Royal Coaching Academy

Royal Coaching Academy

Share

📚 Shaping Minds, Building Futures.

Institution Profile
Royal Coaching Academy in Gandi Khan Khel is dedicated to providing quality education, academic excellence, and holistic student development.

15/01/2026

Heartiest congratulations to Afnan Sami Khan, son of Haji Samiullah Khan, on the successful completion of his four-year BS in Medical Laboratory Technology from Khyber Medical University (KMU).
This remarkable achievement reflects his dedication, hard work, and commitment to excellence in the medical sciences. May this milestone open doors to a bright and successful professional career, and may he continue to serve humanity with knowledge, integrity, and compassion.
Wishing him continued success and prosperity in all future endeavors.

06/01/2026

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا (KP ESED)
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے اسکول لیڈرز کی مدتِ تعیناتی میں یکم دسمبر 2025ء سے توسیع کا اعلان کیا جاتا ہے۔
ہم تمام معزز اسکول لیڈرز کو اس توسیع پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ اعتماد آپ کی محنت، قیادت، اور تعلیمی خدمات کا واضح اعتراف ہے۔ امید ہے کہ آپ مستقبل میں بھی اسی جذبے، ذمہ داری اور عزم کے ساتھ اداروں کی بہتری اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
تمام منتخب اسکول لیڈرز کو مبارک ہو!
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔

Photos from DEO Male Lakki's post 06/01/2026

Deo male lakki

06/01/2026

ضلع لکی مروت فیمیل پی ٹی سی فنڈز کے زریعے عارضی اساتذہ کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری!!
درجہ ذیل اسکولوں کو ٹیلنٹ پول پورٹل پر 08 جنوری تک ایڈ کریں اور رجسٹریشن کریں، اور دیے گئے تاریخوں پر انٹرویو کیلئے جائے!
ٹیلنٹ پول پورٹل پر اپلائی اور اسکول ایڈ کرنے کا مکمل طریقہ
ٹیلنٹ پول پورٹل لنک؛
https://iemis.kpese.gov.pk/ords/emis/r/tp/login

05/01/2026

TEACHER

یہ سرکاری لیٹر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) لکی مروت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس میں خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم کی پالیسی کے تحت عارضی بنیادوں پر اساتذہ کی بھرتی (Parent Teacher Council - PTC کے ذریعے) کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
اس لیٹر کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
1. درخواست دینے کا طریقہ اور آخری تاریخ
* خواہشمند امیدوار صرف ٹیلنٹ پول (Talent Pool) کے ذریعے آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔
* آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 07 جنوری 2026 ہے۔

2. انٹرویو اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کا شیڈول
تمام سب ڈویژنز (غزنی خیل، لکی مروت، اور سرائے نورنگ) کے لیے انٹرویو کی تاریخیں 08 جنوری 2026 سے 10 جنوری 2026 تک مقرر کی گئی ہیں۔
| سب ڈویژن | انٹرویو کا مقام |
|---|---|
| غزنی خیل | آفس آف دی SDEO (M) غزنی خیل |
| لکی مروت | آفس آف دی SDEO (M) لکی مروت |
| سرائے نورنگ | آفس آف دی SDEO (M) سرائے نورنگ |
3. ضروری ہدایات (نوٹ)
* انٹرویو کے وقت تمام اصل تعلیمی اسناد (Original Documents) پیش کرنا لازمی ہیں۔
* اصل اسناد کے ساتھ ساتھ تمام دستاویزات کی دو عدد تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں (Attested Copies) بھی فراہم کرنی ہوں گی۔
* اگر کوئی امیدوار انٹرویو کے وقت اصل اسناد پیش کرنے میں ناکام رہا تو اس کا کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا اور اسے میرٹ لسٹ سے باہر نکال دیا جائے گا۔
خلاصہ: یہ بھرتی خالصتاً عارضی بنیادوں پر "پالیسی برائے انگیجمنٹ آف ٹیچر تھرو پی ٹی سی 2022" کے تحت کی جا رہی ہے۔

