کمیونیکیشن سکلز اور مستقبل میں کیرئیر کے انتخاب کا اندازہ لگایا گیا ۔ آخر میں دو طالبات اور چار طلباء کو میرٹ کے بنیاد پر سکالرشپ کے لئے منتخب کیا گیا اور ان کو اسی وقت اکتوبر مہینے کی سکالرشپ کی مد میں ہر ایک کو پندرہ سو روپے نقد دیے گئے ۔
31/12/2022
KTF Free Tuition Update
Free tuition will be started on 2nd January 2023 at GHS Spinukhawr
25/12/2022
Free Tuition by KTF for Students of Union Council Rabat
25/12/2022
This message goes to Teachers
KTF is a social organization working for the promotion of education in Rabat Union Council. We are planning to organize free tuition classes during winter vacations. We can provide you with a classroom, whiteboard and other teaching materials. If you agree to help KTF in this noble cause, please leave your reply in the link below.
Call for Volunteer Teachers with KTF
KTF is a social organization working for the promotion of education in Rabat Union Council. We are planning to organize free tuition classes during winter vacations. We can provide you a class room, white board and other teaching materials. You are requested to kindly help us by teaching with us vol...