03/01/2026

‏خطے میں ایک بڑی اور حتمی جنگ کی دستک
بھارت کے سلی گوری کوریڈور (Chicken Neck) پر چین کی نظر نٸ نہیں۔ چین کو دنیا کے سب سے بڑے ڈیم کے منصوبے کے لیے دریائے برہم پترا پر مکمل کنٹرول درکار ہے، اور اس مقصد کے لیے اروناچل پردیش اور سلی گوری کوریڈور پر چینی قبضہ لازم ہے۔
اسی سلی گوری کوریڈور کے ذریعے بھارت نہ صرف تبت میں چین کے خلاف پروپیگنڈا اور نیٹ ورکس چلاتا رہا ہے بلکہ نیپال اور میانمار کو بھی اسٹریٹیجک دباؤ میں رکھتا ہے۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ کوریڈور کسی بھی سطح پر غیر محفوظ ہوا تو بھارت کا شمال مشرقی حصہ (سات ریاستیں )عملاً کٹ کر بنجر ہو سکتا ہے۔
اسی کمزوری کو چھپانے کے لیے بھارت نے دہائیوں تک بنگلہ دیش کو سلی گوری کوریڈور کی حفاظتی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔
اب جبکہ بنگلہ دیش میں سیاسی تبدیلی کے بعد بھارت نواز حکومت ختم ہو چکی ہے اور ڈھاکہ ایک بار پھر پاکستان اور چین کے قریب آ رہا ہے، تو بھارت کی بے چینی کھل کر سامنے آ چکی ہے۔
بھارت کا دیرینہ خواب ہے کہ سلی گوری کوریڈور کو 20 کلومیٹر سے بڑھا کر 80 کلومیٹر تک وسیع کیا جائے۔
اسی مقصد کے لیے،
بنگلہ دیش کے اندر سیاسی و سرحدی تناؤ بڑھایا گیا
سرحد کے ساتھ چار نئی فوجی چھاؤنیاں قائم کی گئیں
21 رافیل طیاروں سمیت 200 سے زائد جنگی طیارے تعینات کیے گئے
بھاری اسلحے کے ساتھ فوجی مشقیں شروع کردی گئیں ہیں تاکہ کسی بہانے بنگلہ دیش کے ساتھ جنگ چھڑی جا سکے
اصل ہدف صرف سلی گوری کی توسیع نہیں بلکہ بنگلہ دیش کے دو انتہائی حساس “چکن نیکس” پر کنٹرول حاصل کرنا ہے ۔ بھارت کے یہ گھناونے منصوبے اسام کے وزیراعلی بسوا کے حالیہ بیان سے واضح ہیں جس پر اس نے بنگلہ دیش کی دونوں چکن نیکس پر قبضے کا عندیہ دیا ہے
وہی چکن نیکس جنہیں بھارت ماضی میں 1971 کی جنگ کے دوران پاک فوج کے خلاف استعمال کر چکا ہے۔
1️⃣ شمالی بنگلہ دیش چکن نیک (North Bangladesh Corridor)
📍 لوکیشن: دکشن دیناج پور (بھارت) سے جنوب مغربی گارو ہلز (میگھالیہ) کے درمیان
چوڑائی: تقریباً 80 کلومیٹر
یہ راستہ بنگلہ دیش کے رنگ پور ڈویژن کو باقی ملک سے جوڑتا ہے۔
⚠️ 1971 میں اسی جغرافیائی کمزوری کو استعمال کرتے ہوئے بھارت نے پاک فوج کی نقل و حرکت محدود کی اور مشرقی پاکستان کو مزید تنہائی میں دھکیلا۔
2️⃣ چٹاگانگ چکن نیک (Chittagong Corridor)
📍 لوکیشن: جنوبی تریپورہ (بھارت) سے خلیجِ بنگال تک
چوڑائی: تقریباً 28 کلومیٹر ، بھارت کے چکن نیک سے بھی زیادہ تنگ
یہ بنگلہ دیش کے اقتصادی دارالحکومت چٹاگانگ اور سیاسی دارالحکومت ڈھاکہ کے درمیان واحد زمینی رابطہ ہے۔
⚠️ 1971 میں بھارت نے اسی راہداری کے ذریعے لاجسٹک دباؤ، ناکہ بندی اور عسکری پیش قدمی میں برتری حاصل کی۔
بھارت کا گریٹر بنگال کا خواب اور اکھنڈ بھارت کی سوچ نئی نہیں۔ بنگلہ دیش کو پاکستان سے الگ کرنا بھی اسی منصوبے کی ایک کڑی تھا۔
لیکن اس خواب کی راہ میں پاکستان اور چین ہمیشہ سب سے بڑی رکاوٹ رہے ہیں اور آج بھی ہیں۔
بھارت کی بنگلہ دیش پر جنگ مسلط کر کے اس کی دونوں چکن نیکس پر قبضہ کرنے کی تیاری مکمل ہے۔ دوسری جانب پاکستان چین اور بنگلہ دیش بھی اپنے اپنے علاقائی تحفظ کے لیے آستینیں چڑھا کر تیار ہیں۔

03/01/2026

BREAKING: THE U.S. HAS CAPTURED VENEZUELAN PRESIDENT MADURO

U.S. officials say American forces carried out a large-scale military operation in Venezuela and have captured President Nicolás Maduro.

The operation reportedly took place in the early hours of January 3, 2026, involving airstrikes and a special-operations raid.

President Donald Trump announced that Maduro and his wife were “captured and flown out of the country.”

U.S. officials say Maduro is now in American custody and will be brought to the United States to face long-standing federal charges related to narco-terrorism and drug trafficking.

Maduro has been under U.S. indictment since 2020, and in recent years Washington labeled his government a “narco-state,” even offering a reward of up to $50 million for information leading to his arrest.

Inside Venezuela, the situation remains tense.

Explosions and low-flying aircraft were reported over Caracas and other regions during the operation.

Venezuelan authorities say they do not know Maduro’s current location, have declared a national emergency, and are condemning the strike as an illegal act, demanding proof of life.

What do you think about this news,

31/12/2025

اعلان
تمام طلبہ اور والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبے کی موسمِ سرما کی تعطیلات کے باعث رائل کوچنگ اکیڈمی کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔
📅 مدت: یکم جنوری سے 15 جنوری تک
🕚 نئے اوقات: صبح 11:00 بجے سے دوپہر 2:00 بجے تک
تمام متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ مذکورہ تبدیلی کو نوٹ فرمائیں اور تعاون کریں۔
رائل کوچنگ اکیڈمی

Photos from Royal Coaching Academy's post 30/12/2025

الحمدللہ!
خیبر پختونخوا کابینہ کی جانب سے *سکول لیڈرز کو تین سالہ توسیع* دینا ایک خوش آئند اور تعلیمی نظام کے لیے اہم فیصلہ ہے۔
اس فیصلے پر *وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جناب سہیل آفریدی*، معزز وزراء اور بالخصوص *ضلع لکی مروت کے ایم پی ایز جناب طارق سعید خان اور جناب جوہر خان* کو ان کے مؤثر کردار پر *مبارکباد اور شکریہ* پیش کیا جاتا ہے۔
یہ توسیع بنیادی تعلیم کے استحکام اور بہتر نگرانی کی ضمانت ہے۔

*تمام سکول لیڈرز کو دلی مبارکباد!*

26/09/2025

31/08/2025

Vacations Over – Back to Hustle! Get ready champs Summer prep is done.
From Monday (tomorrow), classes resume at Royal Coaching Academy, Gandi Khan Khel. Timing: 3:00 PM – 6:00 PM.
Be punctual, let's excel in the new session together! 🚀📚
😎🎒 چھٹیاں ختم – اب پڑھائی کا وقت!
تیار ہو جاؤ چیمپس 💪 گرمیوں کی تیاری مکمل ✔️
کل بروز پیر سے کلاسز دوبارہ شروع ہورہی ہیں روئل کوچنگ اکیڈمی گنڈی خان خیل 🏫

🕒 اوقات: 3:00 بجے سہ پہر تا 6:00 بجے شام
⚡ وقت پر آئیں، اور نئے سیشن کو شاندار انداز میں شروع کریں! 🚀📚

18/08/2025

📢 اہم اعلان

آج خرابیٔ موسم کے باعث روئل کوچنگ اکیڈمی میں تعطیل ہوگی۔

مزید معلومات کے لیے براہِ کرم اپنے متعلقہ کوچنگ سینٹر سے رابطہ کریں۔

Want your school to be the top-listed School/college in KPK?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Kpk

Telephone

Website

Address

Kpk

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Friday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00